حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کا انکار
۱۸۸۸ء میں ایک اور الہام کے تحت انہوں نے اپنے معتقدین سے بیعت کا مطالبہ کیا۔ ۱۸۹۰ء کے اواخر میں مرزاغلام احمد کو پھر الہام ہو اکہ ’’عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے نہ انہیں آسمان پر اٹھایا گیا۔ بلکہ ان کے شاگرد انہیں زخمی حالت میں صلیب سے اتار لے گئے اور ان کی تیمارداری کی۔ یہاں تک کہ ان کے زخم اچھے ہوگئے۔ پھروہ بھاگ کر کشمیر چلے گئے جہاں وہ طبعی موت مرے۔‘‘