• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت پر چند ضروری سوال و جواب
سوال 1: نبی کسے کہتے ہیں؟
جواب: نبی وہ خاص انسان ہوتا ہے جسے اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے پیغام دیتا ہے تاکہ وہ خود سیدھی راہ پر رہے اور لوگوں کو بھی اللہ کا حکم بتائے۔ نبی اپنی مرضی سے کچھ نہیں کہتا بلکہ وہی بات بتاتا ہے جو اللہ اسے سکھاتا ہے۔ نبی کا کام لوگوں کو اللہ کی پہچان کروانا اور اچھے کاموں کی طرف بلانا ہوتا ہے۔
سوال 2: رسول کسے کہتے ہیں؟
جواب: رسول وہ نبی ہوتا ہے جسے اللہ تعالیٰ لوگوں تک اپنا پیغام باقاعدہ پہنچانے کے لیے بھیجتا ہے۔ ہر رسول نبی ہوتا ہے مگر ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔ رسول کو اللہ کی طرف سے خاص ذمہ داری دی جاتی ہے کہ وہ دین کو کھل کر لوگوں تک پہنچائے۔
سوال 3: نبی اور رسول میں کیا فرق ہے؟
جواب: رسول اسے کہتے ہیں جو نئی شریعت لے کر آئے اور نبی اسے کہتے ہیں جس پر وحی نازل ہو، لیکن وہ سابقہ رسول کی شریعت کے تابع ہوتا ہے۔
سوال 4: ہمارے آخری نبی کون ہیں؟
جواب: ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو پوری دنیا کے لیے نبی بنا کر بھیجا اور آپ ﷺ کے بعد کسی اور نبی کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
سوال 5: حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی کیوں کہتے ہیں؟
جواب: اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے خود قرآنِ پاک میں اعلان فرمایا ہے کہ حضرت محمد ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ ﷺ کے بعد نبوت ختم ہو چکی ہے۔
قرآن مجیدمیں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :
مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَٰكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ
ترجمہ کنزالایمان:محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے پچھلے۔
(سورۃ الاحزاب، آیت 40)
سوال 6: ختمِ نبوت کا کیا مطلب ہے؟
جواب: ختمِ نبوت کا مطلب یہ ہے کہ نبوت کا سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر ختم ہو گیا۔ اب قیامت تک کوئی نیا نبیپیدا نہیں ہو سکتا۔ جو شخص حضور ﷺ کے بعدپیدا ہو کر نبی بننے کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا ہے۔
سوال 7: کیا حضور ﷺ کے بعد کوئی نبی آ سکتا ہے؟
جواب: جی ہاں ! حضرت عیسیٰ علیہ السلام جو زندہ آسمان پر آٹھائے گئے تھے انہوں نے ابھی قیامت کی نشانی کے طور پر زندہ آسمان سے آنا ہے۔
حدیث شریف میں ہے کہ لَا نَبِيَّ بَعْدِي اس کا ترجمہ یہ ہے کہ آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہو سکتااس کا یہ ترجمہ نہیں کرنا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے کیونکہ اگر نبی کے آنے کی نفی کی تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام جنہوں نے ابھی دنیا میں آنا ہے ان کی بھی نفی ہو جائے گی۔
سوال 8: قرآن ختمِ نبوت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
جواب: قرآنِ پاک صاف طور پر بتاتا ہے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور نبوت آپ ﷺ پر مکمل ہو چکی ہے۔ آپ ﷺ کے بعد کسی نئی نبوت کی گنجائش نہیں۔
