• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

خاتم النبيين كا صحيح مفهوم اور مرزائى واویلا اور باطل تاویلات

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزائی دھوکہ :
" کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ لفظ " خاتم " کی اضافت " جمع " کی طرف اور وہاں اس کا معنی " آخری " آیا ہو ، یہ چیلنج سو سال سے دیا جارہا ہے لیکن کوئی اس کو توڑ نہیں سکا "
پوسٹ مارٹم :
" ارے حضرت دور کیوں جاتے ہیں ، اپنے گھر میں ہی دیکھ لیتے ، آئیے ہم اپ کو دکھاتے ہیں ، مرزا غلام قادیانی نے لکھا ہے کہ " خاتم الخلفاء یعنی ایسا خلیفہ جو سب سے آخر میں آنے والا ہے " ( خزائن جلد 23 ص 333 ) یہاں " خاتم " کی اضافت " جمع " کی طرف ہے اور مرزا غلام قادیانی نے اسکا ترجمہ کیا ہے " آخری خلیفہ " واضح رہے یہ کتاب مرزا کی زندگی کی آخری کتابوں میں سے ہے
مرزائی ضد :
" ہم نے مرزا جی کی تحریروں سے نہیں پوچھا ، ہم نے لغت کی کتابوں اور عرب محاوارات سے پوچھا ہے اس لئے ہمارے سامنے مرزا جی کی تحریریں نہ پیش کریں کیونکہ انکا ایک سیاق سباق ہے جو اپ پیش نہیں کرتے ( مرزا کی تحریروں کا سیاق سباق شائد قیامت تک کسی کو سمجھہ نہ آئے گا )
پوسٹ مارٹم :
" ہم نے تو سنا تھا کہ کسی نبی کے امتی کے لئے اسکے نبی کی ہر بات ہر لغت اور ہر محاورے سے مقدم ہوتی ہے ، آج پتہ چلا کہ مرزا غلام احمد کی امت بھی اسکی طرح " ظلی بروزی اور ناقص " ہے انکے نزدیک انکے مرزا جی کی بات کی کوئی حثیت نہیں ، چلیں اپ کی تسلی کے لئے لغت سے بھی ثابت کر دیتے ہیں ، غور سے پڑھیے گا
" تاج العروس میں ہے کہ :
" والخاتم آخر القوم کالخاتم ومنه قوله تعالیٰ خاتم النبیین أی آخرھم "
خاتم کا مطلب ہوتا ہے قوم کا آخری آدمی (یعنی جب خاتم القوم بولا جائے ) اور اسی سے اللہ کا یہ فرمان ہے کہ وخاتم النبیین جسکا مطلب ہے آخری نبی ( تاج العروس جلد 32 ص 45 )

لسان العرب میں ہے :
" وختام القوم وخاتَمھم وخاتِمھم آخرھم "
جب ختام القوم یا خاتَم القوم یا خاتِم القوم بولا جائے تو اسکا معنی ہوتا ہے قوم کا آخری آدمی
پھر آگے لکھا ہے " ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین أی آخرھم " خاتم النبیین کا مطلب ہے آخری نبی
( لسان العرب جلد 12 ص 162 )

کلیات ابی البقاء میں ہے :
" وتسمیة نبینا خاتم الانبیاء لآن الخاتم آخر القوم "
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام خاتم الانبیاء رکھا گیا ، کیونکہ خاتم کسی بھی قوم کے آخری فرد کو کہتے ہیں ( کلیات ابی البقاء ص 431 )
مرزائی واویلا :
" ہاہاہا ہم نے پوچھا تھا کوئی ایسا حوالہ دکھاؤ جہاں " خاتم " کی اضافت " جمع " کی طرف ہو ، تم نہ " خاتم القوم " دکھایا ، یہ " قوم " تو واحد ہے جمع نہیں ، اسکی جمع تو " اقوام " آتی ہے .
پوسٹ مارٹم :
" اگر جناب مرزائی نے پاکٹ بک کے علاوہ کچھ بھی پڑھا ہوتا تو اسے معلوم ہوتا " قوم " واحد نہیں بلکہ " اسم جمع " ہے ، قوم ایک آدمی کو نہیں کہتے بلکہ بہت سے افراد کے مجموعے کو قوم کہتے ہیں ، اس لئے قران کریم اور جہاں بھی " قوم " کا لفظ آیا ہے وہاں اسکے بعد اسکے لئے جمع کی ضمیریں اور جمع کے صیغے ہی لائیں گئے ہیں ، تاج العروس میں جہاں " خاتم القوم " لکھا ہے اسکے بعد لکھا ہے " آخرھم " یعنی انکا آخری ، یہاں " ھم " کی ضمیر " قوم " کی طرف لوٹائی گئی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ " قوم " جمع ہے ، آئیے اب میں اپ کے سامنے قران کریم سے کچھ مثالیں پیش کرتا ہوں :
حضرت نوح علیہ اسلام کے بارے میں آیا ہے ک ہ " لقد ارسلنا نوحاََ الی قومه فقال یا قوم اعبدوا اللہ مالکم من اله غیرہ انی اخاف علیکم عذاب یوم عظیم " ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بیجھا پس اپ نے انسے کہا اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اسکے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں میں تم پر بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ( سورۂ الاعراف 59 )
اس جگہ نوح علیہ اسلام فرماتے ہیں " یاقوم " اے قوم اور آگے انھیں جمع کے صیغے سے خطاب کرتے ہیں ، " اعبدوا " ، " مالکم " اور " علیکم " کے ساتھہ ، ثابت ہوا قوم جمع ہے
ایک جگہ ارشاد ہے :

