• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث (عیسی ابن مریم کی قبر آپ ﷺ کے پہلو میں ہو گی)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث (عیسی ابن مریم کی قبر آپ ﷺ کے پہلو میں ہو گی)

حدیث نمبر:۹…
’’ عن عائشۃؓ قالت قلت یا رسول اﷲﷺ انی اری انی اعیش بعدک فتاذن لی ان ادفن الی جنبک فقال انیّٰ بذالک الموضع مافیہ الا موضع قبری وقبر ابی بکر وعمر وعیسیٰ ابن مریم ‘‘
(مسند احمد ج۶ ص۵۷ حاشیہ)
’’حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اﷲﷺ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میں آپ کے بعد زندہ رہوں گی۔ پس مجھے اجازت دیں کہ میں بھی آپ کے پہلو میں دفن کی جاؤں۔ پس آپ نے فرمایا۔ کس طرح ممکن ہے اس میں تو صرف چار قبروں کی جگہ ہے۔ میری قبر اور ابوبکر وعمر وعیسیٰ بن مریم کی قبر کی۔‘‘
تصدیق نمبر:۱… یہ حدیث امام احمد قادیانیوں کے مسلمہ امام ومجدد صدی دوم نے اپنی مسند میں بروایات صحیحہ درج کی ہے۔ اب کس قادیانی کی جرأت ہے کہ اپنے ہی امام اور مجدد کی روایت کردہ حدیث سے انکار کرے اور حسب الحکم مرزاقادیانی فاسق اور کافر ہو جائے۔
تصدیق نمبر:۲… حدیث کو حدیث نمبر۳ کی روشنی میں دیکھنے سے اس کی توثیق کا یقین ہو جاتا ہے۔
تصدیق نمبر:۳… تصدیق از حضرت عبداﷲ بن سلامؒ وامام بخاریؒ
’’ قال عبداﷲ بن سلام یدفن عیسیٰ ابن مریم مع رسول اﷲﷺ وصاحبیہ فیکون قبرہ رابعاً ‘‘
امام بخاری نے حضرت عبداﷲ بن سلام صحابی کا قول نقل کیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دفن ہوں گے۔ رسول کریمﷺ اور آپ کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ پس ان کی قبر چوتھی ہوگی۔‘‘

(درمنثور بحوالہ اخرج البخاری فی تاریخہ)
تصدیق نمبر:۴… ترمذی میں ہے: ’’ وقد بقی فی البیت موضع قبر ‘‘ یعنی حجرہ نبوی میں ایک قبر کی جگہ باقی ہے۔
محترم ناظرین! جس طرح ابھی تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بیوی اور اولاد کا نہ ہونا ثابت ہوچکا ہے۔ اسی طرح کرۂ ارضی پر ان کی قبر بھی نہیں ہے۔ بلکہ حسب الحکم رسول کریمﷺ آپ کے حجرہ مبارکہ میں حضرت مسیح کے لئے قبر کی جگہ خالی پڑی ہے۔ اگر وہ فوت ہوگئے ہوتے تو رسول کریمﷺ اپنے پہلو میں ان کے دفن کے لئے جگہ نہ چھڑوا جاتے۔ پس ثابت ہوا کہ ابھی تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں۔
نوٹ: مرزاقادیانی اور ان کی امت نے مل ملا کر سرینگر کشمیر میں ایک قبر کا نام قبر عیسیٰ علیہ السلام رکھ لیا ہے۔ مگر ابھی تک اس کا تاریخی ثبوت نہیں پہنچا سکے۔ اگر ان کے اس مضحکہ خیز دعویٰ میں ذرا بھر بھی صداقت ہوتی تو کروڑہا عیسائی سرینگر میں اپنے نبی بلکہ اپنے ابن اﷲ کی قبر کی زیارت کے لئے ہر سال ضرور جایا کرتے۔ قادیانیوں کا یہ دعویٰ محض بلادلیل ہے۔ اس کی صحت کا اندازہ آپ اسی امر سے لگا لیں کہ رسول پاکﷺ اور صحابہ کرامؓ تو فرماتے ہیں کہ ان کے دفن کرنے کے لئے جگہ حجرہ مبارکہ نبویہ میں موجود ہے اور قیامت کے دن دونوں اولوالعزم رسول ایک ہی مقبرہ سے اٹھیں گے۔ مگر مرزاقادیانی اس کی تردید کر کے ان کو دفن شدہ ثابت کرتے ہیںَ
 
Top