بائبل کی رو سے جھوٹی مسیحیت کے دعویداران کی پیش گوئی(کتاب مقدس)
اس وقت اگر کوئی تم سے کہے کہ دیکھو مِسیح یہاں ہے یا وہاں ہے تو یِقین نہ کرنا۔
کیونکہ جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی ُاٹھ کھڑے ہونگے اور ایسے بڑے ِنشان اورعجیب کام دکھائیں گے کہ اگر ُممکن ہو تو بر گزیدوں کو بھی گمراہ کرلیں۔
متی باب 24. آیت 23 تا 25
مرزا غلام قادیانی کہتا ہے کہ میں مثیل مسیح ہوں یعنی عیسیٰ ابن مریم( جن کو عیسائی اپنا یسوع کہتے ہیں) کا مثل ہوں حالانکہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی ایک پیش گوئی بائبل میں مذکور ہے کہ میرے بعد جھوٹی مسیحیت کے دعویدارن پیدا ہوں گے اور تم نے یقین نہیں کرنا ۔ یہاں ایک بات قابل غور ہے وہ یہ کہ آقا خاتم النبیین ﷺ نے بھی اپنے بعد چند جھوٹے مدعیان نبوت کی پیش گوئی کی تھی جبکہ آپ کو کہیں بھی کوئی ایسی پیش گوئی نہیں ملتی جس میں سرکار ﷺ نے یہ کہا ہو کہ جھوٹی مسیحیت کے دعویدار بھی آئیں گے دوسری جانب جھوٹی مسیحیت کے دعویداران کی پیش گوئی ہمیں اسی مقام میں حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام سے ملتی ہے جن کے مثیل ہونے کا دعویٰ مرزا غلام قادیانی نے کیا ہے ۔ یاد رہے کہ اسلامی عقیدہ کی رو سے عیسیٰ ابن مریم زندہ آسمان پر اٹھا لیے گئے اور قرب قیامت میں نزول فرمائیں گے ۔
