• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(بہشتی مقبرہ کے بارہ میں کیا موقف ہے؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(بہشتی مقبرہ کے بارہ میں کیا موقف ہے؟)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اس میں مرزا صاحب کا ایک مکاشفہ درج ہے:
’’کشفی رنگ میں وہ مقبرہ مجھے دِکھایا گیا جس کا نام خدا نے بہشتی مقبرہ رکھا۔‘‘
اور پھر اِلہام ہوا: ’’ کل مقابر الأرض لا تقابل ھٰذہ الأرض ‘‘

(تذکرہ ص۷۱۰، طبع۳)
’’رُوئے زمین کے تمام مقابر اس زمین کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔‘‘
وہ بہرحال مجھے آپ کی کتاب میں ۔۔۔۔۔۔۔ وقت نہیں تھا اتنا۔ یہ دریافت کرنا تھا کہ کیا یہ ہے موقف آپ کا؟
مرزا ناصر احمد: ہمارا یہ موقف نہیں ہے۔ ہمارا موقف یہ ہے کہ مقبرہ ایک ہی ہے، یعنی Worth the Name جس کو کہتے ہیں ناں انگریزی میں، اور وہ ہے نبی اکرمa کا مزار۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: بہشتی مقبرہ؟
مرزا ناصر احمد: ہیںجی؟ نہیں، نہیں۔ بہشتی مقبرہ ہے، لیکن اس کا مقام وہ نہیں ہے وہ میں بتارہا ہوں۔۔۔۔۔۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اس کے متعلق اس طرح کی عبارتیں تو ہیں، مثلاً۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ۔۔۔۔۔۔۔اور ۔۔۔۔۔۔۔ ابھی میری رہتی ہے بات۔
’’مجدد الف ثانی کی مسجد، مسجدِ نبوی کے برابر ہے‘‘
یہ ہے ’’طریقۂ محمودیہ‘‘ ترجمہ ’’روضۂ قیومیہ‘‘ ص۶۸، مطبوعہ فریدکوٹ: 1489’’آنحضرتﷺ نے فرمایا ہے کہ تمام دُنیا میں صرف تین مسجدوں کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہی تین مساجد عزت وتکریم کے قابل ہیں، یعنی مسجد الحرام، مسجد النبی اور مسجد الاقصیٰ۔ لیکن…‘‘
ہیں؟ ہاں، ہاں، مجھے پتا ہے: ’’۔۔۔۔۔۔۔ لیکن مجدد الف ثانی کی مسجد کو ان تینوں مسجدوں کے برابر بھی مقام دیا ہے بعض لوگوں نے جو ان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتنے میں ہاتف نے غیب سے آواز دی کہ یہ مسجد الف ثانی کی مسجد رُوئے زمین کی مسجدوں سے سوائے مسجدالحرام، مسجدِ نبوی اور مسجدِاقصیٰ کے، اعلیٰ اور افضل ہے۔ دُنیا کی مقدس تر مسجدوں میں یہ چوتھی مسجد ہے۔ جو اَجر نماز پڑھنے والے کو ان مساجد میں نماز پڑھنے سے حاصل ہوتا ہے، وہی اجر تربیت کا اس مسجد میں حاصل ہوگا۔‘‘
تو جو بہشتی مقبرہ ہے، اس کا تو وہ مقام ہے ہی نہیں، اس کا تصوّر ہی اور ہے۔ اگر کہیں تو بتادُوں دوچار۔
Mr. Chairman: Next question.
(جناب چیئرمین: اگلا سوال)
 
Top