(حضورﷺ کے بعد کوئی اپنے آپ کو نبی اور رسول کہے وہ کافر ہوگا یا نہیں؟)
1554جناب یحییٰ بختیار: یہ آپ نے دُرست فرمایا۔ میں صرف سوال یہ پوچھ رہا تھا کہ اگر کوئی شخص ایسا دعویٰ کرے کہ: ’’میں آنحضرتﷺ کے بعد نبی اور رسول ہوں‘‘ تو وہ شخص آپ کی نظر میں کافر ہوگا یا نہیں؟ اور اس کے ماننے والے کافر ہوں گے یا نہیں؟
جناب عبدالمنان عمر: کفر کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔۔ کفر کی بنا آنحضرتﷺ کی تکذیب پر ہے، یہ میں آپ کو ایک اپنا نقطئہ نگاہ عرض کرچکا ہوں کہ کفر کی بنا آنحضرتﷺ کی تکذیب پر، تأویل کفر کا باعث نہیں بن سکتی۔ کوئی شخص تأویل کرتا ہے اس کی، وہ کفر کا باعث نہیں بن سکتی اور نہ اس کا باعث کفر ہونا کہیں سے ثابت ہے۔ یہ ہے اِمام غزالیؒ کا مذہب۔