(حضرت عیسیٰ علیہ السلام تشریعی نبی نہیں تھے؟)
جناب یحییٰ بختیار: یعنی حضرت عیسیٰ ؑ بھی شرعی نبی نہیں تھے؟
مرزا ناصر احمد: نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ میں پوچھ رہا تھا۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، نہیں، شرعی نبی نہیں تھے ہمارے نزدیک۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’امتی‘‘ تو میں اس Sense میں کہہ رہا تھا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت سے تھے وہ، یہودی تھے وہ بھی۔
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزا ناصر احمد: لیکن جو ہماری اصطلاح ہے ’’امتی نبی‘‘ وہ اس کے مطابق نہیں تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ ان کو ’’غیر شرعی‘‘ کہیں گے؟
مرزا ناصر احمد: ’’غیر شرعی تابع نبی‘‘ لیکن آپ کی نبوت امتی نبوت نہیں ہے، کامل اتباع کے نتیجہ میں نہیں۔
1048جناب یحییٰ بختیار: اور تابع وہ تھے حضرت موسیٰ ؑ کے؟
مرزا ناصر احمد: حضرت موسیٰ کی شریعت کے تابع تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اسی کے قانون کو انہوں نے Establish کرنا تھا؟
Mirza Nasir Ahmad: On the whole.
(مرزا ناصر احمد: مجموعی طور پر)
Mr. Yahya Bakhtiar: On the whole.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ صاحب کتاب یعنی ان پر انجیل اتری پھر بھی شرعی نبی نہ تھے۔ کیا ؟ کہنا چاہتے ہیں مرزا ناصر صاحب۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(جناب یحییٰ بختیار: مجموعی طور پر)
اور مرزا صاحب کی پوزیشن یہ ہے کہ وہ بھی غیر شرعی ہیں اور وہ بھی محمدa کا جو قانون ہے …
مرزا ناصر احمد: لیکن On the whole (مجموعی طور پر) نہیں، Absolutely. (مکمل طور پر)
Mr. Yahya Bhakhtiar: Absolutely, that I say. But
دونوں شرعی ہیں؟
مرزا ناصر احمد: دونوں شرعی نہیں ہیں۔ قرآن کریم میں آتا ہے کہ توریت کے بعد: کہ حضرت موسیٰ ؑ کے بعد … یہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایسے انبیاء آئے، بنی اسرائیل میں، کہ جو شریعت موسوی کے مطابق پیروی کرواتے تھے، اتباع کرواتے تھے، لوگوں کی ہدایت کا سامان پیدا کرتے تھے۔ لیکن تھوڑا سا اختلاف سارا اگر … بہت بڑا مضمون ہے۔ وہ میں نے صاف کردیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ شرعی اور غیر شرعی کا جو تھا، ناں …
مرزا ناصر احمد: غیر شرعی نبی؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، تو اس کے بعد پوزیشن یہ ہوجاتی ہے، جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ مرزا غلام احمد کی پوزیشن مسلمانوں کے فرقوں، جو باقی فرقے ہیں، میں سے وہی تھی جو حضرت عیسیٰ ؑ کی یہودیوں کے فرقوں میں سے تھی؟
1049مرزا ناصر احمد: نہیں، اس واسطے کہ حضرت عیسیٰ ؑ اور حضرت مسیح موعود جن کو ہم کہتے ہیں، ان کے Status (مقام) میں فرق ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا مقام ہے کامل، Absolute (مکمل طور پر) اتباع کا۔ لیکن حضرت مسیح کا مقام نہیں۔ اس واسطے دونوں کا فرق پڑ گیا ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں اس واسطے عرض کر رہا تھا کہ اس واسطے نہیں فرق کہ وہ بھی غیر شرعی تھے، یہ بھی غیر شرعی ہیں …
مرزا ناصر احمد: غیر شرعی ہونے کے لحاظ سے وہ ہزاروں انبیاء جو بنی اسرائیل میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد آئے، بشمول حضرت عیسیٰ، وہ غیر شرعی تھے اور حضرت مسیح موعود بھی غیر شرعی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ان کا Relationship ان کا تعلق …
Mirza Nasir Ahmad: Only to that point.
(مرزا ناصر احمد: صرف اسی لحاظ سے)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہ۔
Mirza Nasir Ahmad: Only to that extent.