سوال 9: حدیث میں ختمِ نبوت کا کیا بیان ہے؟
جواب: حدیث شریف میں نبی کریم ﷺ نے مثال دے کر سمجھایا کہ نبوت کی عمارت مکمل ہو چکی ہے اور اب اس میں کسی نئی اینٹ کی جگہ نہیں۔
حدیث شریف میں ہے کہ:
مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ، كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بُنْيَانًا فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُطِيفُونَ بِهِ يَقُولُونَ: مَا رَأَيْنَا بُنْيَانًا أَحْسَنَ مِنْ هَذَا إِلَّا هَذِهِ اللَّبِنَةَ، فَكُنْتُ أَنَا تِلْكَ اللَّبِنَةَ
میری اور دوسرے پیغمبروں کی مثال جو کہ میرے سے پہلے ہو چکے ہیں، ایسی ہے جیسے کسی شخص نے گھر بنایا اور اس کی زیبائش اور آرائش کی، لیکن اس کے کونوں میں سے ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی پس لوگ اس کے گرد پھرنے لگے اور انہیں وہ عمارت پسند آئی اور وہ کہنے لگے کہ یہ تو نے ایک اینٹ یہاں کیوں نہ رکھ دی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں وہ اینٹ ہوں۔
(صحیح مسلم، کتاب الفضائل، حدیث 5959)
سوال 10: مسلمان کے لیے ختمِ نبوت پر ایمان کیوں ضروری ہے؟
جواب: ختمِ نبوت پر ایمان اس لیے ضروری ہے کیونکہ یہ اسلام کی بنیاد ہے۔ جو شخص حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی نہیں مانتا وہ قرآن اور حدیث دونوں کا انکار کرتا ہے۔
سوال 11: جو ختمِ نبوت نہ مانے وہ کیا مسلمان رہتا ہے؟
جواب: مسلمان وہی ہوتا ہے جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بات مانے۔ جب اللہ اور رسول ﷺ نے صاف بتا دیا کہ حضور ﷺ آخری نبی ہیں تو جو اس بات کو نہ مانے وہ کافر ہو جاتا ہے اور دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے۔
سوال 12: نیا نبی ماننا کتنا بڑا گناہ ہے؟
جواب: نیا نبی ماننا بہت بڑا گناہ ہے کیونکہ یہ اللہ کے دین میں اپنی طرف سے نئی بات شامل کرنا ہے۔ اللہ نے دین کو مکمل کر دیا ہے، اس میں کسی نئی نبوت کی کوئی جگہ نہیں۔
قرآن مجید:
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
ترجمہ کنزالایمان: آج میں نے تمہارے لئے دین کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا ۔
(سورۃ المائدہ، آیت 3)
سوال 13: قادیانی کون ہوتے ہیں؟
جواب: قادیانی وہ لوگ ہوتے ہیں جو حضرت محمد ﷺ کے بعد ایک اور شخص کو نبی مانتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کا عقیدہ اسلام کے خلاف ہو جاتا ہے۔
سوال 14: قادیانی کس شخص کو نبی مانتے ہیں؟
جواب: قادیانی مرزا غلام قادیانی نامی شخص کو نبی مانتے ہیں، حالانکہ اسلام میں حضور ﷺ کے بعد کسی نئےپیدا شدہ نبی کو ماننے کی اجازت نہیں۔
سوال 15: مرزا غلام قادیانی کون تھا؟
جواب: مرزا غلام قادیانی ایک عام انسان تھا جس نے بعد میں نبی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ نہ قرآن نے اسے نبی کہا اور نہ کسی نبی نے اس کی خبر دی۔
سوال 16: مرزا غلام قادیانی نے کیا دعویٰ کیا؟
جواب: اس نے کہا کہ وہ نبی ہے، حالانکہ یہ دعویٰ قرآن اور حدیث کے خلاف تھا، اس لیے یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔
