• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث (دجال صیاد کے قاتل عیسی ابن مریم ہیں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث (دجال صیاد کے قاتل عیسی ابن مریم ہیں)

حدیث نمبر:۱۰…
آنحضرت رسول کریمﷺ بمعہ صحابہؓ ابن صیاد کو دیکھنے گئے۔ کیونکہ ابن صیاد کے بارہ میں صحابہؓ کو شبہ تھا کہ یہی دجال نہ ہو۔
’’ عن جابرؓ قال ان عمرؓ قال ائذن لی یا رسول اﷲ فاقتلہ فقال رسول اﷲﷺ ان یکن ہو، فلست صاحبہ انما صاحبہ عیسیٰ ابن مریم وان لم یکن ہو فلیس لک ان تقتل رجلاً من اہل العہد ‘‘

(رواہ احمد ج۳ ص۳۶۸، بحوالہ عسل مصفی ج۲ ص۲۹۲)
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے کہا یا رسول اﷲﷺ اجازت دیں۔ مجھے کہ میں ابھی ابن صیاد کو قتل کر دوں۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ اگر ابن صیاد دجال معہود ہے تو پھر تو اسے قتل نہ کر سکے گا۔ کیونکہ اس کے قاتل عیسیٰ ابن مریم ہیں۔
تصدیق نمبر:۱… مرزاقادیانی نے بھی اس حدیث کی تصدیق کی ہے۔ چنانچہ لکھتے ہیں۔
’’آنحضرتﷺ نے حضرت عمرؓ کو ابن صیاد کے قتل کرنے سے منع فرمایا اور نیز فرمایا کہ ہمیں اس کے حال میں ابھی تک اشتباہ ہے۔ اگر یہی دجال معہود ہے تو اس کا صاحب عیسیٰ ابن مریم ہے جو اسے قتل کرے گا۔ ہم اس کو قتل نہیں کر سکتے۔‘‘

(ازالہ اوہام ص۲۲۵، خزائن ج۳ ص۲۱۲)
تصدیق نمبر:۲… (عسل مصفی ج۲ ص۲۹۲) پر بھی اسی حدیث کو صحیح مانا گیا ہے۔ حضرات! غور کیجئے۔ یہاں سے مندرجہ ذیل باتیں اظہر من الشمس ہیں۔
۱… دجال معہود کوئی قوم نہیں بلکہ صحابہؓ اور رسول کریمﷺ کے نزدیک دجال معہود ایک شخص واحد ہے۔
۲… واقعی ابن صیاد کو دجال معہود بعض صحابہؓ نے سمجھ لیا تھا۔ کیونکہ جس قدر علامات اس وقت تک صحابہؓ کو رسول اﷲﷺ نے بتلائی تھیں۔ وہ اس میں پائی جاتی تھیں۔ مگر جب رسول کریمﷺ نے صحابہؓ کی غلط فہمی کو معلوم کیا۔ تو مفصل علامات دجال معہود بیان فرما دیں۔ پھر کسی صحابیؓ کو بھی ترددنہ ہوا۔
۳… دجال معہود ایک شخص ہوگا اور اس کو قتل کرنے والے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہوں گے جو بیٹے ہیں۔ حضرت مریم علیہا السلام کے۔
۴… تمام صحابہ حضرت رسول کریمﷺ سے دجال کا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھوں قتل ہونا سن کر خاموش ہوگئے۔ پس رسول کریمﷺ اور تمام صحابہؓ کا حیات عیسیٰ ابن مریم پر اجماع ثابت ہوگیا۔ کیونکہ مردہ قتل نہیں کر سکتا۔ یقینا وہ زندہ ہیں۔ دجال کے ظہور کے وقت آسمان سے نزول فرما کر دجال کا مقابلہ کر کے اسے قتل کر دیں گے۔
نوٹ: مرزاقادیانی نے یہ جو لکھا ہے کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا کہ ابھی تک ہمیں اس کے حال میں اشتباہ ہے۔ یہ محض افتراء علی الرسول ہے۔ رسول پاکﷺ نے کہیں ایسا نہیں فرمایا۔
 
Top