• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(جو مرزا کو نہ مانے وہ کافر)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(جو مرزا کو نہ مانے وہ کافر)
Mr. Yahya Bakhtiar: Is it a fact, Sir, that your community.... the leader of your community or your followers.... refer to those, who do not accept Mirza Ghulam Ahmad as a Nabi of some sort, as not Muslims, or Kafirs?
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! کیا یہ واقعہ ہے کہ آپ کی جماعت میں آپ کی جماعت کے لیڈران یا آپ کے پیرو ان لوگوں کو جو مرزاغلام احمد کو نبی یا کسی قسم کا بھی نبی نہیں مانتے۔ غیرمسلم یا کافر کا حوالہ دیتے ہیں)
مرزاناصر احمد: کفر کے معنی کیا ہیں؟ یہ عربی کا لفظ ہے ناں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: I said 'not Muslims', that's why I put it simply.
(جناب یحییٰ بختیار: میں نے کہا ’’غیرمسلم‘‘ یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کو باالکل سادہ طور پر پیش کیا)
مرزاناصراحمد: نہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: First I put that way you can explain that the Kufr has....
(جناب یحییٰ بختیار: پہلے میرے سوال کا جواب دیں پھر توضیح کریں کہ یہ کفر ہے…)
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، نہیں، نہیں۔ میں نے آپ کی بات سنی اور سمجھی اور اسی کا جواب دے رہا ہوں۔ کافر کے لغوی معنی ہیں انکار کرنے والا۔ جو بانی سلسلہ کے اوپر ایمان نہیں لاتا۔ اگر ہم اسے یہ کہیں کہ وہ انکار کرنے والا ہے۔ تب بھی ہم مورد الزام، اور اگر کہیں کہ وہ ایمان لاتا ہے تب بھی ہم مورد الزام۔ وہ منکر ہیں بانی سلسلہ کے، اس واسطے وہ منکر ہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: So according to you, they are not Muslims?
(جناب یحییٰ بختیار: تو آپ کے مطابق وہ غیرمسلم ہیں؟)
مرزاناصر احمد: منکر ہیں۔
141جناب یحییٰ بختیار: منکر؟
مرزاناصراحمد: نہیں، حضرت ﷺ کے منکر نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر کوئی مسلمان جو اﷲ کے سچے بھیجے ہوئے نبی، ان میں سے کسی کو نہیں مانتا، وہ منکر ہو جاتا ہے وہ مسلمان نہیں رہتا تو یہ درست ہے کہ نہیں؟
مرزاناصراحمد: وہ خداتعالیٰ کے نزدیک قابل مواخذہ ہے۔ لیکن ابھی میں بتاچکا ہوں کہ دنیاوی لحاظ سے، سیاسی جو تعریف ہے مسلمان کی اس کے لحاظ سے وہ کافر نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، سیاسی تعریف کی میں بات نہیں کر رہا۔ میں آپ کی جماعت کی تعریف کی بات کر رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: ہمارے نزدیک جو سیاسی تعریف ہے مسلمان کی، وہ جماعت احمدیہ کے افراد پر اسی طرح لاگو ہے جس طرح دوسرے فرقوں کے افراد پر۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, now, you said that Mufti Mahmood has no right to say that you are not a Muslim.....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب بھی آپ نے کہا ہے کہ مفتی محمود کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ یہ کہیں کہ آپ مسلمان نہیں ہیں…)
Mirza Nasir Ahmad: And I have also said that I have got no right to call him a....
(مرزاناصر احمد: اور میں نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے حق نہیں پہنچتا کہ میں ان کو ایسا کہوں)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... but you have in your..... I mean when I say 'you', I do not mean particularly you,....
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن آپ نے تو کہہ دیا ہے اپنی… خصوصیت سے آپ نے تو میری مراد آپ نہیں ہوتے…)
مرزاناصر احمد: ہوں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: .... but leaders of Ahmadiyya Jamaat have called Muslims who do not accept Mirza Ghulam Ahmad as a Nabi, as Kafir, as not Muslim, or pucca Kafir, I mean, to put it strongly....
(جناب یحییٰ بختیار: بلکہ احمدی جماعت کے لیڈران نے ان مسلمانوں کو جو مرزاغلام احمد کو نبی نہیں مانتے کافر کہا ہے۔ غیرمسلم کہا ہے۔ پکا کافر کہا ہے۔ میں عمداً درشت بن کر آپ سے کہہ رہا ہوں)
مرزاناصر احمد: ہوں، ہوں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: no doubt, Isn't it so?
(جناب یحییٰ بختیار: واقعی! کیا ایسا نہیں ہے؟)
142مرزاناصر احمد: میں نے ابھی بتایا تھا کہ ہم کفر کے لفظ کو دو معنوں میں استعمال کرتے ہیں اور صدیوں سے کرتے چلے آئے ہیں۔ ایک کفر کے معنی ہیں کہ اﷲتعالیٰ کے نزدیک قابل مواخذہ اور وہ اس دنیا کی بات نہیں، وہ دوسری دنیا کی بات ہے اور اس Sense میں ہر فرقہ دوسرے کو پکے کافر سے بھی زیادہ پکا کافر کہتا ہے۔ کچھ محضر نامے میں میں اور آپ کو دلچسپی ہو تو ہم آپ کو دوسری کتابیں دکھا دیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ میں دیکھ چکا ہوں جی۔
مرزاناصر احمد: اور ایک معنی ہیں کفر کے، یا اسلام کے، سیاسی…
Mr. Yahya Bakhtiar: No, .....
