• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حضرت شیخ ابن عربی اور ختم نبوت

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی مرزائی اکثر شیخ ابن عربی رحمت اللہ علیہ کے حوالے نقل کر کے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ غیر تشریحی نبوت جاری ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں ابن عربی رحمت اللہ علیہ کے ہاں تشریحی اور غیر تشریحی نبوت میں فرق کیا ہے؟
شیخ صاحب لانبی بعدی حدیث کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔

ایک حدیث ''لم یبق من النبوت الا المبشرات '' میں نبوت کے ایک جز کو باقی کہا گیا ہے، یہ حدیث'سطحی' طور پر حدیث لا نبی بعدی کے مخالف نظر اتی ہے۔ مگر ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی تشریح ایسے کی ہے۔ قالت عائشہ اول ما بدی یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من الوحی الرویا فکان لایری رویا الاخرجت مثل فلق الصبح و ھی التی ابقی اللہ علی المسلمین وھی من اجزاء النبوۃ فما ارتفعت النبوۃ یا نکیلہ ولھذا قلنا انما ارتفعت نبوۃ التشریح فھذا معنی لا نبی بعدہ۔ (فتوحات مکیہ جلد ۲ باب ۷۳ سوال نمبر ۲۵)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ حضور ﷺ کو وحی(نبوت) سے پہلے سچے خواب نظر آتے تھے۔ جو چیز رات کو خواب میں دیکھتے تھے وہ خارج میں صبح روشن کی طرح ظہور پذیر ہو جاتی تھی۔ اور یہ وہ چیزیں ہے جو مسلمانوں اللہ نے قیامت تک باقی رکھی ہے اور یہ سچا خواب نبوت کے اجزاء میں سے ہے۔ پس اس اعتبار سے نبوت کُلی طور پہ بند نہیں ہوئی اور اسی وجہ ہم نے کہا لا نبی بعدی کا معنی یہ ہے کہ حضور ﷺ کے بعد نبوت تشریعی باقی نہیں۔
اس عبارت سے بلکل واضح ہے کہ نبوت سوائے اچھے خوابوں کے کچھ باقی نہیں۔ کیا ہر اچھا خواب دیکھنے والا نبی ہوتا ہے؟ کیا اچھے خواب دیکھنے والے کو آج تک امت کے کسی فرد نے نبی قرار دیا؟
پھر بعض علماء و صوفیا کو وحی و الہام سے نوازا جاتا ہے ، اس سے بادی النظر میں ختم نبوت سے تعارض معلوم ہوتا ہے۔ مگر ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو وضاحت کر دی” فلا اولیاء والا انبیاء الخبر خاصۃ والانبیاء اشرائع و الرسل و الخبر و الحکم(فتوحات مکیہ جلد ۲ باب ۱۵۸ صفحہ ۲۵۷)
انبیاء و اولیا کو اللہ تعالی کی طرف سے خبر خاصہ کے زریعہ خصوصی خبر دی جاتی ہے اور انبیاء کے لیے تشریعی احکام، شریعت و رسالت، خبر و احکام نازل ہوتے ہیں۔
ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ تمام انبیاء کی وحی کو تشریعی قرار دیتے ہوے قادیانیوں کے دجل کا قلع قمع کر دیا۔

اب دیکھتے ہیں کہ ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ نے جس نبوت کو جاری کہا اسکے متعلق ان کا کیا کہنا ہے۔

وھذا النبوۃ جاریۃ ساریۃ فی الحیوان مثل قولہ تعالی واوحیٰ ربک الی النحل ۔(فتوحات مکیہ جلد ۲ باب ۱۵۵صفحہ۲۵۴)
اور یہ نبوت حیوانات میں بھی جاری ہے جبکہ اللہ فرماتا ہے تیرے رب نے شہد کی مکھی کو وحی کی۔
ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ کی اس صراحت نے تو یہ بات واضح کر دی کہ وہ جہاں پر نبوت کو اولیاء کے لئے جاری مانتے ہیں انکو وحی نبوت نہیں بلکہ خبر و ولایت سمجھتے ہیں جو صرف رہنمائی تک محدود ہے۔ احکام و اخبار، امر و نہی شریعت و رسالت کا اس سے تعلق نہیں یہ صرف رہنمائی ہے جس کے لیے انھوں نے نبوت کا لفظ استعمال کیا ہے۔ اور وہ اس نبوت کو حیوانات میں جاری سمجھتے ہیں۔ کیا ''قادیانی نبوت'' گدھوں، کتوں وغیرہ کو بھی مل سکتی ہے؟
 
Top