(خلافت عثمانیہ کے سقوط پر قادیانی جماعت نے کہا ہمارا ترکوں سے کوئی تعلق نہیں؟)
جناب یحییٰ بختیار: میں بھی بھول جاتا ہوںجی، بہت زیادہ ہوگئے۔
اب دوتین مختصر سے سوال ہیں۔ ایک یہ کہ خلافتِ عثمانیہ کے سقوط پر آپ کی جماعت نے پنجاب کے انگریز لیفٹیننٹ گورنر کو کہا تھا کہ مذہباً ہمارا ترکوں سے کوئی تعلق نہیں؟
مرزا ناصر احمد: ہمارا ان فرقوں سے کوئی تعلق ہی نہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: ترکوں سے ہمارا تعلق کوئی نہیں ہے؟
مرزا ناصر احمد: ترکوں سے، مسلمانوں سے۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزا ناصر احمد: ۔۔۔۔۔۔ کوئی تعلق نہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی۔
مرزا ناصر احمد: یاد تو نہیں ہے مجھے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ایڈریس ہے، لیفٹیننٹ گورنر کو دِیا ہوا ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے، اس میں یہ تھا کہ: ’’کیونکہ ہمارا اپنا خلیفہ ہے اس واسطے ہم ان کو خلیفہ نہیں مانتے۔‘‘
مرزا ناصر احمد: ہاں، اس لحاظ سے کہ ہماری اپنی خلافت ہے، اور خلافتِ ترکیہ سے ہمارا یہ خلافت اور یہ اِتباع کا تعلق نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اس ضمن میں کہ ان کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے؟
مرزا ناصر احمد: اس معنی میں۔
جناب یحییٰ بختیار: ممکن ہے یہی ہو۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، ہاں ہے ہی یہ۔
جناب یحییٰ بختیار: چونکہ ایڈریس نہیں ہے میرے پاس اس وقت۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، لیکن عملاً تو یہ ہوا ناں کہ حجاز والے ان کے خلاف لڑے، حرمین شریف والے لڑے۔ وہ میں نے بتایا تھا کہ وہ اور قسم کی لڑائیاں تھیں، وہ دِینی جہاد نہیں تھے جس 1411کے اُوپر یہ فتوے لگائے جاتے ہیں۔