• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (براہین احمدیہ میں سے تین اقوال اور ان اقوال کی عظمت)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اقوال ودلائل مرزاقادیانی دراثبات حیات عیسیٰ علیہ السلام

پہلا قول:
… ’’ ھو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ ‘‘ یہ آیت جسمانی اور سیاست ملکی کے طور پر حضرت مسیح علیہ السلام کے حق میں پیش گوئی ہے اور جس غلبہ کاملہ دین اسلام کا وعدہ دیاگیا ہے۔ وہ غلبہ مسیح کے ذریعہ سے ظہور میں آئے گا اور جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جمیع آفاق اور اقطار میں پھیل جائے گا۔ لیکن اس عاجز پر ظاہر کیاگیا ہے کہ یہ خاکسار اپنی غربت اور انکسار اور توکل اور ایثار اور آیات اور انوار کی رو سے مسیح کی پہلی زندگی کا نمونہ ہے اور اس عاجز کی فطرت اور مسیح کی فطرت باہم نہایت ہی متشابہ واقع ہوئی ہے… چونکہ اس عاجز کو حضرت مسیح علیہ السلام سے مشابہت تامہ ہے۔ اس لئے خداوند کریم نے مسیح علیہ السلام کی پیش گوئی میں ابتداء سے اس عاجز کو بھی شریک کر رکھا ہے۔ یعنی حضرت مسیح علیہ السلام پیش گوئی متذکرہ بالا کا ظاہری اور جسمانی طور پر مصداق ہے اور یہ عاجز روحانی اور معقولی طور پر اس کا محل اور مورد ہے۔‘‘

(براہین احمدیہ ص۴۹۸،۴۹۹، خزائن ج۱ ص۵۹۳،۵۹۴ حاشیہ)
دوسراقول:
… (الہام مرزا) ’’ عسیٰ ربکم ان یرحم علیکم وان عدتم عدنا وجعلنا جہنم للکافرین حصیرا ‘‘ خداتعالیٰ کا ارادہ اس بات کی طرف متوجہ ہے تم پر رحم کرے اور اگر تم نے گناہ اور سرکشی کی طرف رجوع کیا تو ہم بھی سزا اور عقوبت کی طرف رجوع کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنارکھا ہے۔ یہ آیت اس مقام میں حضرت مسیح علیہ السلام کے جلالی طور پر ظاہر ہونے کا اشارہ ہے۔ یعنی اگر طریق افق اور نرمی اور لطف احسان کو قبول نہیں کریں گے اور حق محض جو دلائل واضح اور آیات بینہ سے کھل گیا ہے۔ اس سے سرکش رہیں گے تو وہ زمانہ بھی آنے والا ہے کہ جب خداتعالیٰ مجرمین کے لئے شدت اور عنف اور قہر اور سختی کو استعمال میں لائے گا اور حضرت مسیح علیہ السلام نہایت جلالیت کے ساتھ دنیا پر اتریں گے اور تمام راہوں اور سڑکوں کو خس وخاشاک سے صاف کر دیں گے اور کج اور ناراست کا نام ونشان نہ رہے گا۔ جلال الٰہی گمراہی کے تخم کو اپنی تجلی قہری سے نیست ونابود کر دے گا اور یہ زمانہ اس زمانہ کے لئے بطور ارہاص کے واقع ہوا ہے۔ یعنی اس وقت جلالی طور پر خداتعالیٰ اتمام حجت کرے گا۔‘‘

(براہین احمدیہ ص۵۰۵ حاشیہ، خزائن ج۱ ص۶۰۱)
تیسراقول:
۳… ’’حضرت مسیح علیہ السلام تو انجیل کو ناقص کی ناقص ہی چھوڑ کر آسمانوں پر جا بیٹھے۔‘‘

(کتاب بالا ص۳۶۱، خزائن ج۱ ص۴۳۱)
ان کے اقوال کی عظمت

۱… یہ اقوال اس کتاب (براہین احمدیہ) سے لئے گئے ہیں۔ جس کی شان مرزاقادیانی کے الفاظ میں یہ ہے۔
الف… ’’کتاب براہین احمدیہ جس کو خداتعالیٰ کی طرف سے مؤلف (مرزاقادیانی) نے ملہم ومامور ہوکر بغرض اصلاح وتجدید دین تالیف کیا ہے۔‘‘

