(اﷲ تعالیٰ کو کیا ضرورت کہ ایک امتی کو وحی بھیجے)
جناب یحییٰ بختیار: آپ یہ بتائیے! اگر ایک وحی اُن پر نازل ہوتی ہے اور وہ قرآنِ مجید سے مطابقت نہیں رکھتی تو اُس کو پھینک دیتے ہیں، اگر رکھتی ہے تو اُس کی حاجت کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت تھی کہ ایک اُمتی کو وہی وحی بھیجے؟ (وقفہ)
جناب عبدالمنان عمر: تو میں گزارش یہ کر رہا تھا کہ آپ نے فرمایا کہ قرآن کی جو وحی ہے، جو قرآن کی آیات ہیں، وہ مرزا صاحب پر نازل ہوئیں۔ یہ کیوں نازل ہوئی ہیں؟ یہ تو غلط بات ہے کہ قرآن پر نازل ہوگئیں، رسول اللہ پہ نازل ہوگئیں۔ میں عرض کرتا ہوں کہ اولیائے اُمت پر قرآنِ مجید کی آیتیں نازل ہوتی تھیں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے کہا: اگر اُن پر وحی ایسی آرہی ہے۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: اُس کی حاجت کیا ہے؟