• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تصدیق

aliali

رکن ختم نبوت فورم
تصدیق

کل ہم نے تصور پر کچھ وضاحت کی تھی آج اس کی دوسری قسم کی وضاحت کی جاءے گی۔
تصدیق: دو یا دو سے زیادہ تصورات کے درمیان وجود یا عدم وجود کی نسبت کو تصدیق کہا جاتا ہے جیسے پہاڑ اونچا ہے۔یا پہاڑ اونچا نہیں ہے۔اس مثال میں پہاڑ اور اونچا دو مفردات ہیں لفظ "ہے" نے دونوں کو مربوط کر دیا یعنی جوڑ دیا۔اس جوڑ ،ربط کو تصدیق کہا جاتا ہے۔
تصدیق کے معنی "سچ ماننا" کے ہیں مگر یہ ایک اصطلاح ہے اور اس کے معنی تسلیم کرنے اور مان لینے کے ہیں اور منطق کی کتابوں میں جس بات کو تسلیم کر لیا جائے اس کو "اذعان" کہا جاتا ہے
العلم ان کان اذعانا للنسبۃ فتصدیق و الا فتصور۔ کسی چیز کا علم اگر نسبت ۔مثبت،منفی۔کا حامل ہوتو تصدیق ہے ورنہ تصور۔
خلاصہ:
تصدیق صرف "ہونے یا نہ ہونے"کی نسبت کے اظہار کا نام ہے۔
پھر تصور اور تصدیق کی دو ،دو قسمیں ہیں۔تصور بدیہی،تصور نظری۔تصدیق بدیہی، تصدیق نظری۔
1۔تصور بدیہی:ایسی چیز کا تصور جس کے لیے سوچنے کی ضرورت نہ پڑے۔جیسے برف کی ٹھنڈک اور آگ کی گرمی۔
2۔تصور نظری:ایسی چیز کا تصور جس میں سوچنے کی ضرورت پڑے۔جیسے فرشتے کا تصور۔
3۔تصدیق بدیہی :ایسے دعوے جس میں سوچنے کی ضرورت نہ پڑے۔جیسے سورج نکلا ہے۔مجھے پیاس لگی ہے۔
4۔تصدیق نظری:ایسے دعوے جن میں سوچنے کی ضرورت پڑے۔دینا فنا ہونے والی ہے۔قیامت آنے والی ہے۔
نوٹ۔بدیہی کو ضروری بھی کہا جاتا ہے۔اور تصدیق : دو تصورات کے درمیان جو نسبت ہے وہ موجبہ ہو گی یا سالبہ۔
موجبہ :اس شے کو کہتے ہیں جس میں کسی چیز کے موجود ہونے کا بیان ہو۔جیسے کتاب کھلی ہے۔
سالبہ : اس شے کو کہتے ہیں جس میں کسی شے کے موجود نہ ہونے کا بیان ہو۔جیسے کتاب کھلی نہیں ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top