(قول مرزا مندرجہ تبلیغ رسالت ج۱ ص۱۴، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳، اشتہار مشمولہ سرمہ چشم آریہ ص۳)
ب… ’’ہم نے صدہا طرح کا فتور اور فساد دیکھ کر کتاب براہین احمدیہ کو تالیف کیا تھا اور کتاب موصوف میں تین سو مضبوط اور محکم عقلی دلیل سے صداقت اسلام کو فی الحقیقت آفتاب سے بھی زیادہ تر روشن دکھلایا گیا۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۱ ص۲۹، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۳۸)
ج… ’’اب اس کتاب کا متولی اور مہتمم ظاہراً وباطناً حضرت رب العالمین ہے اور کچھ معلوم نہیں کہ کس انداز تک اس کو پہنچانے کا ارادہ ہے اور سچ تو یہ ہے کہ جس قدر جلد چہارم تک انوار حقیقت اسلام کے ظاہر کئے ہیں۔ یہ بھی اتمام حجت کے لئے کافی ہیں۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۱ ص۴۸، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۵۶)
د… ’’براہین احمدیہ وہ کتاب ہے جو بقول مرزاقادیانی آنحضرتﷺ کے دربار میں رجسٹری ہوچکی ہے۔ آپ نے اس کا نام قطبی رکھا۔ یعنی قطب ستارہ کی طرح غیر متزلزل ومستحکم ہے۔ جس کے کامل استحکام کا پیش کر کے دس ہزار روپیہ کا اشتہار دیا گیا ہے۔‘‘
(براہین احمدیہ ص۲۴۸، خزائن ج۱ ص۲۷۵)
ھ… ’’اس کتاب میں یہ فائدہ ہے کہ یہ کتاب مہمات دینیہ کے بیان کرنے میں ناقص البیان نہیں۔ بلکہ وہ تمام صداقتیں جن پر اصول علم دین کے مشتمل ہیں اور وہ تمام حقائق عالیہ کہ جن کی ہیئت اجماعی کا نام اسلام ہے۔ وہ اس میں مکتوب اور مرقوم ہیں اور یہ ایسا فائدہ ہے کہ جس کے پڑھنے والوں کو ضروریات دین پر احاطہ ہو جائے گا اور کسی مغوی اور بہکانے والے کے پیچ میں نہیں آئیں گے۔ بلکہ دوسری کو وعظ اور نصیحت اور ہدایت کرنے کے لئے ایک کامل استاد اور ایک عیار رہبر بن جائیں گے۔‘‘
(براہین احمدیہ ص۱۳۶، خزائن ج۱ ص۱۲۹)
و… ’’پانچواں اس کتاب میں یہ فائدہ ہے کہ اس کے پڑھنے سے حقائق اور معارف کلام ربانی کے معلوم ہو جائیں گے… تمام وہ دلائل اور براہین جو اس میں لکھی گئی ہیں اور وہ تمام کامل صداقتیں جو اس میں دکھائی گئی ہیں۔ وہ سب آیات بینات قرآن شریف ہی سے لی گئی ہیں۔
یہ کتاب قرآن شریف کے دقائق اور حقائق اور اس کے اسرار عالیہ اور اس کے علوم حکیمیہ اور اس کے اعلیٰ فلسفہ ظاہر کرنے کے لئے ایک عالی بیان تفسیر ہے۔‘‘

(کتاب براہین احمدیہ ص۱۳۷، خزائن ج۱ ص۱۳۰)
ز… ’’اﷲتعالیٰ براہین احمدیہ میں فرماتا ہے۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۵۱، خزائن ج۲۲ ص۴۸۵)
اس قسم کے فقرے مرزاقادیانی نے اپنی تالیفات میں بہت جگہ لکھے ہیں۔ مسلمان کہا کرتے ہیں اﷲتعالیٰ قرآن شریف میں فرماتے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ قرآن شریف کلام اﷲ ہے۔ اسی طرح اﷲ براہین احمدیہ میں فرماتا ہے گویا براہین احمدیہ کلام اﷲ ہے۔
تالیف براہین احمدیہ کے زمانہ میں مرزاقادیانی کی شان

