(تحریک احمدیہ کا اسلام کے مقابلہ میں وہی مقام ہے جو کہ عیسائیت کا یہودیت کے مقابلے میں)
جناب یحییٰ بختیار: اب ایک اور ہے کہ:
"Ahmadia Movement stands in the same relation to Islam in which Christainity stood to Judaism."
(تحریکِ احمدیہ کا اسلام کے مقابلے میں وہی مقام ہے جو کہ عیسائیت کا یہودیت کے مقابلے میں ہے)
جناب عبدالمنان عمر: جنابِ عالی! یہ کس کا مضمون ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ مولانا محمد علی صاحب کا ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں ہے، جناب!
جناب یحییٰ بختیار: یہ مجھے کہا گیا ہے کہ "Review of Religions"…
جناب عبدالمنان عمر: "Review of Religions" میں ہر مضمون اُن کا نہیں ہوتا۔
جناب یحییٰ بختیار: اُن کا نہیں؟ مجھے یہ کہا گیا ہے اُن کا ہے، مجھے یہ کہا گیا ہے اور ۱۹۰۶ء کا مضمون ہے یہ۔
جناب عبدالمنان عمر: یہ میں نے عرض کیا ناں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ نوٹ کرلیجئے، آپ دیکھ لیجئے۔
جناب عبدالمنان عمر: میرے پاس نوٹ ہے جی کہ "Review of Religions" میں میرا خیال ہے کہ یہ نہیں دِکھایا جاسکے گا کہ یہ مولانا صاحب کا وہ۔۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: اچھا۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: اب میں اس کے متعلق عرض کردیتا ہوں تاکہ بات Clear (واضح) ہوجائے…
جناب یحییٰ بختیار: آپ کے پاس ہوگا یہ؟
1643جناب عبدالمنان عمر: کچھ تمثیلیں ایسی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ۱۹۰۶ء کا ہے جی، یہ آپ کے پاس ہوگا۔ "Review of Religions" in English ۔ مولانا محمد علی اُس کے ایڈیٹر تھے اُس زمانے میں۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں، یہاں نہیں ہے، یہ یہاں نہیں ہے۔
تو اس کے متعلق میں آپ کو گزارش کردُوں کہ بعض دفعہ جب تمثیل بیان کی جاتی ہے تو وہ ایک یہ مراد نہیں ہوتی کہ اس کے ایک ایک لفظ کو، ایک ایک حصے میں وہ تمثیل ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: ابھی آپ نے صبح یہ فرمایا کہ اگر کفر کا فتویٰ دیا جائے تو لوٹ کے آجاتا ہے وہ۔
جناب عبدالمنان عمر: یہ میں نے نہیں عرض کیا، میں نے حدیث پیش کی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، حدیث ہے جو ناں، اُس کی بنا پر وہ آپ کے خلاف فتوے دئیے اُنہوں نے۔ تو مجبوراً آپ اُن کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے ہوں گے اُن کے پیچھے۔ یہ وجہ تھی۔ اُس سے پیشتر آپ نے یہ کہا کہ جو آدمی کلمہ پڑھتا ہو وہ آپ کی نظر میں کافر نہیں ہوتا۔
جناب عبدالمنان عمر: حقیقی کافر نہیں ہوتا، دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوجاتا۔