(مرزا ناصر احمد: صرف اسی حد تک)
جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ یہ پوائنٹ جو ہے کہ اگر…
مرزا ناصر احمد: نہیں، وہ، ہاں …
جناب یحییٰ بختیار: … ابھی یہاں جو ہے، ایسا ہی حوالہ مجھے نظر آیا ہے۔ اس لئے میں آپ سے وہ "In short, Prophets are of two kinds…" (مختصراً یہ کہ نبی دوطرح کے ہیں)
جیسے میں نے کہا ناں، غیر شرعی طور پر Page 28 سے پڑھ رہا ہوں جی:
"…Those who are law-bearers like moses…"
وہ جو صاحب شریعت موسیٰ علیہ السلام…
Mirza Nasir Ahmad: Page 28?
(مرزا ناصر احمد: صفحہ 28؟)
1050Mr. Yahya Bakhtair: 28
"… (On whom be peace), and those who only restore and re-establish the law after mankind have forsaken it; as, for instance, Elyah, Isaiah, Ezekiel Daniel and Jesus (On all of whom be peace). The prophet Messiaha (On whom be peace) also claimed to be prophet like the latter. and asserted that as Jesus was the last khalifa (Successor) of the Messiaha dispensation, he was the last khalifa of the Islamic dispensation".
Please mark the words: "He asserted".
(جناب یحییٰ بختیار: صفحہ۲۸ …! وہ جو اس وقت شریعت کی تجدید کرتے ہیں جب بنی نوع انسان احکام خداوندی پر عمل نہیں کرتے جیسا کہ حضرت عیسیٰ ؑ نے عیزائل، دانیال، حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی دوسروں کی طرح نبوت کا دعویٰ کیا اور تاکیداً کہا کہ جس طرح عیسیٰ علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کے خلیفہ تھے اسی طرح وہ اسلامی شریعت کا آخری خلیفہ تھا۔ جناب والا۔ الفاظ ’’تاکیداً‘‘ کہا پر خصوصی توجہ دیں)
Mirza Nasir Ahmad: He was the Khalifa.
(مرزا ناصر احمد: وہ خلیفہ تھا)
Mr. Yahya Bakhtiar: "… and assented that just as Jesus was the last khalifa (Successor) of the Mosaic dispensation, he was the last khalifa of the Islamic dispensation".
(جناب یحییٰ بختیار: اور تاکیداً کہا کہ جیسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام موسوی شریعت کے آخری خلیفہ تھے۔ اُسی طرح وہ اسلامی شریعت کا آخری خلیفہ تھا)
ایک ہی Footing پر وہ Compare (موازنہ) کر رہے ہیں…
مرزا ناصر احمد: نہ، Footing نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ جو …
مرزا ناصر احمد: نہیں، میں ذرا وضاحت کردوں …
جناب یحییٰ بختیار: مجھے پورا پڑھ لینے دیں۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، آپ سمجھ جائیں گے کہ:
مخلص اللہ! قرآنی آیت کی طرف اشارہ ہے۔ میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں۔ جس میں خاموش…
1051Mr. Yahya Bakhtiar: "… Just as he was the last khalifa of the Mosaic dispensation he was the last khalifa of the Islamic despensation. The Ahmadiyya Movement, therefore, occupied with respect to the other sects of Islam, the same position which Christianity occupied with respect to the other sects of Judaism".
Does it not conclusively show that as Christianity is a different religion compared to Judaism, Ahmadiyyat is a different religion compared to ohter sects?
(جناب یحییٰ بختیار: جس طرح وہ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) موسوی شریعت کے آخری خلیفہ تھے اسی طرح وہ (مرزا غلام احمد) اسلامی شریعت کا آخری خلیفہ تھا، اس لئے اسلامی فرقوں کے مقابلے میں احمدیہ تحریک کا وہی مقام ہے جو عیسائیت کا یہودیت کے دوسرے فرقوں کے مقابلے میں ہے۔ کیا اس سے یہ بات حتمی طور پر ظاہر نہیں ہوتی کہ عیسائی مذہب، یہودی مذہب سے بالکل مختلف ہے اور احمدیت اسلام کے دوسرے فرقوں کے مقابلے میں مختلف ہے)
Mirza Nasir Ahmad: No.
(مرزا ناصر احمد: نہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: This I want you to clarify.
