• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(ایک پارسی، دو قادیانی)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
PRODUCTION AND VERIFICATION OF QUOTATIONS
(ایک پارسی، دو قادیانی)

مولانا محمد ظفر احمد انصاری: میں یہ عرض کرنا چاہتاہوں کہ کل ہم نے ایک اخبار کا حوالہ ہم میں سے کسی صاحب نے دیاتھا۔۱۳؍نومبر۱۹۴۶ء کا، اوروہ اخبار ہمارے پاس نہیں تھا۔ ’’الفضل‘‘۔ لیکن وہ لے آئے اورانہوں نے پڑھا اس کو…
672جناب چیئرمین: Admit (اقرار)کیا۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: …وہ حصہ پڑھا جس سے ان کا کام چلتاتھا۔ وہ اب Evidence (شہادت) میں شامل ہوگیاہے۔ اسے ان سے لے کرآپ اپنے ریکارڈ میں رکھ لیں۔
جناب چیئرمین: وہ رکھ لیںگے۔ویسے انہوں نے Portion (حصہ) جوتھا ناں جی کہ ’’میں ایک پارسی کے مقابلے میں دو احمدی پیش کر سکتاہوں‘‘وہ انہوں نے Admit (اقرار)کیا۔ انہوں نے کہا یہ ہے…
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: وہ Evidence (شہادت) میں آگیا ہے۔
جناب چیئرمین: انہوں نے کہا یہ Portion (حصہ) ہے،بعد میں ہے۔ پہلے اس میں یہ ہے۔ تووہ جو ''Impact'' (اثرات) کاریفرنس دیاتھا ناں اٹارنی جنرل صاحب نے…
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: جی۔
جناب چیئرمین: جس میں وہ referred (حوالہ) تھا۔ وہ انہوں نے Admit (اقرار)کیاہے۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ٹھیک ہے۔
جناب چیئرمین: وہ لے لیںگے ان سے…
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ہاں۔
دوسرے یہ کہ کل انہوں نے ایک ایسی بات چھیڑ دی پاکستان کے سلسلے میں اپنا مؤقف اور یہ سب…تو اب یا تو اس کو Explain (واضح) کرنے کا موقع ملے۔کیا صورت ہو؟
جناب چیئرمین: آپ Question put (سوال) کر سکتے ہیں کہ پاکستان کے متعلق ان کی کیا رہی، اور
Attorney- Generat has been putting question about the creation and about the …
(اٹارنی جنرل تخلیق پاکستان کے متعلق مخصوص سوالات کرتے رہے ہیں)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: جی ہاں۔
جناب چیئرمین: …بلکہ ان کا ایک Definite question (واضح اور مخصوص سوال) ہے جو کہ I don't want to express, because I shouldn't express my views, my comments.
(میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا نہ ہی مجھے ایساکرناچاہئے)انہوں نے ایک Pin down کیاہے… It was only on the 3rd of March (یہ صرف ۳؍مارچ کی بات تھی۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: جی ہاں، بالکل ٹھیک ہے۔
673Mr. Chairman: .....3rd of June 1947, before that you were pleading for Akhand Bharat."
(جناب چیئرمین: ۳؍جون ۱۹۴۷ء سے پہلے آپ اکھنڈ بھارت کے حامی تھے)
مولانا ظفر احمد انصاری: جی ہاں!
Mr. Chairman: So, a definite question has come, not one but twice or thrice.
(جناب چیئرمین: اس طرح یہ خصوصی سوال دو مرتبہ یا تین مرتبہ کیا جاچکا ہے)
مولانا ظفر احمد انصاری: ہاں! میرا مطلب یہ ہے کہ وہ بات پوری آجائے۔ ایسا نہ ہو کہ صرف اس میں ہی ریکارڈ پر رہے۔
جناب چیئرمین: نہیں، نہیں۔ اس میں
The rest is for the House to know. As the Attorney- General remarked at the very outset that the answer can be evasive or you can't know, he may not answer. So, the House is perfectly justified in drawing any inference. Mr. Attorney- General, are you ready? Should we call them?
(باقی معلومات حاصل کرنا ایوان پر منحصر ہے۔ جیسا کہ اٹارنی جنرل صاحب شروع میں کہہ چکے ہیں۔ اگر جواب مبہم یا گول مول ہویا (گواہ) جواب نہ دے تو ایوان ازخود نتیجہ اخذ کرنے میں حق بجانب ہوگا۔ مسٹر اٹارنی جنرل کیا آپ تیار ہیں؟ کیا اب انہیں (وفد) کو بلالیا جائے)
----------
 
Top