(برطانیہ کے ریزولیوشن کے بارہ میں استفسار)
(جناب یحییٰ بختیار: جناب والا! مزید کاروائی سے قبل (میں گزارش کروں گا کہ) تقریباً تین چار یا پانچ روز ہوئے میں نے مرزاصاحب کی توجہ اس ریزولیوشن کی جانب دلائی تھی جو کہ بلیک برن،انگلینڈ میں پاس کیاگیا تھا اور مرزاصاحب نے کہا تھا کہ وہاں پر ان کی جماعت کی ایک چھوٹی سی برانچ ہے اور یہ کہ انہیں اس ریزولیوشن کے بارے نہ کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے اور نہ ہی ریزولیوشن کی نقل۔ چنانچہ حقیقت حال معلوم کرنے کے لئے میں نے حکومت سے رابطہ قائم کیا۔ اب میں مرزاصاحب کو ریزولیوشن واضح کرنا چاہتا ہوں۔ مسجد احمدیہ لندن کی ہدایات کے مطابق یہ ریزولیوشن یکساں الفاظ اور یکساں زبان میں پورے انگلستان میں پاس کئے گئے تھے اورپریس (اخبارات) کو بھجوائے گئے تھے۔ یہ (ریزولیوشن) سفارت خانہ اور وزیراعظم کو بھی بھجوائے گئے تھے۔ چنانچہ حقیقت یہ ہے کہ ریزولیوشن کسی چھوٹی سی برانچ نے پاس نہیں کئے تھے۔ بلکہ تشہیر کے لئے اخبارات کو بھجوائے گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اخبارات نے انہیں شائع کیا یا نہیں۔ اس بارے میں پڑتال ہو رہی ہے)
مرزاناصر احمد: جو میں نے عرض کی تھی۔ وہ آپ کی اس وقت کی بات کے متعلق تھی، وہ میں بھجوا چکا ہوں…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہی میں کہہ رہاہوں۔
مرزاناصر احمد: وہ خط بھجوا چکا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ جو آپ وہاں سے Information (معلومات) لیں گے، تو تاکہ آپ کے دماغ میں یہ بات رہے کہ ابھی مجھے جو Information (معلومات) مجھے ملی ہیں، اطلا803ع ملی ہے۔ اس کے مطابق اس قسم کے Resolution Language (انہی عبارت میں قرارداد) میں ہر جگہ احمدیہ کمیونٹی نے پاس کئے ہیں اور پھر ان کو Distribute (تقسیم) بھی کیا ہے۔
مرزاناصر احمد: اور اخباروں میں چھپ گئے؟
جناب یحییٰ بختیار: اخباروں میں نہیں چھپے ابھی تک وہ دیکھ رہے ہیں اس کو، مگر اخباروں کو دئیے گئے یہ Circulate (بھجوائے) کئے گئے۔
مرزاناصر احمد: میں صرف اطلاع کے لئے…
جناب یحییٰ بختیار: اور اگر کوئی جو کل میں نے درخواست کی تھی اور کوئی حوالے سے کوئی تیاری ہے آپ کی تو پہلے آپ وہ…
مرزاناصر احمد: جی، جی وہ پہلے کا ہے۔ ایک تو بڑی معذرت کے ساتھ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے کل فرمایا تھا کہ وہ پندرہ ایسی باتیں ہیں جن کے متعلق…
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! چھوٹی چھوٹی ایسی باتیں جیسے میں نے Resolution کی بات کہہ دی بیچ میں، کوئی چیز رہ نہ جائے ناں جی، کہ بعد میں…
مرزاناصر احمد: نہیں، میں یہی کہنے لگا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ کوئی چیز رہ جائے اور سمجھا جائے کہ ہم نے جواب دینے سے گریز کیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ اسی لئے میری ڈیوٹی ہے کہ یہ آپ کی توجہ دلاؤں اس چیز کے لئے کہ Otherwise it would be very unfair (بصورت دیگر میرے لئے یہ نامناسب ہوگا) نہیں وہ نہیں ہوگا۔
مرزاناصر احمد: بس یہی میں کہنا چاہتا تھا، کہاں ہے؟
(Pause)
