﷽
تعارف وتمہید
تعارف وتمہید
ناضرین! اس سے پہلے بندہ نے تردید مرزائیت میں علاوہ اشتہارات کے دو کتابیں تالیف کی ہیں:خصوصی نوٹ: اس کتاب کو آسمانی دلہا کے نام سے دوبار کراچی سے فرزند توحید نے شائع کیاتھا۔ دراصل آسمانی منکوحہ اور آسمانی دلہا ایک ہی کتاب ہے جو یہی ہے۔ مرتب!
۱… ایک کا نام ’’برق آسمانی برفرق قادیانی‘‘ ہے۔ اس میں مرزاغلام احمد قادیانی کی چھ صد کذب بیانیوں میں سے ۲۰۰کی پہلی قسط شائع کی گئی ہے۔ فی جھوٹ سچا ثابت کرنے پر پانچ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیاگیا تھا۔
۲… دوسری کتاب کا نام ’’توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسیٰ علیہ السلام‘‘ ہے۔ اس کتاب میں عجیب طرز سے حیات مسیح علیہ السلام کا ثبوت دیاگیا ہے۔ کتاب کا حجم ۳۵۸ صفحات کا ہے۔ اس کے جواب پر بھی ایک ہزار روپیہ کا انعام مقرر ہے۔ مگر قادیانی اور لاہوری مرزائیوں کی طرف سے صدائے برنخاست کا سا معاملہ ہے۔ اب احباب کے اصرار پر مرزاقادیانی کے اپنے مقرر کردہ معیار یعنی ’’پیش گوئی محمدی بیگم‘‘ پر مکالمہ کی صورت میں یہ رسالہ تالیف کیا ہے۔ امید ہے کہ آپ نے اس سے پہلے اس طرز سے قادیانی پیش گوئی کا تجزیہ ہوتے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔ ماشاء اﷲ اس پیش گوئی کا کوئی پہلو بھی بحث کے بغیر نہیں چھوڑا گیا۔ ابوعبیدہ، بی۔اے