• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حضرت ابوبکر صدیقؐ نے نبی کریمؐ کی جانشینی کا حق ادا کر دیا: یوم وفات پر دینی جماعتوں کی تقریبات

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حضرت ابوبکر صدیقؐ نے نبی کریمؐ کی جانشینی کا حق ادا کر دیا: یوم وفات پر دینی جماعتوں کی تقریبات

لاہور+فیروزوالا (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار)خلفیہ راشد حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کا یوم وفات نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملک بھر میں مدح صحابہ اور تحفظ حرمین ریلیاں نکالی گئی،وطن عزیز کے تمام مسائل اور بحرانوں کا حل نظام خلافت راشدہ کے نفاذ میں مضمر ہے،خلفائے راشدین کے ایام وفات و شہادت پر تعطیل عام نہ کرنا قابل افسوس ہے خلفائے راشدین کے ایام پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے،اگر مزدورڈے،سیاسی رہنماء کا دن منایا جاسکتا ہے تو خلفاء راشدین کے ایام کیوں نہیں منائے جاسکتے ،قائد اہلسنت علامہ محمد احمدلدھیانوی کی ہدایت پر اہلسنت والجماعت نے لاہور،اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ ،پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم وفات سیدنا صدیق اکبر کو مدح صحابہ و تحفظ حرمین کے طورپر منایا،ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کے بدلتے حالات پاکستان پر گہرے اثر انداز ہوسکتے ہیں،سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے جس نے ہر مشکل وقت میں بڑے بھائی کا کردار اداکیا ہے ۔ خلیفہ بلا فصل سیدنا ابوبکرصدیقؓ کے یوم وفات کے سلسلہ میں مجلس احرار اسلام ، تحریک تحفظ ختم نبوت، مجلس خدام صحابہ اور تحریک طلباء اسلام کے قائدین اور رہنمائوں نے بھی مختلف مقامات پر خطابات وبیانات میں سیرت سیدنا ابوبکرصدیقؓ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی، قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری، پروفیسر خالد شبیر احمد، سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ خلیفہ بلافصل سیدناابوبکر صدیقؓ نے اسلام اور نبی کریمﷺ کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور نبوت کی جانشینی کا خلافت کی شکل میں حق ادا کردیا۔سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کی شخصیت سلاطین اور مقربین کیلئے درس گاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپکی خلافت بلا فصل سے دیگر خلفائے راشدین نے بھی راہنمائی حاصل کی۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت اور دین اسلام کے دفاع کیلئے آپکی خدمات تاریخ اسلام کا عظیم سہرا ہیں۔اہلسنت وجماعت راوی ٹائون کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، نبی کریمؐ کے صحابہ میں آپ کو خاص مقام حاصل ہے ، ملی مجلس شرعی نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی جیسی سادگی اور کفایت شعاری اپنائے بغیر ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کے دروازوں کو بند نہیں کیا جا سکتے ، آپؓ کی قر بانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں، خلفائے راشدین کے دور کے نظام کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، میاں محمد اجمل قادری،حافظ عاکف سعید،علامہ نیاز حسین نقوی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ وہ مجاہد ہیں جنہوں نے سب سے پہلے جھوٹے مداعیان ختم نبوت کے خلاف جہاد کرکے انہیں واصل جہنم کیا-ملک میں خلفاء راشدین کا نظام نافذ کرکے ہر قسم کے بحرانوں سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدی پنجاب کے امیر قاضی عبدالغفار قادری سمیت دیگر نے ’’خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجمن فدایان مصطفی کے زیراہتمام انجمن کی ملک بھر کی شاخوں میں خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا جبکہ اس سلسلے میں مرکزی پروگرام غوثیہ جامع مسجد پورن نگر میں علامہ مفتی ڈاکٹر نجیب احمد ہاشمی کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔
بشکریہ: نوائے وقت پاکستان
 
Top