سوال 17: کیا مرزا غلام قادیانی نبی تھا؟
جواب: نہیں، وہ نبی نہیں تھا۔ نبی صرف وہ ہوتا ہے جسے اللہ نبی بنائے، اور اللہ نے صاف بتا دیا ہے کہ نبوت حضرت محمد ﷺ پر ختم ہو چکی ہے۔
سوال 18: کیا مرزا غلام قادیانی کو امت نے نبی مانا؟
جواب: نہیں، پوری امتِ مسلمہ نے اسے نبی نہیں مانا۔ صحابہ کرام ، تابعین، ائمہ اور علماءرضوان اللہ علیھم اجمعین سب ختمِ نبوت پر متفق رہے ہیں۔
سوال 19: قادیانی عقیدہ اسلام سے کیوں الگ ہے؟
جواب: قادیانی عقیدہ اس لیے اسلام سے الگ ہے کیونکہ وہ نبوت کے ختم ہونے کو نہیں مانتے، جبکہ اسلام کی بنیاد ہی اس بات پر ہے کہ حضور ﷺ آخری نبی ہیں۔
سوال 20: قادیانیوں کو مسلمان کیوں نہیں کہا جاتا؟
جواب: اس لیے کہ مسلمان وہ ہوتا ہے جو اللہ کے مکمل دین کو مانے۔ جو شخص دین میں نئی نبوت شامل کرے وہ اللہ کے مکمل کیے ہوئے دین کو نہیں مانتا۔
قرآن مجید میں ہے کہ:
وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ کنزالایمان:اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں سے ہے۔
(سورۃ آلِ عمران، آیت 85)
سوال 21: کیا تمام صحابہؓ ختمِ نبوت پر متفق تھے؟
جواب: جی ہاں، تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اس بات پر پورے یقین کے ساتھ متفق تھے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ کسی ایک صحابیؓ سے بھی یہ ثابت نہیں کہ اس نے حضور ﷺ کے بعد کسی نبی کو مانا ہو۔
سوال 22: کیا کسی صحابیؓ نے نئے نبی کو مانا؟
جواب: نہیں، کسی بھی صحابیؓ نے کسی نئے نبی کو نہیں مانا۔ جب مسیلمہ کذاب نے نبی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا تو تمام صحابہؓ نے اس کے خلاف جہاد کیا، کیونکہ وہ ختمِ نبوت کا دشمن تھا۔
حدیث شریف میںنبی کریم ﷺ نے مسیلمہ کوکذاب یعنی جھوٹا قرار دیا۔
سوال 23: خاتم کا ترجمہ کیا ہے؟
جواب: لفظ خاتم کا ترجمہ آخری ہےاور ایک ترجمہ مہر کا بھی ہے یعنی حضور ﷺ نے آکر نبیوں کے پیدا ہونے پر مہر لگا دی اب کوئی نبی پیدا نہیں ہو سکتا۔
سوال 24: کیا کوئی ظلی بروزی نبی بن سکتا ہے؟
جواب: نہیں ہرگز نہیں ، یہ ظلی بروزی نبی کی اصطلاح قادیانی استعمال کرتے ہیں۔یہ ظلی بروزی جھوٹے ہوتے ہیں۔
سوال 25: حضور ﷺ کے بعد ہدایت کیسے ملے گی؟
جواب: حضور ﷺ کے بعد ہدایت قرآنِ پاک اور نبی کریم ﷺ کی سنت سے ملے گی۔ اب قیامت تک یہی دونوں ہدایت کا ذریعہ ہیں۔
حدیث شریف میں ہے کہ:
تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا: كِتَابَ اللَّهِ، وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ
میں تم میں دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں، جب تک انہیں مضبوط پکڑے رہو گے ہرگز گمراہ نہ ہو گے، اللہ کی کتاب اور میری سنت۔
(موطا امام مالک حدیث1620)
سوال 26: کیا اولیاء نبی بن سکتے ہیں؟
جواب: نہیں، اولیاء کتنے ہی نیک کیوں نہ ہوں وہ نبی نہیں بن سکتے۔ نبی وہی ہوتا ہے جسے اللہ خاص طور پر نبی بنائے، اور یہ سلسلہ حضور ﷺ پر ختم ہو چکا ہے۔
سوال 27: کیا خواب میں نبی بننے کا دعویٰ درست ہے؟
