حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث ( حضرت عیسیؑ کے نازل ہونے کا وقت )
حدیث نمبر:۱۹…
’’ عن ابی امامۃ الباہلیؓ قال خطبنا رسول اﷲﷺ فقالت ام شریک بنت ابی الفکر یا رسول اﷲ فاین العرب یومئذ قال ہم قلیل… وامامہم رجل صالح قد تقدم بہم الصبح اذ نزل عیسیٰ ابن مریم ‘‘
(ابن ماجہ ص۲۹۸، باب فتنۃ الدجال وخروج عیسیٰ علیہ السلام ابن مریم)
حضرت ابوامامۃ الباہلیؓ نے بیان کیا کہ رسول کریمﷺ نے ہم صحابہ کو مخاطب کر کے (دجال اور قیامت کا حال بیان فرمایا)… ام شریک بنت ابی الفکر صحابیہ نے عرض کیا یا رسول اﷲﷺ اس دن عرب کہاں ہوں گے۔ آپﷺ نے فرمایا وہ تھوڑے ہوں گے اور امام ان کا ایک صالح مرد ہوگا۔ وہ آگے ہوکر انہیں صبح کی نماز پڑھائے گا کہ اچانک عیسیٰ علیہ السلام نازل ہو جائیں گے۔