(جناب یحییٰ بختیار: میں آپ سے اس کی وضاحت کرانا چاہتا ہوں)
مرزا ناصر احمد: نہیں، اس سے یہ نہیں نکلتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں اس واسطے کہہ رہا ہوں کہ وہ جو Comparison کر رہے ہیں…
مرزا ناصر احمد: Comparison قرآن کریم کی ایک آیت کی روشنی میں کررہے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ ٹھیک ہے، میں … اس واسطے میں نے پڑھ کر سنا دیا ہے۔
مرزا ناصر احمد: (عربی)
جناب یحییٰ بختیار: آگے جی میں اس پوائنٹ کو زیادہ Elaborate (واضح) کرتا ہوں۔ On page 29 وہ فرماتے ہیں:
"Mohammad (on whom be peace and blessings of God) being this the like of Moses (on whom be peace), it was necessary that the Messiah of Islamic dispensation should not only be from among his followers but should come to re-establish and propagate the Quranic law just as Jesus came with no new law, but only confirmed the Torah…"
(حضرت محمدﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام پر اللہ کریم کی رحمتیں اور برکتیں ہوں یہ لازمی تھا کہ اسلامی شریعت کا مسیح ان (حضرت محمدﷺ) کے ماننے والوں میں سے ہو اور وہ قرآن کے قانون کو مستحکم کرے اور اس کی تبلیغ کرے۔ جیسا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نئی شریعت (انجیل) کے ساتھ آئے جوکہ تورات کی تصدیق کرتی ہے)
پھر وہ آگے Explain (وضاحت) کرتے ہیں، جو بات آپ نے کہی:
1052"… I have already indicated that one of the functions of a Prophet, who is not the bearer of a new law, is to sift all errors and misinterpretations which may have crept into an existing religious system owing to lapse of time, and this in itself is a great task. To discover and restore that which had been lost is almost as great a task as to supply that wich is new. But we believe that the promised Messiah (on whom be peace) had a much higher mission to perform. in order, however, to understand what that mission was it is necessary first to understand clearly our position with regard to the Holy Quran…
(میں پہلے ہی اس بات کی نشاندہی کر چکا ہوں کہ جونبی نئی شریعت لے کر نہ آئے اس کا ایک فریضہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ان کی غلطیوں کی اصلاح کرے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دینی امور میں پیدا ہوجاتی ہیں اور یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔ گمشدہ صراط مستقیم کو تلاش کرکے بحال کرنا اتنا ہی بڑا کارنامہ ہے جتنا کہ نئی شریعت کو قائم کرنا۔ ہمارا ایمان ہے کہ مسیح موعود نے اس سے بھی بڑا کام اپنے ذمہ لیا تھا۔ یہ سمجھنے کے لئے کہ اس کام کی کیوں ضرورت تھی۔ یہ ضروری ہے کہ پہلے قرآن کے متعلق ہماری پوزیشن سمجھ لی جائے)
پھر وہ آگے Describe کرتے ہیں، اس پر،
What I wanted to show you, Sir,
Is that Mriza Bashiruddin Shaib, in his book or lecture draws the parallel that Mirza Shahib has got the same position with regard to Islam or Prophet Mohammad which Jesus Christ had with regard to Moses or Judaism.
Then it is also stated … and you may have read it and you may understand it better than I do … that Jesus Christ had made some changes as you just…
(… جناب والا! میں آپ پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مرزا بشیرالدین صاحب نے مسیح موعود کا موازنہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کیا ہے اور پھر یہ کہا گیا ہے۔ آپ نے پڑھا بھی ہوگا اور اس بات کو آپ مجھ سے بہتر سمجھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کچھ تبدیلیاں بھی کی تھیں جن کا ذکر آپ نے ابھی کیا تھا)
آپ نے جو ابھی کہا، مگر Basis وہی ہیں جو Moses کے Law کے تھے۔
A Prophet without (غیر شرعی نبی) But being a Ghair Sharai Nabi.
his own Law, he founded a new Ummat … to it a fact or not? He founded a new religion … is it a fact or not? And if you draw the parallel, does it not amount to the fact that Ahamadiyyat is a new relgion?
(… لیکن ایک غیر شرعی نبی کی حیثیت سے اس نے نئی امت کی بنیاد رکھی۔ کیا یہ ایک حقیقت ہے یا نہیں۔ اگر آپ موازنہ کریں تو یہ ایک حقیقت معلوم نہیں ہوتی کہ ’’احمدیت‘‘ ایک نیا مذہب ہے)
Mirza Nasir Ahmad: The author of this book drew no parallel, he referred to the Quramic Verses.
(مرزا ناصر احمد: اس کتاب کے مصنف نے کوئی نیا موازنہ نہیں کیا۔ اس نے قرآنی آیات کا حوالہ دیا ہے) اور اس واسطے میں خاموش ہوں کل آپ کو قرآن کریم کی آیات لکھ کر ترجمے کے ساتھ بتا دوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب ! میں اسمبلی کو پڑھ کر سنا رہا ہوں اور اس واسطے آپ کی Attention draw (توجہ مبذول) کر رہا ہوں، آپ مجھ سے پھر ناراض ہوجاتے ہیں۔