جواب: نہیں، حضور ﷺ کے بعد اب خواب میں نبی بننے کا دعویٰ بالکل غلط ہے۔ خواب دین کی بنیاد نہیں بنتے، دین صرف قرآن اور حدیث سے ثابت ہوتا ہے۔
سوال 28: کیا الہام نبی ہونے کی دلیل ہے؟
جواب: نہیں، الہام نبی ہونے کی دلیل نہیں۔ بہت سے نیک لوگوں کو الہام ہو سکتا ہے، مگر اس سے کوئی نبی نہیں بن جاتا۔ نبوت اللہ کی خاص عطا ہے جو ختم ہو چکی ہے۔
سوال 29: کیا نبوت کا جھوٹا دعویدار پہچانا جا سکتا ہے؟
جواب: جی ہاں، نبوت کا جھوٹا دعویدار پہچانا جا سکتا ہے کیونکہ وہ قرآن اور حدیث کے خلاف بات کرتا ہے اورلوگوں کو علماء اسلام کے خلاف کھڑا کرتا ہے۔
سوال 30: نبوت کا جھوٹا دعویدار کی سب سے بڑی نشانی کیا ہے؟
جواب: نبوت کا جھوٹا دعویدار کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ حضرت محمد ﷺ کے بعد نبی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، حالانکہ حضور ﷺ آخری نبی ہیں۔
سوال 31: اسلام میںنبوت کا جھوٹا دعویدار کا کیا حکم ہے؟
جواب: اسلام میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنا بہت بڑا جرم ہے۔ جو شخص نبی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرے وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کرتا ہے، کیونکہ نبوت حضور ﷺ پر ختم ہو چکی ہے۔
حدیث شریف میں ہے کہ:
سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي
میری امت میں تیس جھوٹے ہوں گے، ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے، حالانکہ میں آخری نبی ہوں، میرے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہو سکتا۔
(سنن ترمذی حدیث 2219)
سوال 32: تاریخ میںنبوت کے جھوٹے دعویداران کون کون تھے؟
جواب: تاریخ میں کئی نبوت کے جھوٹے دعویداران آئے، جیسے مسیلمہ کذاب، اسود عنسی وغیرہ۔ سب کا انجام برا ہوا اور سب جھوٹے ثابت ہوئے، کیونکہ اللہ نے نبوت کو حضور ﷺ پر ختم کر دیا تھا۔
سوال 33: قادیانیت کب شروع ہوئی؟
جواب: قادیانیت مرزا غلام قادیانی کے زمانے میں شروع ہوئی، جب اس نے نبی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ اس سے پہلے اسلام میں اس طرح کا کوئی عقیدہ نہیں تھا۔
سوال 34: قادیانی عقیدہ کس ملک سے پھیلا؟
جواب: قادیانی عقیدہ ہندوستان کے ایک علاقہ قادیان سے پھیلا۔ بعد میں یہ چند اور ملکوں تک پہنچا، مگر امتِ مسلمہ نے اسے قبول نہیں کیا۔
سوال 35: کیا قادیانی عقیدہ نیا ہے؟
جواب: جی ہاں، یہ نیا اور خود بنایا ہوا عقیدہ ہے۔ اسلام میں ایسا کوئی عقیدہ نہیں جو حضور ﷺ کے بعد نیانبی ماننے کی اجازت دیتا ہو۔
سوال 36:کیا قادیانی بھی مسلمانون کا ایک فرقہ ہے؟
جواب: نہیں ، قادیانی مسلمانوں کا ایک فرقہ نہیں بلکہ الگ سے ایک کلٹ (گروہ)ہے۔قادیانیوں کا اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ، 1974 کی قومی اسمبلی نے ان کو کافر قرار دیا تھا اور پاکستان میں قادیانیوں پر پابندی ہے کہ یہ اپنے آپ کو مسلمان کہیں یا مسلمانوں کی علامات استعمال کریں۔
سوال 37: کلمۂ طیبہ ختمِ نبوت پر کیسے دلالت کرتا ہے؟
جواب: کلمۂ طیبہ میں ہم گواہی دیتے ہیں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ جب ہم رسول مانتے ہیں تو یہ بھی مانتے ہیں کہ آپ ﷺ آخری رسول اور آخری نبی ہیں۔
