(خوشامد کی کیا ضرورت تھی؟)
جناب یحییٰ بختیار: … اور پھر اگر یہ Right (حق) انسان کو مل گیا تو پھر اتنی زیادہ خاندانی خدمات اور خوشامد کی کیا ضرورت تھی۔ یہ تو Right (حق) تھا۔ ’’میں نے چونکہ اتنی خدمت کی ہے، اتنی میں نے آپ کی تعریف کی ہے، میرے خاندان نے اتنی خدمت کی ہے، مجھ پر ذرا مہربانی کریں، مجھ پر ظلم نہ ہونے دیں۔‘‘ یہ تو کوئی گورنمنٹ نہیں ہے۔ اگر جس کی آپ تائید کرتے ہیں۔
مرزاناصر احمد: بات سنیں، یہ جو حقیقت ہے وہ تو حقیقت ہے، اسے تو کوئی نہیں بدل سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ…
Mr. Yahya Bakhtiar: Here I agree with you.
(جناب یحییٰ بختیار: مجھے آپ سے اتفاق ہے)
مرزاناصر احمد: … حقیقت یہ ہے کہ نہ انگریز سے ایک پیسہ لیا… Don't you agree with it? (کیا آپ اس سے متفق نہیں ہیں)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، میں نہیں جانتا۔
مرزاناصر احمد: ہاں، پھر میں آپ کو بتارہا ہوں کہ نہ کبھی کوئی زمین لی، نہ کبھی کوئی نوکریاں لیں، نہ کبھی کوئی خطاب وہ لئے، ہر چیز کو ٹھکرا دیا، اور مانگا صرف یہ کہ عزت کی زندگی ہمیں گزارنے دیں اور ایک شریف انسان کی زبان سے یہ نکلا کہ اگر تم یہ بھی کرو گے تو ہم تمہارے بڑے مشکور ہوں گے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: (Addressing the Chair) shall we continue after lunch? Because next subject with...
(جناب یحییٰ بختیار: کیا دوپہر کے کھانے کے بعد کاروائی جاری رہے گی؟ کیونکہ اگلا موضوع…)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی)
Mirza Nasir Ahmad: After lunch.
(مرزاناصر احمد: دوپہر کے کھانے کے بعد)
Mr. Chairman: Yes, no, in the evening.
(جناب چیئرمین: نہیں، شام کے وقت)
Mr. Yahya Bakhtiar: We break for lunch?
(جناب یحییٰ بختیار: ہم دوپہر کے کھانے کا وقفہ کر لیں)
1185Mr. Chairman: The Delegation is permitted to leave to come at 6: 00 pm. چھ بجے شام۔
(جناب چیئرمین: وفد کو جانے کی اجازت ہے۔ وفد چھ بجے شام واپس آئے گا)
The honourable members has will keep sitting.
(معزز اراکین تشریف رکھیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: 6 O'clock.
(جناب یحییٰ بختیار: چھ بجے)
Mr. Chairman: 6: 00 pm.
(جناب چیئرمین: چھ بجے)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! ایک بات میں بھول جاتا ہوں، ابھی تو ایڈجرن ہوگیا، صرف کوئی Remind (یادہانی) کرانا ہے آپ کو۔ یہ شروع میں جو کچھ فتوؤں کا آپ نے ذکر کیا تھا، بریلوی سکول، دیوبندی سکول، تو انہوں نے کہا کہ ان کی جو کتابوں میں شائع ہوئے ہیں اوریجنل، وہ لسٹ بتادیجئے، کتابیں دیکھا دیں، کیونکہ یہ کوئی سوال پوچھنا چاہتے تھے…
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: … تو پہلے گزارش کی تھی، وہ جو ’’محضرنامہ‘‘ میں ذکر آیا ناں جی، کئی فتوؤں کا، ایک فرقے کے دوسرے کے خلاف تو آپ نے کتابیں Quote (حوالہ دیا) کی ہیں، وہ کتابوں کی ضرورت تھی۔
مرزاناصر احمد: کون سا؟ وہ شام کو، جو ہیں وہ لے آئیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
(The Delegation left the Chamber)
(وفد ہال سے چلاگیا)
Mr. Chairman: Anything that the honourable members would like to say?
(جناب چیئرمین: معزز اراکین میں سے کوئی رکن اگر کوئی بات کرنا چاہے تو کریں)
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: آپ ان سے یہ فرمایا کریں جو آپ شروع میں فرمایا کرتے تھے:
"Delegation may report back at such and such time." (وفد فلاں فلاں وقت رپورٹ کرے)
1186Mr. Chairman: The House Committee will meet at 5:30.
(جناب چیئرمین: خصوصی کمیٹی کا اجلاس ساڑھے پانچ بجے ہوگا) ۳۰:۵ میں اس واسطے کہہ رہا ہوں کہ آدھا گھنٹہ کا Margin لازما رکھنا پڑتا ہے۔
ایک آواز: آنا چاہئے ان لوگوں کو In Time. (وقت پر)
Mr. Chairman: 5:30; The quorum bell will start ringing at 5:30. By 6: 00 the quorum should be complete. I have given them 6: 00 O'clock.
Thank you very much.
(جناب چیئرمین: کورم کی گھنٹی ۳۰:۵ بجے بجنا شروع ہو جائے گی۔ چھ بجے تک کورم پورا ہو جانا چاہئے۔ انہیں میں نے چھ بجے کا وقت بتایا ہے
آپ کا بہت بہت شکریہ)
----------
[The Special Committee adjourned to re-assemble at 5:30 pm.]
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہوتا ہے۔ساڑھے پانچ بجے دوبارہ ہوگا)
----------
[The Special Committee re-assembled after lunch berak Mr. Chairman (Sahibzada Farooq Ali) in the Chair.]
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ ہوا۔ چیئرمین (صاحبزادہ فاروق علی) نے صدارت کی)
----------
جناب چیئرمین: ان کو بلالیں، باہر بٹھا دیں۔ ان کو بھی بلالیں۔ اٹارنی جنرل صاحب آرہے ہیں۔ ہاں ، ہاں ٹھیک ہے۔ ان کو بھی بلالیں، ڈیلی گیشن کو بھی۔
(The Delegation entered the Chamber)
(وفد ہال میں داخل ہوا)
Mr. Chairman: Yes, Mr. Attorney- General.
(جناب چیئرمین: جی، اٹارنی جنرل صاحب)