الف… ’’مؤلف (براہین احمدیہ) کو علم دیا گیا ہے کہ وہ مجدد وقت ہے۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۱ ص۱۴، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳)
ب… ’’مؤلف نے براہین احمدیہ کو خداتعالیٰ کی طرف سے ملہم اور مامور ہوکر بغرض اصلاح وتجدید دین تالیف کیا ہے۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۱ ص۱۴، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۳)
ج… ’’کشف کی حالت میں جناب پیغمبر خداﷺ وحضرت علیؓ وحسنینؓ وفاطمہ زہراؓ تشریف لائے اور ایک نے ان میں سے اور ایسا یاد پڑتا ہے کہ حضرت فاطمہؓ نے… ایک کتاب مجھ کو دی کہ جس کی نسبت یہ بتایا گیا یہ تفسیر قران ہے۔ جس کو علیؓ نے تالیف کیا ہے اور اب علیؓ وہ تفسیر مجھ کو دیتا ہے۔ فالحمدﷲ علی ذالک!‘‘
(براہین احمدیہ ص۵۰۳، خزائن ج۱ ص۵۹۹)
نوٹ از ابوعبیدہ: گویا اس زمانہ میں مرزاقادیانی پورے مفسر بنادئیے گئے تھے۔
د… ’’اﷲتعالیٰ دوسری جگہ براہین احمدیہ میں فرماتا ہے۔ الرحمن علم القرآن… یعنی وہ خدا ہے جس نے تجھے قرآن سکھلایا اور صحیح معنوں پر مطلع کیا۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۵۱، خزائن ج۲۲ ص۴۸۵)
نوٹ از ابوعبیدہ: اس سے بھی معلوم ہوا کہ مرزاقادیانی کو خدا نے براہین احمدیہ کی تالیف کے زمانہ میں مفسر قرآن بنادیا تھا۔
۳…مجدد اور ملہم من اﷲ کی شان مرزاقادیانی کے الفاظ میں
الف… ’’جو لوگ خداتعالیٰ سے الہام پاتے ہیں۔ وہ بغیر بلائے نہیں بولتے اور بغیر سمجھائے نہیں سمجھتے اور بغیر فرمائے کوئی دعویٰ نہیں کرتے اور اپنی طرف سے کسی قسم کی دلیری نہیں کرتے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۹۸، خزائن ج۳ ص۱۹۷)
ب… ’’مجدد کا علوم لدنیہ وآیات سماویہ کے ساتھ آنا ضروری ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۵۴، خزائن ج۳ ص۱۷۹)
ناظرین باتمکین! کیا میں آپ کی انصاف پسند طبعوں کو اپیل کرتے ہوئے دریافت کر سکتا ہوں کہ براہین احمدیہ واقعی اگر ایسی باعظمت کتاب تھی۔ جیسی کہ مرزاقادیانی نے ظاہر کی ہے اور مرزاقادیانی اگر واقعی اپنے دعویٰ مجددیت اور الہام میں صادق تھے اور مجدد وملہم من اﷲ کی وہی شان ہوتی ہے جو انہوں نے لکھی ہے تو اندریں حالات جو مضمون انہوں نے حیات عیسیٰ علیہ السلام کے بارہ میں لکھا ہے۔ کیا مرزاقادیانی اس کی تاویل۔ ان الفاظ میں کر سکتے ہیں اور کسی معقول طریقہ سے کسی صاحب انصاف کو اپنا ہمنواء بناسکتے ہیں؟
عذر مرزا: ’’پھر میں قریباً بارہ برس تک جو ایک زمانہ دراز ہے۔ بالکل اس سے بے خبر اور غافل رہا کہ خدا نے مجھے بڑی شد ومد سے براہین احمدیہ میں مسیح موعود قرار دیا ہے اور میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد ثانی کے رسمی عقیدہ پر جما رہا۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۷، خزائن ج۱۹ ص۱۱۳)
 
Top