کلمۂ طیبہ: لَا إِلٰهَ إِلَّا ٱللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ ٱللّٰهِ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔
سوال 38: کیا نبی ﷺ کے بعد شریعت بدل سکتی ہے؟
جواب: نہیں، نبی کریم ﷺ کے بعد شریعت نہیں بدل سکتی۔ اسلام مکمل ہو چکا ہے اور قیامت تک اسی پر عمل ہوگا۔
وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا ۚ لَّا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ
ترجمہ کنزالایمان:اور پوری ہے تیرے رب کی بات سچ اور انصاف میں اس کی باتوں کا کوئی بدلنے والانہیں۔
(سورۃ الانعام، آیت 115)
سوال 39: کیا نیا نبی نئی شریعت لاسکتا ہے؟
جواب: نہیں، کیونکہ کوئی نیا نبی آ ہی نہیں سکتا۔ جب نیا نبی نہیں تو نئی شریعت کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا۔
سوال 40:کیا قادیانی بھی دیگر فرقوں سنی ،شیعہ،وہابی،دیوبندی کی طرح ہیں؟
جواب:نہیں جب قادیانی مسلمان ہی نہیں تو پھر مسلمانوں کے فرقوں کی طرح کیسے ہو سکتے ہیں ۔ جبکہ یہ تمام فرقے عقیدہ ختم نبوت پر متفق ہیں اور سب کا ایک ہی عقیدہ ہے۔
سوال 41:قادیانی مسلمانوں کو اپنے جال میں کیسے پھنساتے ہیں؟
جواب: قادیانی لوگ بھولے بھالے اور غریب مسلمانوں کو پیسے کا لالچ دے کر یا لڑکی کا رشتہ دینے کا وعدہ کر کے مرتد کرتے ہیں ۔
سوال 42: ختمِ نبوت سے اسلام کیسے محفوظ ہوا؟
جواب: ختمِ نبوت سے اسلام اس طرح محفوظ ہوا کہ اب کوئی شخص نبی بن کر دین میں اپنی مرضی کی بات شامل نہیں کر سکتا۔ اس طرح دین میں بگاڑ آنے سے بچ گیا۔
سوال 43: بچوں کو ختمِ نبوت کیوں سکھانی چاہیے؟
جواب: بچوں کو ختمِ نبوت اس لیے سکھانی چاہیے تاکہ ان کا ایمان مضبوط ہو، وہ جھوٹے عقیدوں سے بچیں، اور صحیح اسلام کو پہچان سکیں۔
سوال 44: ختمِ نبوت نہ ہو تو دین کا کیا حال ہو؟
جواب: اگر ختمِ نبوت نہ ہوتی تو ہر زمانے میں نئے نبی کھڑے ہو جاتے اور دین بگڑ جاتا، مگر اللہ نے نبوت کو ختم کر کے دین کو محفوظ کر دیا۔
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ
ترجمہ کنزالایمان:بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں۔
(سورۃ الحجر، آیت 9)
سوال 45: قادیانیوں سے تعلق رکھنا کیسا ہے؟
جواب: قادیانیوں سے دینی تعلق رکھنا درست نہیں، کیونکہ ان کا عقیدہ ختمِ نبوت کے خلاف ہے، اور غلط عقیدے سے بچنا ضروری ہے۔
سوال 46: قادیانی امام کے پیچھے نماز کیوں نہیں ہوتی؟
جواب: نماز صحیح عقیدے پر قائم امام کے پیچھے ہوتی ہے۔ چونکہ قادیانی ختمِ نبوت کو نہیں مانتے، اس لیے ان کے پیچھے نماز درست نہیں۔
سوال 47: قادیانیوں کی عبادت گاہ مرزواڑہ (مسجد) الگ کیوں ہوتی ہے؟
جواب: قادیانیوں کا عقیدہ مسلمانوں سے الگ ہے، اس لیے وہ اپنی عبادت گاہیں بھی الگ بناتے ہیں۔
سوال 48: ختمِ نبوت پر جان دینا کیسا عمل ہے؟
جواب: ختمِ نبوت کی حفاظت کے لیے جان دینا بہت عظیم عمل ہے، کیونکہ یہ اللہ کے دین کی حفاظت ہے۔
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ
ترجمہ کنزالایمان:اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے ہر گز انہیں مردہ نہ خیال کرنا، بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں روزی پاتے ہیں۔
