اوقال ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم لنبیین ولکن معنی ھذا الکلام انہ لا یجوز ان یسمی بعدہ احد بالنبی ، واما معنی النبوۃ وھو کون انسان مبعوثاََ من اللہ تعالیٰ الی الخلق مفترض الطاعۃ معصوماََ من الذنوب ومن البقاء علی الخطا فیما یری فھو موجود فی الائمۃ بعدہ ، فذلک ھو الزندیق ، وقد اتفق جماھیر المتاخرین من الحنفیۃ والشافعیۃ علی قتل من یجری ھذا المجری واللہ اعلم " یا وہ شخص جو یہ کہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے بعد نبی کا نام کسی کو نہیں دیا جائے گا ، یہ مطلب نہیں ہے کہ خدا کا کوئی مفترض الطاعۃ اور معصوم فرستادہ نہیں آئے گا تو یہ شخص زندیق ہے اور ایسے شخص کے بارے میں جمہور متاخرین حنفیہ اور شافعیہ کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسے قتل کر دیا جائے ۔ ( المسوی جلد 2 صفحہ 269 )
