• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حضرت عیسی دوبارہ آئیں گے۔ قرآن سےایک واضع آیت۔

شہزاد سرور

رکن ختم نبوت فورم
وَاِنْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهٖ قَبْلَ مَوْتِهٖ ۚ وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ يَكُوْنُ عَلَيْهِمْ شَهِيْدًا ١٥٩؀ۚ/4
اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہیں جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لے آئے اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا۔

تفسیر۔۔
(١٥٩) ۔ اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ (آیت) ” الا لیؤمنن بہ قبل موتہ “ ۔ میں ” بہ “ اور ” موتہ “ میں دونوں ضمیریں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف راجع ہیں معنی یہ ہے کہ جو اہل کتاب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے نزول کے وقت ہوں گے ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہ رہے گا جو ان پر ایمان لائے گا اور یہی تفسیر راجح ہے اور دوسری تفسیر یہ ہے کہ ” بہ “ کی ضمیر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف راجع ہے اور ” موتہ “ کی ضمیر اہل کتاب کی طرف راجع ہے مطلب یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر سب اہل کتاب اپنے مرنے سے پہلے ایمان لائیں گے یعنی جس وقت روح نکلنے لگے گی اور عذاب کے فرشتے دیکھیں گے تو فورا حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے نبی برحق ہونے کا اقرار کریں گے اور اللہ تعالیٰ کی توحید کے قائل ہوجائیں گے مگر کچھ فائدہ نہ ہوگا ۔ یہ تفسیر اگرچہ کتب تفسیر میں موجود ہے مگر سیاق وسباق اس کی تائید نہیں کرتا تین وجوہات سے ۔
(١) ۔۔۔۔ اس لئے کہ نزع کے وقت ایمان معتبر نہیں اور نہ عنداللہ اسے شرف قبولیت حاصل ہے حالانکہ آیت کے شروع میں لام تاکید اور آخر میں نون تاکید ثقیلہ ہے جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ وہ ضرور بضرور ایمان لائیں گے اور اس سے وہ ایمان مراد ہے جو عنداللہ ایمان معتبر بھی ہو اور مقبول بھی ہو ، اور مرتے وقت اہل کتاب کا ایمان ، ایمان ہی نہیں تو وہ اس ” لیؤمنن “ کا مصداق کیسے ہوسکتے ہیں ۔ (٢) ۔۔۔۔ قرآن کریم میں ہے فمن شاء فلیؤمن “ اس میں ہر مکلف سے وہ ایمان مطلوب ہے جو اس کی مرضی اور مشیت سے ہو ، اور نزع کے وقت جب فرشتے سامنے ہوں تو اس وقت کا ایمان مجبوری اور اکراہ کا ہوا اور اس کا شرعا کوئی اعتبار نہیں ۔
(٣) ۔۔۔۔ قرآن کریم سے فصیح بلیغ کتاب دنیا میں موجود نہیں اگر ” موتہ “ کی ضمیر اہل کتاب کی طرف راجع ہو تو آگے (آیت) ” ویوم القیمۃ یکون علیھم “ ۔ الخ میں ” یکون “ میں ” ھو “ ضمیر یقینا حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف راجع ہے تو ا سے انتشار ضمائر لازم آئے گا کہ ایک ضمیر تو اہل کتاب کی طرف راجع اور متعین ہوئی کہ (آیت)” قبل موتہ “۔ میں بھی ضمیر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف راجع ہے کہ جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) آسمان سے نازل ہوں گے اور یہود ونصاری کو اپنی غلطی کا احساس و اقرار ہوگا تو اپنی نزع سے پہلے ہی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لائیں گے اور وہ ایمان ایمان ہوگا اور مقبول ہوگا ۔ چناچہ علامہ اندلسی تفسیر بحر محیط (ص : ٣٩٢: ج : ٣) اور قاضی بیضاوی تفسیر بیضاوی (ص : ٢٥٥: ج : ١) میں لکھتے ہیں کہ ظاہر یہ ہے کہ ” بہ “ اور ” موتہ “ میں دونوں ضمیریں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف راجع ہیں مطلب یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا جب آخر زمانے میں نزول ہوگا تو اہل کتاب اور دیگر ملتوں والوں میں سے کوئی ایسا نہیں ہوگا جو ان پر ایمان نہیں لائے گا بلکہ اس وقت صرف ایک ہی ملت اسلام ہی ہوگی جس پر لوگ کاربند ہوں گے یہی بات سیدنا حضرت عبداللہ بن عباس (رض) امام حسن بصری (رح) اور حضرت امام ابومالک (رح) نے بیان فرمائی ہے اور احادیث سے بھی اسی کی تائید ہوتی ہے اور حافظ ابن تیمیہ (رح) لکھتے ہیں کہ ” والقول الصحیح الذی علیہ الجمھور قبل موت المسیح “ ۔ (الجواب الصحیح : ص : ٣٤١: ج : ١: ص : ١١٣: ج : ٢)
اس آیت کی صحیح تفسیر وہی ہے جس پر جمہور اہل اسلام ہیں کہ ” موتہ “ کی ضمیر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف راجع ہے ۔
حاصل بحث : یہ ہے کہ پہلی ہی تفسیر راجح ہے اور مفہوم واضح ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے آسمانوں سے نزول کے بعد جو اہل کتاب موجود ہوں گے اور وہ نزع سے پہلے ایمان لائیں گے تو اس وقت ان کا ایمان عنداللہ معتبر ہوگا ۔ اور (آیت : ١٩٨) اور اس آیت کی معتبر اور ٹھوس تفاسیر سے یہ بات بالکل عیاں ہوگئی کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا رفع الی السماء ان کی حیات اور قیامت سے پہلے ان کا زمین پر نازل ہونا نصوص قطعیہ سے ثابت ہے جس کا انکار ملحد کافر کے بغیر کوئی نہیں کرسکتا ۔
امت مسلمہ کا اجماع و اتفاق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو آسمان پر اٹھا لیا ہے ، اور وہ آسمان پر زندہ ہیں ۔ اور آخر زمانہ میں ان کا زمین پر نزول اور متمکن ہونا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے ، اور وہ جب نازل ہوں گے آسمانوں سے تو اس وقت کوئی مستقل شریعت لیکر نہیں آئیں گے اگرچہ وہ خود وصف نبوت کے ساتھ متصف ہوں گے مگر وہ فیصلے شریعت محمدیہ کے مطابق کرینگے اور غیر منصوص احکام میں اجتہاد کریں گے ۔ جیسا کہ سیدنا حضرت امام ابوحنیفہ (رح) وغیرہ ائمہ مجتہدین نے اجتہاد کیا ۔ اور ان کا اجتہاد بقول حضرت مجدد الف ثانی (رح) کے سیدنا حضرت امام ابوحنیفہ (رح) کے اجتہاد کے مطابق ہوگا ۔ جیسا کہ مکتوبات امام ربانی دفتر دوم حصہ ہفتم مکتوب میں تحریر ہے ۔ علامہ آلوسی (رح) (آیت)” وانہ لعلم للساعۃ “۔ الخ کی آیت کے تحت لکھتے ہیں کہ مشہور یہی ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) دمشق میں نازل ہوں گے جب لوگ صبح کی نماز میں مصروف ہوں گے اور امام مھدی امام ہوں گے اور وہ پیچھے ہٹ جائیں گے تاکہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) امام کرائیں ۔ مگر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) امام مھدی کو آگے کرکے ان کی اقتداء میں نماز پڑھیں گے اور فرمائیں گے کہ نماز آپ کے لئے قائم کی گئی تھیں ۔