(سورۃ آلِ عمران، آیت 169)
سوال 49: ختمِ نبوت کا محافظ کون ہوتا ہے؟
جواب: ختمِ نبوت کا محافظ ہر وہ مسلمان ہوتا ہے جو دل، زبان اور عمل سے حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی مانتا ہے اور اس عقیدے کی حفاظت کرتا ہے۔
سوال 50:قادیانیوں کے کتنے فرقے ہیں؟
جواب: قادیانیوں کے بہت سے فرقے بن چکے ہیں کوئی مرزا قادیانی کو نبی مانتا ہے کوئی مجدد اور ولی اللہ مانتا ہے ان کے دو مشہور فرقے ہیں ایک لاہوری فرقہ اور ایک مرزا مسرور فرقہ
سوال 51: قادیانی خود کو احمدی کیوں کہتے ہیں؟
جواب: قادیانی خود کو احمدی اس لیے کہتے ہیں تاکہ لوگ انہیں مسلمان سمجھیں۔ وہ اپنی الگ سوچ چھپانے کے لیے یہ نام استعمال کرتے ہیں۔اور یہ جس کو اپنا نبی مانتے ہیں اس کا نام غلام احمد تھا اس نسبت سے اپنے آپ کو احمدی کہلواتے ہیں اور قادیانی لوگ مرزا قادیانی کو حضرت احمد کہتے ہیں ۔(معاذ اللہ)
سوال 52: مرزا قادیانی نے وفاتِ مسیح علیہ السلام کا عقیدہ کہاں سے لیا؟
جواب: مرزا غلام قادیانی نے وفاتِ مسیح علیہ السلام کا عقیدہ سر سید احمد خان سے لیا۔ سر سید احمد خان مسلمانوں میں سب سے پہلے وہ شخص تھے جنہوں نے روایتِ اسلامی سے ہٹ کر کہا کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔ مرزا قادیانی نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نہ تو آسمان پر اٹھائے گئے اور نہ قیامت کے قریب دوبارہ زمین پر آئیں گے۔ بلکہ وہ بالکل فوت ہو چکے ہیں اور جس عیسیٰ علیہ السلام کے آنے کا وعدہ تھا، وہی میں ہوں، یعنی مرزا قادیانی نے خود کو وہ مسیح قرار دیا۔
سوال 53: قادیانی اپنے نبی کے بارے میں کیا عقیدہ رکھتے ہیں؟
جواب: قادیانی مرزا غلام قادیانی کو نبی اور امام مہدی مانتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضور ﷺ کے بعد بھی نبی آ سکتے ہیں، جو اسلام کے عقیدہ ختمِ نبوت کے بالکل مخالف ہے۔قادیانی لوگ مرزا قادیانی کو مسیح موعود(ایسا مسیح جس کے آنے کا وعدہ ہے) کہتے ہیں۔
سوال 54: کیا قادیانی حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں؟
جواب: قادیانی زبان سے تو کہتے ہیں کہ ہم حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کے حضرت محمد ﷺ سے مراد خود مرزا قادیانی ہوتا ہے۔ ان کا عقیدہ یہ ہے کہ مرزا قادیانی وہی محمد ہیں جو دوبارہ دنیا میں آئے تاکہ دین کو مکمل کریں۔ اسی وجہ سے وہ مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لیے کہتے ہیں کہ ہم ختمِ نبوت کو بھی مانتے ہیں۔
سوال 55: قادیانی کلمہ میں کیا فرق کرتے ہیں؟
جواب: قادیانی زبان سے وہی کلمہ پڑھتے ہیں جو عام مسلمان پڑھتے ہیں:
لَا إِلٰهَ إِلَّا ٱللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ ٱللّٰهِ
لیکن حقیقت یہ ہے کہ کلمہ طیبہ میں محمد سے مراد مرزا غلام قادیانی کذاب کو لیتے ہیں۔
سوال 56: قادیانی اپنی عبادت گاہ کو مسجد کیوں کہتے ہیں؟
جواب: وہ اپنی عبادت گاہ کو مسجد کہتے ہیں تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ وہ بھی مسلمان ہیں۔
