(درود شریف کے متعلق سوال)
مرزا ناصر احمد: یہ وہ ایک فوٹو سٹیٹ کی کاپی رسالہ ’’درود شریف‘‘ کے متعلق یہاں دی گئی تھی، میرا خیال ہے فوٹو سٹیٹک کاپی تھی۔
جناب یحییٰ بختیار: دو فوٹو سٹیٹ ۔ ایک یہ تھی…
مرزا ناصر احمد: ہاں، ایک یہ تھا، ایک اور تھا، ایک وہ تھا۔ وہ دونوں ایسے ہیں جن کا ہے یہ نہیں… یہ جو چھپا ہے، وہ بھی غلط۔ یعنی ہے ہی نہیں وہ صفحہ اور جو مضمون ہے وہ بھی غلط، ہماری… ہمارے پاس کئی ایڈیشن ہیں اس رسالے کے ، اور سارے ہم نے دیکھے ہیں، اور اس میں کہیں یہ عبارت نہیں جو اس دن یہاں اس دن پڑھ کے سنائی گئی۔ فوٹو سٹیٹ کاپی، اس … جو پڑھ961 کے سنایا گیا… اس میں تھا کہ … یہ ایک اندرونی شہادت ہوتی ہے جو اس کے خلاف ہے… اس میں یہ ہے کہ حافظ محمد صاحب کے پیچھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نماز پڑھنے کا کوئی ثبوت… انہوں نے کہا ہے کہ پڑھی… اور کوئی ثبوت سلسلہ احمدیہ کے مطبوعہ لٹریچر سے نہیں ملتا۔ حافظ محمد صاحب ایک نامعلوم شخصیت ہے جس کا تحریک احمدیت میں کوئی ذکر تک نہیں ملتا۔ جن احباب کے پیچھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے نماز پڑھی ہے اور جن کا ذکر سلسلہ کے لٹریچر میں موجود ہے، وہ حسب ذیل ہے: حضرت مولوی نورالدین صاحب…
جناب یحییٰ بختیار: یہ سوال آپ سے نہیں پوچھا۔
مرزا ناصر احمد: ہیں جی؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ سوال نہیں پوچھا۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، یہ پوچھا۔ وہ جو پڑھا تھا ناں پورا، یعنی درود کے متعلق ، لیکن…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزا ناصر احمد: اس ساری عبارت میں یہ بھی ذکر تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ جو صرف درود کا پارٹ تھا…
مرزا ناصر احمد: ہاں، لیکن یہ ذکر تھا کہ حافظ محمد صاحب نے یہ روایت کی ہے۔ اب جماعت اس نام کو ہی نہیں جانتی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تو آپ کے پاس ایسا کوئی درود ہے ہی نہیں، چھپا ہی نہیں؟ جو کتاب چھپی ہوئی ہے وہ دکھادیں گے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، وہ اگر دکھادیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، وہ لے آئیں گے۔
962مرزا ناصر احمد: اور میرا خیال ہے کہ وہ مشکل سے ملے گی کیونکہ ہے ہی کوئی نہیں۔
Mr. Chairman: When, I think, the denial comes, there is no need of explanation.
(جناب چیئرمین: میرے خیال میں جب انکار کردیا جائے تو کسی وضاحت کی ضرورت نہیں رہتی)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں… If (اگر)
Mr. Chairman: When, when a fact is denied that it never existed....
(جناب چیئرمین: جب کسی واقعہ کا سرے سے انکار کردیا جائے…)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، میں یہ …
Mr. Chairman: There is no need of explanation.
(جناب چیئرمین: تو پھر وضاحت کی ضرورت نہیں رہتی)
مرزا ناصر احمد: جی، میں یہ Deny کرتا ہوں کہ ہمارے پاس جتنے ایڈیشن ہیں، ان میں کہیں بھی اس کا ذکر نہیں، اس درود کا ۔ نمبر ایک۔ میں یہ Deny کرتا ہوں کہ … میں احمدیت کی گود میں پلا ہوں… میں نے ساری عمر میں کبھی ایک دفعہ بھی اس درود کے الفاظ ، درود کے نہیں سنے، یہ میں Deny کررہا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ نے پہلے بھی کہا You dont believe of it (آپ اس پر یقین نہیں رکھتے ) تو آچکا۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔ پس پھر اس کو چھوڑتے ہیں۔
Mr. Chairman: This is sufficient. Now we go on to the next. (جناب چیئرمین: یہ کافی ہے ، اگلی بات کریں)
(Pause)
مرزا ناصر احمد: اچھا، رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ از مودودی صاحب اور اس کے جواب پر دوبارہ غور کرنے کا آپ نے کہا تھا وہ کرلیں… (اپنے وفد کے ایک رکن سے) ہیں؟ اچھا، وہ بھی۔’’یہ بھی جواب ہوگیا‘‘ تو یہاں لکھ نہیں رہا۔ اچھا، یہ ہے۔
963(اٹارنی جنرل سے) ’’جماعت الگ بنانا‘‘ "Ahmad, a Massenger of later days".... (احمد، بعد میں آنے والا رسول)
جناب یحییٰ بختیار: وہ Page (صفحہ) پر کیا کچھ تھا؟
مرزا ناصر احمد: وہ بھی یہاں فوٹو سٹیٹ ایک کاپی یہاں پیش کی گئی۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کا خطاب نہیں ہوا؟
مرزا ناصر احمد: میں بتاتا ہوں۔ (اپنے وفد کے ایک رکن سے) اس کتاب کا کیا نام ہے؟ (اٹارنی جنرل سے ) ’’سیرت مسیح موعود‘‘ کے نام سے ایک کتاب چھپی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: اس کا ترجمہ ہوا ہے اردو میں۔
مرزا ناصر احمد: اردو میں وہ الفاظ یہ نہیں جو وہ انگریزی ترجمہ جو محمد ہاشم صاحب بنگالی نے کیا، ابوالہاشم صاحب بنگالی… ۱۹۲۴ء کی یہ کتاب نہیں، یہ ۱۹۱۶ء ، ۱۹۱۷ء کی کتاب ہے، یہ اس وقت کی کتاب نہیں آپ کے ذہن میں تھا، یعنی …
جناب یحییٰ بختیار: وہ اور ہے۔
مرزا ناصر احمد: وہ ۱۹۲۴ء والی… Ahmadayyat or the true Islam (احمدیت یا سچا اسلام)
جناب یحییٰ بختیار: وہ لیکچر اور تھا۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، وہ لیکچر اور ہے۔ یہ وہ نہیں ہے۔ اس کا جو اردو کے الفاظ ہیں… (Pause)