مسند احمد ، مستدرک حاکم ۔ مجمع الزوائد میں ہے کہ ” افیق “ نامی ٹیلے پر نازل ہوں گے اور یہ قدس شریف میں ایک جگہ ہے جو سق حمیدیہ میں جامع اموی کے شرقی کنارے پر ہے جس پر سفید منارہ بنا ہوا ہے ، جس پر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) بوقت صبح نازل ہوں گے ۔ سیدنا حضرت ابوہرۃ (رض) سے بخاری : ص : ٤٩٠: میں مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے البتہ ضرور بضرور تم میں حضرت عیسیٰ بن مریم نازل ہوں گے ، حاکم اور عادل ہوں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے خنزیر کو قتل کر دے گے ، اور لڑائی کو موقوف کریں گے اور مال بکثرت تقسیم کریں گے یہاں تک کہ مال قبول کرنے والا کوئی نہ رہے گا ۔ اور اس وقت ایک سجدہ دنیا وما فیھا سے زیادہ بہتر ہوگا ۔
حافظ ابن حجر (رح) فتح الباری میں اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں اس کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) صلیب کو توڑیں گے ۔ اور نصاری پر یہ واضح کریں گے کہ تم صلیب کی تعظیم کرتے رہے اور میں اس کو توڑ کر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ تعظیم کے قابل نہیں ہے اسی طرح خنزیر کو قتل کریں گے عیسائیوں پر یہ ظاہر کریں گے کہ تم اس کو حلال سمجھتے رہے اور اسی سے حجت کرتے رہے ، اور میں اس کے وجود کو بھی ختم کر رہا ہوں اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی آمد سے کوئی کافر نہیں رہے گا اور اس کے لئے قتال اور جذیہ موقوف ہوجائے گا ، ظلم ختم ہوجائے گا ۔ عدل وانصاف کا دور ہوگا ، زمین کی برکات کی وجہ سے کوئی غریب اور محتاج نظر ہی نہیں آئے گا تاکہ اس کو مال دیا جائے اور وہ مال قبول کرے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا نزول برکت ہی برکت ہوگا ۔
سیدنا حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے مسلم شریف (ص : ٢٤٠، ٤٥٣) میں مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میری امت میں دجال نکلے گا اور چالیس تک رہے گا ۔ راوی کہتے ہیں کہ تجھے معلوم نہیں کہ چالیس دن ہوں گے یا مہینے یا سال ۔ اسی دور میں اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو بھیجے گا ۔ انکا حلیہ حضرت عروہ بن مسعود (رض) جیسا ہوگا اور وہ دجال لعین کو طلب کریں گے ، اور اس کو ہلاک کریں گے ۔
دوسری روایت میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دجال چالیس دن تک زمین پر رہے گا پہلا دن سال جتنا لمبا ہوگا دوسرا مہینے جتنا اور تیسرا ہفتے جتنا لمبا ہوگا حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے پوچھا کہ سال مہینہ اور ہفتہ جیسے لمبے دن میں صرف ایک ہی دن کی نمازیں پڑھنی ہوں گی “۔۔۔۔ ؟ ۔
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بلکہ اس مدت میں سال اور ماہ اور ہفتہ کی نمازیں اوقات کا اندازہ لگا کر پڑھنی ہوں گی ۔ (مسلم : ٤٠١: ج ٢) امام نوری (رح) فرماتے ہیں کہ اس وقت شریعت کا حکم یہی ہوگا اس میں قیاس اور اجتہاد کا کوئی دخل نہیں ہوگا ۔
حضرت مجمع بنی جاریہ انصاری سے (ترمذی : ص ٤٨: ج : ٢) میں مروی ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) دجال کو لد کے دروازے پر قتل کرینگے یہ بیت المقدس کے قریب ایک بستی ہے اس کا نام لد ہے ۔
حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے آسمان سے نزول کی کئی حکمتیں ہیں :
حافظ ابن حجر عسقلانی (رح) فتح الباری میں لکھتے ہیں کہ : یہود کے اس گمان کا رد کہ انہوں نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کردیا ہے اللہ تعالیٰ نے یہود کا جھوٹ واضح کردیا کہ وہ قاتل نہیں بلکہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ان کے قاتل ہوں گے ۔ (٢) یا اس لئے کہ جب انکی وفات کا وقت قریب آئے گا تو نازل ہوں گے کیونکہ مٹی کی مخلوق زمین میں ہی دفن ہوتی ہے اور وہ زمین ہی میں فوت ہوتی ہے ۔ (٣) یہ بھی کہا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کی امت میں اٹھنے کی دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور انکو زندہ رکھا آخر زمانہ میں جب دجال کا خروج ہوگا تو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نازل ہو کر دجال کو قتل کریں گے اور مذہب اسلام کی تجدید کریں گے پہلی توجیہ زیادہ بہتر ہے ۔
صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو آسمان سے نازل ہونے کے بعد چالیس سال تک عدل وانصاف کے ساتھ حکومت کرینگے اور حج عمرہ بھی کرینگے ۔ اسکے بعد پھر انکی وفات ہوگی اور اہل اسلام اس کا جنازہ پڑھائیں گے ۔ پھر مدینہ طیبہ میں روضہ اقدس میں دفن ہونگے ۔
قادیانی اشکال : (آیت)” رفعہ اللہ “ میں خدا کی طرف اٹھانا مرقوم ہے آسمان کا کہا ذکر ہے ؟ جواب یہ اشکال قرآن کریم اور تعلیمات مرزا کے بھی خلاف ہے ۔ اولا : قرآن کریم کے اس لیے خلاف ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے فوق وعلو ہے انہیں معنوں سے قرآن کریم میں کہا گیا ہے (آیت)” ء امنتم من فی السمآء ان یخسف بکم الارض “۔ (الملک : ١٦)
کیا تم نڈر ہوگئے اس ذات سے جو آسمان میں ہے اس سے کہ دھنسا دے تم کو زمین میں ” ام امنتم من فی السماء ان یرسل علیکم حاصبا “ ۔ (الملک : ١٧) کیا نڈر ہوگئے ہو اس ذات سے جو آسمان میں ہے اس بات سے کہ برسا دے تم پر مینہ پتھروں کا ، ایسا ہی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انتظار وحی کے وقت آسمان کی طرف دیکھا کرتے تھے (آیت) ” قد نری تقلب وجھک فی السمائ “ ۔ (البقرۃ : ١٤٤) بیشک ہم دیکھتے ہیں بار بار اٹھنا تیرے منہ کا آسمان کی طرف ۔
ثانیا : مرزا کی تعلیمات میں بھی ” رفعہ اللہ “ کی معنی آسمان کی طرف اٹھایا جانا لکھے ہیں ۔ (١) رافعک “ کے یہی معنی ہیں کہ جب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) فوت ہوچکے تو ان کی روح آسمان کی طرف اٹھائی گئی ۔ (ازالہ ادہام : ص : ٢٦٦: خزائن : ص : ٢٣٤: ج : ٣)
(٢) مرنے کے بعد ہر مؤمن کی روح خد کی طرف اٹھائی جاتی ہے رب کی طرف واپس چلی جاتی ہے اور بہشت میں داخل ہوجاتی ہے ۔ (ملخص ضمیمہ براہین احمدیہ پنجم : ص : ٧١: خزائن : ج : ٢١: ص : ٣٤١) (٣) حضرت مسیح (علیہ السلام) تو انجیل کو ناقص کی ناقص ہی چھوڑ کر آسمانوں پر جا بیٹھے ۔ (حاشیہ براہین احمدیہ : ص : ٣٦١ خزائن : ج : ص : ٤٣) ناظرین کرام غور فرمائی قرآن کریم کی تین آیات اور خود مرزا صاحب کی تعلیمات سے واضح معلوم ہوا کہ مرفوع چیز آسمانوں کی طرف اٹھائی گئی ، مرفوع میں اختلاف ہے جہت رفع میں اختلاف نہیں ہے ۔
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top