سوال 57:قادیانی کو مسلمان کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب: مرزا قادیانی پر لعنت ڈلوائیں اور کلمہ پڑھائیں۔
سوال 58: کیا مرزا قادیانی پر کوئی وحی بھی نازل ہوتی تھی؟
جواب: جی ہاں! مرزا قادیانی کہتا تھا کہ میرے اوپر وحی نازل (شیطانی وحی)ہوتی ہے اور میرا فرشہ ٹیچی ٹیچی ہے جو مجھ پر وحی لے کر آتا ہے ۔ تذکرہ نامی کتاب قادیانیوں کا قرآن ہے جس میں مرزا قادیانی پر نازل ہونے والی شیطانی وحیوں کو اکٹھا کیا گیا ہے ۔
سوال 59: قادیانی کیوں کہتے ہیں کہ ان کا دین اسلام ہے؟
جواب: وہ عام مسلمانوں کودھوکہ دینا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کا دین اسلام ہے، لیکن وہ حضور ﷺ کے بعد مرزا قادیانی کو نبی کو مانتے ہیں، جو کہ اسلام میں کفرہے۔
وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ
ترجمہ کنزالایمان:اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا۔
(سورۃ آلِ عمران، آیت 85)
سوال 60: قادیانیوں کی پہچان کی سب سے آسان نشانی کیا ہے؟
جواب: عمومی طور پر قادیانی سنت کے مطابق داڑھی نہیں رکھتےاور قادیانی گفتگو میں وفات مسیح کے موضوع پر بات کرتے ہیں یا حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ کے آنے کی باتیں کرتے ہیں۔ قادیانی چونکہ اسلام کے دشمن ہیں اس لیے فرقوں کی باتیں کریں گےاس کے علاوہ قادیانی اپنے آپ کو قادیانی کہلوانا پسند نہیں کرتے اسی لئے جب آپ ان سے پوچھیں کہ کیا تم قادیانی ہو تو فوری انکار کر دیتے ہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو احمدی سمجھتے ہیں۔
سوال 61: کیا قادیانی قرآن کو عام مسلمانوں جیسا مانتے ہیں؟
جواب: نہیں، وہ قرآن کی آیات کو اپنے جھوٹے عقیدے کے مطابق سمجھتے اور بیان کرتے ہیں۔ مسلمانوں کے لیےحقیقی قرآن وہی ہے جو نبی ﷺ نے سکھایا ہے۔
مِّنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ وَيَقُولُونَ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ
ترجمہ کنزالایمان:
کچھ یہودی کلاموں کو ان کی جگہ سے پھیرتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور نہ مانا اور سنیئے آپ سنائے نہ جائیں۔
(سورۃ النساء، آیت 46)
سوال 62: ہمیں قادیانی دعوت سے کیسے بچنا چاہیے؟
جواب: ہمیں قرآن و سنت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے، اور ختمِ نبوت پر دل سے ایمان رکھنا چاہیے۔اور اپنے علماء اسلام کے قریب رہنا چاہئے ایسا کرنے سے کوئی بھی قادیانی ہمیں گمراہ نہیں کر سکتا۔
سوال 63: ختم نبوت میں ہم اپنا کردار ادا کیسے کر سکتے ہیں؟
جواب: آپ جہاں بھی رہتے ہیں اپنے سکول،کالج،فیکٹری،دفتر وغیرہ میں یا سوشل میڈیا پر آپ اسلامی قاعدہ میں بیان کردہ سوال و جواب لوگوں تک پہنچائیے ۔مفتی مبشر شاہ صاحب کی کتب کوخود بھی پڑہیے اور لوگوں کو تقسیم کی جئے اور اگر چھپوانا چاہیں تو چھپوا کر تقسیم کی جئے۔ ختم نبوت کا کام کرنے کا بہت اجر ہے ۔پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں جو ختم نبوت کا کام کرتا ہے اس کی پشت پر حضور خاتم النیین ﷺ کا دست شفقت ہوتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top