(جو میرا مخالف ہوگا وہ یہودی، مشرک، جہنمی ہے)
جناب یحییٰ بختیار: عبداللہ آتھم۔ اس کی طرف اشارہ ہے کیونکہ مضمون سے ظاہر تھا۔ بعض میں کوئی اس چیز کا ذکر نہیں تھا کہ کسی خاص عیسائی کا ذکر ہو رہا ہے۔ میں آپ کو عرض کر رہا ہوں: ’’جو میرا مخالف ہوگا وہ یہودی مشرک جہنمی ہے۔‘‘ ایسی چیز آگئی تو اس پر …
مرزا ناصر احمد: وہ جو مجھے یاد ہے، وہ یہ تھا، وہ کل میں نے بتایا تھا کہ یہ عربی کی عبارت مستقبل کے متعلق ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی میں ایسے کہہ رہا ہوں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں۔