(تحریف لفظی کی ایک مثال)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: جناب! تحریفِ معنوی سے پہلے میں صرف ایک مثال تحریفِ لفظی کی پیش کروں گا۔ جو قرآن کریم کی ہے: (عربی)
سورۂ حج کی، یہ اس میں سے لفظ ’’من قبلک‘‘ نکال دیا گیا ہے اور ’’رُوحانی خزائن‘‘، ’’اِزالہ اوہام‘‘ شائع کردہ الشرکۃ اسلامیہ، ربوہ، ۱۹۵۸ء میں بھی اسی طرح ہے اور ’’اِزالہ اوہام‘‘ قدیم نسخہ، مصنف مرزا غلام احمد صاحب، میں بھی اسی طرح ہے، یعنی بہت سی غلطیاں ایسی ہیں جنہیں ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ۔۔۔۔۔۔
Mr. Chairman: Only the question may be put, not the argument.
(جناب چیئرمین: صرف سوال، صرف سوال پوچھیں، دلائل نہیں)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اچھا، تو میں اسے Explain (واضح) تو کروں، جناب! Explain (واضح) تو کرسکتا ہوں؟
جناب چیئرمین: Explain (واضح) کرسکتے ہیں آپ۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اچھا۔ تو میں ان تمام چیزوں کو چھوڑ رہا ہوں جن میں اس کا اِمکان ہے کہ کوئی خاص نیت پیش نظر نہیں ہے، بلکہ اِتفاقاً غلطی ہوگئی۔ یہاں چونکہ ایک ایسا لفظ نکال دیا گیا ہے جو بنیاد ہے اِختلافِ عقائد کی مسلمانوں کے اور احمدی صاحبان کے، اور وہ یہ ہے 1432کہ رسول آپa سے پہلے ہی آتے رہے ہیں، بعد میں نہیں آئیں گے۔ تو ’’قبلک‘‘ کا لفظ نکال دیا جائے تو گنجائش پیدا ہوسکتی ہے کہ بعد میں بھی آسکتے ہیں۔ تو یہ ایک بنیادی عقیدے کی بات ہے، اس لئے میں نے صرف ایک لفظی تحریف کا اِنتخاب کیا ہے۔ کیونکہ وقت بہت کم ہے اور لفظی تحریف کی حد تک اسی پر میں اِکتفا کرتا ہوں۔
Mr. Chairman: That is all.
(جناب چیئرمین: ٹھیک ہے)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: میرا خیال یہ ہے کہ میں سب چیزیں پڑھ دُوں۔
جناب چیئرمین: نہیں، Turn by turn (باری باری) پوچھ لیں، ایک ایک۔ Is the witness not prepared to answer this question and wants some member of the Delegation to answer it?
(اگر گواہ کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہ ہوں اور وفد کا کوئی دُوسرا رُکن جواب دینا چاہے)
جناب ابوالعطا (رُکن وفد): اب میری عرض ہے۔۔۔۔۔۔
جناب چیئرمین: نہیں، پہلے I am putting it to the witness. Is the witness not prepared to answer this question?
(یہ میں گواہ سے پوچھ رہا ہوں: کیا گواہ اس سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں؟)
مرزا ناصر احمد: جی، میں چاہتا ہوں کہ اس کا جواب ابوالعطاء صاحب دے دیں۔
Mr. Chairman: Then you will have to state as to why you do not want to answer this question. Then I will ask the member of th Delegation to reply. وجہ بتانی پڑے گی۔