یہ کام جو ہے وہ چلتا رہنا چاہئے، آپ کی بھی یہی خواہش ہے اور میری بھی کہ جلدی ختم ہو۔ یہ کل میں نے ایک وعدہ یہ کیا تھا کہ جو عربی کے الفاظ ہیں ان کے متعلق لغت سے دیکھ کر میں یہاں پیش کر دوں گا۔ یہاں سے جب ہم گئے ہیں۔ کچھ دس بج گئے تھے اور آج صبح بھی و804قت نہیں ہوتا اس لئے پورا وعدہ کو تو انشاء اﷲ چھ بجے کے اس میں ہم کر دیں گے۔ لیکن ایک لفظ کے معنے دیکھنے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! میں ایک عرض کروں کہ اگر چھ بجے بھی نہ ہوسکے تو…
مرزاناصر احمد: نہیں میں چھ بجے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں یہ بتا رہا ہوں کہ اس میں یہ ایسی چیز ہے کہ یہ Clarification (وضاحت) نہایت ہی ضروری ہے۔ Misunderstanding (غلط فہمی) کا دور ہونا ضروری ہے اور اسی لئے آپ کو تکلیف دی ہے اور ہم اتنا اس پر وقت لگا رہے ہیں۔ آپ بے شک اپنا Time (وقت) ضروری لے لیجئے تاکہ چیز یہ نہ ہو کہ بیچ میں ادھوری رہ جائے، تو اس کے لئے میں جہاں تک ہوں، میرا تعلق ہے۔ میری یہی کوشش ہے اور مجھے امید ہے کہ کمیٹی بھی یہی اتفاق کرے گی…
مرزاناصر احمد: ہاں، کمیٹی بھی یقینا…
جناب یحییٰ بختیار: … کہ اس پر پورا Clarification (وضاحت) ہونی چاہئے، تو آپ بیشک کل کر لیجئے اس میں کوئی…
مرزاناصر احمد: ہاں، تو پھر میں ایک بات بتانا چاہتا تھا محترم مفتی صاحب کے لئے۔ ممکن ہے انہوں نے بھی کچھ سوچنا ہو کہ ’’ذریت البغایا‘‘ ہے۔ ’’بغایا‘‘ کا جو مفرد ہے اگر یہ ’’بغی‘‘ ہو تو اس کے ایک معانی ہیں، اور یہی ’’بغایا‘‘ کی جمع اور مفرد کی بھی ہے توہوسکتا ہے۔ جو میں بتاؤں گا وہ اور ہو، تو میں پہلے اس لئے بتا رہا ہوں کہ اگر انہوں نے بھی کچھ دیکھنا ہو، دیکھ لیں۔
(Pause)
یہ ایک یہ حکم دیا گیا تھا کہ بانی سلسلہ کی بڑی ہی مختصر سوانح برائے ریکارڈ یہاں میں پیش کردوں۔ وہ تیار ہے اور وہ دیر اسی لئے لگی کہ پہلے پندرہ بیس صفحے کی تھی۔ آپ نے کہا زیادہ لمبی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہی میں نے نوٹ کیا تھا میں نے کہا اگر زیادہ آپ نے فائل کرنا ہے تو وہ فائل کر دیجئے اور اگر مختصر ہے توپڑھ دیجئے۔
805مرزاناصر احمد: بالکل! دو صفحے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے جی۔
مرزاناصر احمد: میں پڑھ دیتا ہوں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: ہاں جی Sir, I will make a request that when a record is prepared, this part should come in the beginning when I asked this question because it is relevant there, but it is not relevant....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! میں گزارش کروں گا کہ جب ریکارڈ مرتب کیا جائے تو یہ (سوانح عمری) ابتداء میں رکھی جائے)
Mr. Chairman: I will make a note of it.
(جناب چیئرمین: میں نے اسے نوٹ کر لیا ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: The founder of Ahmadiyya Movement and his life___ Sketch should come in the beginning, then other questions. Otherwise it will not be....
(جناب یحییٰ بختیار: چونکہ جماعت احمدیہ کے بانی کی سوانح عمری سے متعلقہ ہے۔ اس لئے اسے ریکارڈ کے اوائل میں رکھا جائے)
Mr. Chairman: I will make a note of it.
(جناب چیئرمین: میں نے اسے نوٹ کر لیا ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: Thank you.
(جناب یحییٰ بختیار: آپ کی مہربانی)