(حکیم نوردین اصول کے مطابق خلیفہ تھے)
جناب یحییٰ بختیار: وہ بالکل اُصول کے مطابق خلیفہ تھے؟
جناب عبدالمنان عمر: بالکل اُصول کے مطابق تھے، بلکہ میں عرض کروں کہ وہ شخص جماعت میں مُسلَّمہ طور پر سب سے بڑا متقی، سب سے زیادہ عالم، اور مرزا صاحب نے اُس کے متعلق لکھا ہے کہ: ’’وہ شخص میرا اس طرح متبع ہے جس طرح انسان کی نبض جو ہے وہ اس کے دل کی حرکت کے ساتھ حرکت کرتی ہے۔‘‘ وہ ایسا اُس کا متبع تھا۔ لیکن، اور وہ اس انجمن کا پریذیڈنٹ تھا، اُس پہلے دن سے، بعد میں نہیں۔ یہ جب ۱۹۱۴ء (بلکہ ۱۹۰۸ء صحیح ہے) میں وہ خلیفہ ہوئے ہیں، اُس وقت نہیں وہ پریذیڈنٹ تھے، بلکہ وہ پریذیڈنٹ ۱۹۰۵ء سے بن گئے تھے۔ اُس وقت سے چلے آرہے ہیں وہ پریذیڈنٹ۔ اُنہوں نے کبھی بھی انجمن کو ڈکٹیٹرانہ نظام کے ماتحت نہیں چلایا۔