" وما ارسلنا من رسول الابلسان قومه لیبین لھم "
نہیں بیجھا ہم نے کوئی رسول مگر وہی زبان بولنے والا جو اسکی قوم کی ہو تاکہ وہ ان کے لئے ( اللہ کی بات ) کھول کر بیان کر سکے ( سورۂ ابراھیم 4 )
یہاں قوم کا ذکر کر کے " لیبین لھم " میں " ھم " کی ضمیر جمع لائی گئی جو اس بات کی دلیل ہے کہ قوم جمع ہے
ایک اور جگہ نوح علیہ اسلام کا ذکر ہے :

" لقد ارسلنا نوحاََ الی قومه فلبث فیھم الف سنة الا خمسین عاما "
پس ہم نے بیجھا نوح علیہ اسلام کو انکی قوم کی طرف پس وہ رہے ان میں پچاس کم ہزار سال ( سورۂ العنکبوت 14 )
یہاں بھی " قوم " کا ذکر کرکے فرمایا " فیھم " اور یہ " ھم " کی ضمیر جمع کی ہے جو قوم کی طرف لوٹائی گئی
قران کریم ایسی مثالوں سے بھرا پڑا ہے ، قوم کا لفظ جہاں بھی آیا ہے اسکی طرف لوٹائی جانے والی ضمیر اور صیغے جمع ہی آئے ہیں اس لئے اسمیں کوئی شک نہیں کہ یہ اسم جمع ہے جو ایسے گروہ کے لئے بولا جاتا ہے جس کے بہت سے افراد ہوں ، اور " اقوام " اسکی جمع الجمع ہے