(جناب یحییٰ بختیار: جی نہیں…)
مرزاناصراحمد: جو اس دنیا سے تعلق رکھتے ہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: .... Sir, I am asking a simple question. If you claim a right for yourself that if you declare that you are a Muslim, Mufti Mahmood has no business to call you that you are not. Similarly, do you give this right to Mufti Mahmood that if you call him not Muslim or Kafir, he has also a right to call you Kafir and not Muslim? I am asking you this.... whatever may be the form
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! میں نے تو ایک سادہ سا سوال کیا ہے۔ اگر آپ اپنے لئے کسی حق کا دعویٰ کرتے ہیں۔ یعنی کہ آپ کو حق ہے اعلان کرنے کا کہ آپ مسلمان ہیں تو مفتی محمود کو کوئی سروکار نہیں۔ اس سے کہ آپ مسلمان نہیں ہیں۔ اسی طرح کیا یہ حق مفتی محمود کو بھی دیتے ہیں کہ اگر آپ ان کو غیرمسلم یا کافر کہیں تو ان کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ آپ کو غیرمسلم کہیں جو شکل وصورت بھی ہو)
مرزاناصراحمد: نہیں، فارم کو تو مجھے ظاہر کرنا پڑے گا ورنہ مطلب ہی غلط ہو جائے گا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Then we are going to....
مرزاناصر احمد: نہیں، میں یہ کہتا ہوں کہ جس طرح میرا یہ حق ہے کہ میں یہ کہوں کہ فلاں فرقے کے لوگ نذر ونیاز، چڑھاوے چڑھاتے ہیں قبر پہ، وہ اﷲتعالیٰ کو پسند نہیں۔ اسی طرح اس فرقے کا بھی یہ حق ہے کہ کہے کہ جماعت احمدیہ یہ کرتی ہے اور یہ اﷲتعالیٰ کو پسند نہیں اور اس معنی میں وہ کافر ہے۔ یہ حق ہے ان کا۔
143Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, in your address.... now I am changing a little bit, going to a different subject so that I can come back to the same subject again and clarify the position.... In your Annexure XI, which is called "Azeem Roohani Tajjaliyat"(عظیم روحانی تجلیات), Zamima(ضمیمہ) No.XI, in that you stated, while praising Insaniyat(انسانیت) and the status of human- being in Islam, in that learned discourse you said.
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! آپ نے اپنے خطاب میں (اب میں ایک مختلف بات پر آتا ہوں۔ تاکہ پھر اسی مبحث کی طرف رجوع کروں۔ جو زیرغور ہے) آپ نے اپنے خطاب میں اپنی پوزیشن کی وضاحت ذیلی کاغذ نمبر گیارہ موسوم ’’عظیم روحانی تجلیات‘‘ ضمیمہ نمبر۲ میں جہاں آپ نے انسانیت کی مدح فرمائی ہے اور انسان کے رتبہ کی اسلام کی رو سے تعریف کی ہے۔ ایک عالمانہ مقالہ میں ان الفاظ میں کی ہے)
’’سب کو جذبات کے لحاظ سے ایک ہی مقام پر لاکر کھڑا کر دیا ہے اور یہ بڑی چیز ہے اس واسطے بات کرتے وقت بڑی ہدایتیں دی گئی ہیں۔ ہم بعض دفعہ لاپروائی کر جاتے ہیں۔ اپنے بھائی سے ایسا مذاق کرتے ہیں جو اس کو چبھنے والا ہوتا ہے۔ ایسا کرنا منع ہے۔ یہ بات اﷲتعالیٰ کی ناراضگی کا موجب بنتی ہے۔ پس انسان کے اوپر اس کے جذبات کا اتنا خیال رکھنے کی وجہ سے کتنا بڑا احسان کیا گیا ہے۔ Now what you stated just now, Sir, that. (لیکن اب آپ کہہ رہے ہیں کہ) ایک Sense (معنی) میں ہم ان کو کافر کہتے ہیں۔ Is that not hit by your own teachings; do you not hurt their feelings? (کیا آپ نے اپنی ہی تعلیمات کو زک نہیں پہنچائی۔ کیا آپ ان کے احساسات کو چوٹ نہیں پہنچا رہے ہیں)
مرزاناصر احمد: نہیں! اس لئے کہ جہاں انسانیت کے مقام کا سوال ہے وہاں مسلمان، ہندو، عیسائی اور بدھ ساروںکو: قل انما انا بشر مثلکمکہہ کے ایک مقام پر لاکھڑا کر دیا نبی اکرمa نے اور وہاں یہ مذہبی عقائد زیر بحث نہیں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! بعض دفعہ چھوٹی بحث ہوتی ہے…
مرزاناصراحمد: جی؟
144جناب یحییٰ بختیار: …ابھی مثال کے طور پر آپ نے اس دن فرمایا کہ: ’’میں امام جماعت احمدیہ ہوں۔‘‘ پھر آپ کی طرف سے اسمبلی کو ایک لیٹر آیا کہ…
مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں! ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ نے Head of the Community address (سربراہ جماعت کہہ کر مخاطب) کیا ہے۔
Should be addressed as Imam of Jamat. But in your address, do you show same courtesy? You know Maulana, Maudoodi is respected by his own people as Maulana, by his own Admirers. May be I don't think he is a learned man, maybe you don't think....
(آپ کہتے ہیں کہ آپ کو امام جماعت کہہ کر آپ سے تخاطب ہونا چاہئے۔ لیکن کیا آپ اپنے خطاب میں خود کوئی شائستگی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کر رہے ہیں؟ آپ کو معلوم ہے کہ لوگ مولانا مودودی کی عزت کرتے ہیں۔ ان کے مداح ان کو مولانا کہتے ہیں۔ چلئے میں نہیں خیال کرتا کہ وہ کوئی عالم شخص ہیں اور آپ بھی شاید نہیں خیال کرتے…)
مرزاناصراحمد: نہیں، یہ نہیں…
 
Top