• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تمام روئے زمین کے لوگ سو سال میں مر جائیں گے ؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سو سال تک تمام جاندار مر جائیں گے پس حضرت عیسیٰ علیہ اسلام بھی فوت ہوگئے ؟
جواب :
اصل بات یہ ہے کہ قادیانی مذھب سراپا خیانیت و فریب ہے مرزا غلام قادیانی کو بھی یہی عادت تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث آپنے مطلب کی نقل کرتا مگر جو فقرہ اپنی نفسانیت کے خلاف ہوتا اس کو چھوڑ دیتا تھا ۔
چنانچہ کنزالعمال کی ایک حدیث لکھتا ہے مگر اس میں لفظ " من السماء " کے الفاظ جان بوجھ کر درمیان سے حذف کردیا ہے ۔
مرزا غلام قادیانی کے تحریف شدہ حدیث کے الفاظ :
" وفی حدیث ابن عباس قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول ینزل اخی عیسیٰ ابن مریم علی جبل افیق اماما ھادیا حکما عدلا " ( خزائن جلد 7 صفحہ 312 )

اصل حدیث کے الفاظ :

" وفی حدیث ابن عباس قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول ینزل اخی عیسیٰ ابن مریم " من السماء " علی جبل افیق اماما ھادیا حکما مقسطاََ " ( کنزالعمال حدیث نمبر 39726 )

یہی چالاکی قادیانی پاکٹ بک کے مصنف نے بھی کی حدیث سے " علی الارض " کے الفاظ حذف کرکے غلط حدیث اور غلط ترجمہ اس طرح لکھا ہے ۔ مصنف قادیانی پاکٹ بک کے تحریف شدہ حدیث کے الفاظ اور غلط ترجمہ ۔

"ما منفوسۃ فی الیوم یاتی علیھا مائۃ سنۃ وھی یومئذ حیۃ "
آج کوئی جاندار ایسا نہیں کہ اس پر 100 سال آوے اور وہ فوت نہ ہو بلکہ زندہ ہو یعنی سو سال کے اندر ہر جاندار انسان جانور وغیرہ مر جائیں گے ، پس حضرت عیسیٰ علیہ اسلام فوت ہوگئے ۔ ( پاکٹ بک صفحہ 202 )

اصل حدیث کے الفاظ اور صحیح ترجمہ

مسلم کی حدیث کے درست الفاظ اور ترجمہ اس طرح ہے ( مرزا غلام قادیانی نے بھی لکھا ہے حوالہ نیچے آرہا ہے )

" ما علی الارض منفوسۃ فی الیوم یاتی علیھا مائۃ سنۃ وھی یومئذ حیۃ "
آج جتنے لوگ زمین پر موجود ہیں سو سال تک ان میں کوئی باقی نہیں رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور صحیح ترجمہ " زمین پر آج کے لوگوں " کی بجائے غلط ترجمہ " آج کوئی جاندار " کرکے مسیح علیہ اسلام کی وفات ثابت کرنے کی کوشش کی ۔
اگر یہی ترجمہ صحیح ہے جو کیا گیا ہے تو پھر ہر جاندار میں تو ۔۔۔۔
1 جناب موسیٰ علیہ اسلام بھی شامل ہیں ( مرزا غلام قادیانی ان کی حیات کا قائل ہے ) اور

2 ملائکہ بھی شامل ہیں
کیا یہ سب کے سب سو سال کے اندر فوت ہوگئے ؟
جس دلیل سے آپ حضرت موسیٰ علیہ اسلام کو اور ملائکہ کو بچاؤ گے وہی دلیل ہماری طرف سے بھی حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے لئے ہے ۔

ملاخط فرمائیں حدیث کے درست الفاظ اور صحیح ترجمہ خود مرزا غلام قادیانی کی قلم سے جو قادیانی پاکٹ بک کے جھوٹ کو پول کھول رہا ہے ۔
" " ما علی الارض منفوسۃ فی الیوم یاتی علیھا مائۃ سنۃ وھی یومئذ حیۃ " ( رواہ مسلم ) یعنی روایت ہے جابر سے کہ کہا سنا میں نے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے مہینہ بھر پہلے اپنی وفات سے جو تکمیل مقاصد دین اور اظہار بقایا اسرار کا وقت تھا کہ تم مجھ سے پوچھتے ہو کہ قیامت کب آئے گی اور بجز خدائے تعالیٰ کے کسی کو اس کا علم نہیں اور میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھاتا ہوں کہ " روئے زمین " پر کوئی ایسا نفس نہیں جو پیدا ہوگیا ہو اور موجود ہو پھر آج سے سو برس اس پر گزرے اور وہ زندہ رہے ۔ ( خزائن جلد 3 صفحہ 358 )

چونکہ عیسیٰ علیہ اسلام اس " روئے زمین " پر زندہ نہیں لہذا ان کی وفات ثابت نہیں ہوتی ۔

 
Top