مرزائی بے شرمی :
" یہ عرب کے محاورے نہیں ہیں ، بلکہ لغت کی بات اور قران کی بات ہے ، عرب محاورے میں جہاں بھی " خاتم" کی اضافت " جمع " کی طرف آئی ہے وہاں اسکا معنی آخری ہو ہی نہیں سکتا بہت سے لوگوں کو خاتم المحدثین ، خاتم الفقہاء یا خاتم المفسرین کا خطاب دیا گیا ہے ، کیا انکے بعد محدثین ، فقہاء ، مفسرین آنا بند ہو گئے تھے ؟ ( یعنی مرزائی کے نزدیک لغت میں جو لکھا ہے وہ عرب محاوروں کے خلاف لکھا ہے )
پوسٹ مارٹم :
" اگر کسی انسان نے کسی انسان کے بارے میں یہ لفظ بولا ہے تو چونکہ انسان عالم الغیب نہیں ہے اس لئے یہی دلیل ہے کہ وہ صرف اپنے زمانے کے بارے میں بات کر رہا ہے ورنہ اسے معلوم ہی نہیں کہ بعد میں اس سے بڑا محدث ، فقیہ ، یا مفسر بھی پیدا ہو سکتا ہے ، نیز یہاں تو سب سے زیادہ " افضل " والا معنی بھی نہیں ہو سکتا اور نہ اسکا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ اب اس محدث یا فقیہ یا مفسر کی مہر سے ظلی بروزی مفسر یا محدث بنے گے ، اب مرزائی متعرض ہی بتائے کہ جہاں کسی انسان نے کسی دوسرے انسان کے بارے میں " خاتم المحدثین یا خاتم المفسرین " لکھا ہے تو اس کے وہ کیا معنی کرتے ہیں ؟ سب آخری مفسر ، سب سے افضل مفسر ، یا ایسا مفسر جس کی مہر سے محدث یا مفسر بنے گے ؟؟؟ تم اپنے معنی بیان کرو تاکہ بات اس پر آگے چلے ، ہمارے نزدیک تو صرف یہ تمام مبالغہ کے لئے ہے اور کچھ نہیں ، اور کوئی انسان یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ آج کے بعد کوئی مفسر یا کوئی محدث ایسا پیدا ہو ہی نہیں سکتا جو اسکے زمانے کے محدثین یا مفسرین سے بڑا ہو ، لیکن اللہ عالم الغیوب ہے جب کسی کے بارے میں فرمائے " خاتم النبیین " تو وہاں خاتم کا معنی حقیقی لینے میں کوئی خرابی نہیں کیوں کا اللہ کو علم ہے اب قیامت تک کوئی نبی نہیں پیدا ہونے والا ..
مرزائی دور کی کوڑی لاتا ہے۔
تاریخ بغداد میں ایک حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ " میں خاتم الانبیاء ہوں اور اے علی تو خاتم الاولیاء ہے " اب اگر تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بعد ولی پیدا ہونے بند ہوگئے ہیں تو پھر خاتم الانبیاء کا ترجمعہ آخری نبی کرنا ٹھیک ہوگا لیکن ایسا نہیں بلکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بعد بھی ولی ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے ، لہٰذا خاتم الانبیاء کا ترجمعہ ہوگا" سب سے افضل نبی " جیسا کہ اولیاء میں سب سے اٖفضل حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں
پوسٹ مارٹم :
کیا کوئی مرزائی ہمت کرکے تاریخ بغداد کے اس صفحے کا سکین لگائے گا ؟ جس پر یہ حدیث لکھی ہے ؟ چلیں ھم ہی بتا دیتے ہیں کہ تاریخ بغداد کے مصنف " خطیب بغدادی " خود اس روایت کو ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں " ھذا الحدیث موضوع من عمل القصاص وضعہ عمر بن واصل اور وضع علیہ " یہ حدیث موضوع ہے اور کسی قصہ گو کی کارستانی لگتی ہے اسے عمر بن واصل نے گھڑا ہے یا اس کے نام سے کسی نے گھڑا ہے " ( تاریخ بغداد جلد 12 صفحہ 79 )
لہٰذا ایک موضوع روایت کا جواب دینے کے ہم پابند نہیں ۔
 
آخری تدوین :

محب علی

رکن ختم نبوت فورم
یہ ایک صفحہ ایک احمدی کو اسی مقام پر لا کر کھڑا کر دیتا ہے جس سے اس نے اپنے سفر کا آغاز کیا ہوتا ہے۔۔اوپر برادر نے ذکر کیا کہ ہم پر الزا م ہے کہ ہم مرزا صاحب کی عبارا ت کا سیاق و سباق پیش نہیں کرتے تو اس ضمن میں کیا ہی اچھا ہو جو اس صفحے کی ایک رنگین کاپی ہر مربی اپنی رہائش گاہ میں بطور تبرک لگائے۔
۔
۔۔
۔۔۔
۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
خاتم کا مطلب.PNG
 

محب علی

رکن ختم نبوت فورم
یہاں خلفا بھی بفضل الہی اسم جمع ہے اور اس کے معنی آخری کر کے مرزا صاحب نے مجھ جیسے کم عقل پر بھی ختم نبوت کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ الحمد و للہ یہ تین روپے کی کتاب قادیانیت کی موت بن جائے گی شاید کسی کے علم میں نہ تھا
اور یہ کوئی دلیل نہیں ہے کہ عربی کی بحث عربی دانوں کی زبانی دکھائی جاوے کیونکہ لازم ہے کہ نبی ہر علم میں لاریب ہووے وگرنہ اسکا جاہل ہونا لازم ٹھہرے گا جو کم از کم ہمیں پسند نہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
سوشل میڈیا پر مجاہدین ختم نبوت کی آمد نے قادیانیوں کے دماغ ہلا کر رکھ دیئے
قادیانیوں کے سر پر جوتا پڑ گیا ۔۔۔۔ وٹس ایپ پر قادیانی مربی وہ حوالہ پیش کرتا رہا جو ہمارے عقیدے کی تائید میں ہے۔ اللہُ اکبر ۔ دشمن کی زبان بھی اب اللہ کے فضل و کرم سے ہماری تائید میں بولتی ہے۔
قادیانی مربی نے ختم نبوت کی دلیل کو تسلیم کر لیا.png
 
Top