• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ اور آنحضرت ﷺ کی دو بعثتیں

محمد عبداللہ

رکن ختم نبوت فورم
مرزا غلام قادیانی نے یہ دعویٰ کیا کہ نبی کریم ﷺ نے دوبار مبعوث ہونا تھا۔ آپ ﷺ اپنی پہلی بعثت میں مکہ میں پیدا ہوئے اور وصال کے بعد مدینہ منورہ میں موفون ہیں،اور آپ ﷺ کی دوسری بعثت ،مرزا غلام احمد قادیانی کی صورت میں قادیان میں ہوئی۔اس کفریہ عقیدہ کو ثابت کرنے کے لیے ایک دلیل یہ پیش کی جاتی ہے کہ حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی یہ لکھا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی دو بعثتیں ہیں اور پھر شاہ صاحب کی کتاب حجۃ اللہ البالغہ میں سے کچھ الفاظ کاٹ کر پیش کیے جاتے ہیں ،وہ یہ کہ حضرت شاہ صاحب نے آنحضرت ﷺ کا ذکر فرماتے ہوئے لکھا ہے :"اور تمام انبیاء میں سب سے بڑی شان والے وہ ہیں جن کی بعثت کی ایک اور قسم بھی ہے۔"(حجۃ اللہ البالغۃ،جلد1 صفحہ 156،دارلجیل،بیروت)

مرزائی صرف یہ الفاظ پیش کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ دیکھو ھضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ بھی اس بات کے قائل ہیں کہ آپ ﷺ کی ایک اور بعثت بھی ہونی تھی۔لیکن اگر حضرت شاہ صاحب کی پوری عبارت پیش کی جائے تو مرزائی دجل و فریب راکھ بن کر ہوا میں اڑجاتا ہے،آئیے پوری عبارت پڑھتے ہیں:

"اور تمام انبیاء میں سب سے بڑی شان والے وہ ہیں جن کی بعثت کی ایک اور قسم بھی ہے،اور وہ یہ کہ اللہ نے یہ ارادہ فرمایا کہ آپ ﷺ کے سبب سے لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالے اور پھر آپ کی قوم بہترین امت ہو،جو دوسرے لوگوں کے لیے نکالی جائے،پس آپ کی بعثت میں ہی ایک اور بعثت ہے،پہلی(بعثت) کی طرف اللہ کے اس کلام میں اشارہ ہے:وہ اللہ وہ ذات ہے جس نے امیوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا (الجمعہ:2)،اور دوسری (بعثت) کی طرف اشارہ اس آیت میں ہے:تم بہترین امت ہوجسے لوگوں کےلیے نکالا گیا ہے(آل عمران:110) اور آپ ﷺ کے اس فرمان میں کہ تم آسانی کرنے والے بنا کر مبعوث کیے گئے ہو،تمہیں تنگی کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا۔

(حجۃ اللہ البالغۃ،جلد1 صفحہ 156،باب حقیقۃ النبوۃ و خواصھا)

اب غور فرمائیں! کیا شاہ صاحب کی اس تحریر میں یہ بیان ہورہا ہے کہ چودھویں صدی میں قادیان کے ایک دہقان کی صورت میں نبی کریم ﷺ کی دوسری بعثت ہوگی؟ہرگز نہیں،شاہ صاحب یہ فرمارہے ہیں کہ آنھضرت ﷺ کو مبعوث کیا گیا ،اور چونکہ آپ ﷺ کے بعد اب کسی نبی نے پیدا نہیں ہونا تھا اس لیے آپ کی قوم اور آپ کی امت کے سپرد بھی وہی کام کیا گیا اور انہیں دوسرے لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا،شاہ صاحب نے دو آیات اور ایک حدیث کا حوالہ دے کر بات کو واجح بھی فرمادیا،یہ ہیں آنحضرت ﷺ کی بعثت کی دوقسمیں یا انواع جو شاہ صاحب بیان فرمارہے ہیں ، لیکن جس مذہب کی بنیاد ہی جھوٹ اور تحریف پر ہو اس سے کچھ بعید نہیں کہ وہ رات کو دن اور دن کو رات کہہ ڈالے۔

(تلخیص از "مطالعہ قادیانیت" مصنفہ "حافظ عبیداللہ")
 
Top