• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

دسواں اختلاف

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
دسواں اختلاف


تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ محمد عربی فداہ نفسی وامی وابی صلی اللہ علیہ و سلم سید الاولین والآخرین اور افضل الانبیاء والمرسلین ہیں اور قادیان کا ایک دہقان اور دشمنان اسلام یعنی نصاریٰ بے لگام کا ایک زر خرید غلام یعنی مرزا غلام احمد قادیانی کبھی تو حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی برابری کا دعویٰ کرتا ہے ۔ اور کبھی یہ کہتا ہے کہ میں عین محمد ہوں اور کبھی یہ کہتا ہے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے بھی افضل اور بہتر ہوں ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے معجزات صرف تین ہزار تھے ۔(روحانی خزائن جلد ۱۷- تحفہ گولڑویَّہ: صفحہ 153) اور مرزا صاحب کے معجزات کی تعداد(روحانی خزائن جلد ۲۱- براہینِ احمدیہ حصہ پنجم: صفحہ 72) میں دس لاکھ بتائی ہے گویا معاذ اللہ! محمد رسول صلی اللہ علیہ و سلم مرزا ئے قادیان سے شان اور مرتبہ میں تین سو سینتیس درجہ کم ہیں ۔اور قرآن کریم میں جو آیتیں حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں اتری ہیں ان کے متعلق کہتا ہے کہ یہ آیتیں میرے بارے میں اتری ہیں۔ مثلاً

۱)آیت سبحان الذی اسریٰ بعبدہ...الخ حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کے معجزہ معراج کا ذکر ہے۔ لیکن مرزا قادیانی کہتا ہے کہ یہ میرے بارے میں نازل ہوئی(تذکرہ صفحہ 79،275،635 طبع سوم)

۲) ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ o فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰo (سورہ النجم آیت 8 تا 9)۔ جس میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے قرب خداوندی یا قرب جبرئیل کا ذکر ہے ۔ لیکن مرزا قادیانی کہتا ہے کہ یہ میرے پر نازل ہوئی (تذکرہ صفحہ 68، 260، 294،395، 233 طبع سوم)

۳) إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا (الفتح1) لیکن مرزا صاحب کہتے ہیں یہ مجھ پر نازل ہوئی(تذکرہ صفحہ280،386،515 طبع سوم)

۴) قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي (تذکرہ صفحہ 156 طبع سوم)

۵) إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ -وغیرہ ذلک من آلایات (تذکرہ صفحہ 94، 104 طبع سوم)

مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ یہ آیتیں میرے بارے میں مجھ پر نازل ہوئیں ہیں اور مثلاً

قرآن کریم میں سورہ فتح آیت 29 میں جو مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ (روحانی خزائن جلد ۱۸- ایک غلطی کا ازالہ: صفحہ 207) اور سورہ الصف آیت 6 میں وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ (روحانی خزائن جلد ۱۷- اربعین: صفحہ 443)آیا ہے اس سے بھی مرزا صاحب ہی مراد ہیں ۔اور محمد اور احمد میرا نام ہے۔ نعوذ باللہ! مرزا کیا ہے؟ ایک دجال بھی ہے اور نقال بھی ہے۔

قادیان بمنزلہ مکہ اور مدینہ کے ہے

مرزائیوں کا قادیان بمنزلہ مکہ اور مدینہ کے ہے۔ اس مسجد کے بارے میں جو کہ مرزا صاحب کے چوہارہ کے پہلو میں بنائی گئی ہے۔ (روحانی خزائن جلد ۱- براہینِ احمدیہ حصہ چہارم: صفحہ 667)

قادیان کی زمین ارض حرم ہے

زمینِ قَادیاں اَب مُحترم ہے
ہجُوم خلق سے ارضِ حَرم ہے

(دُرِّ ثمین اردو ”بشیر احمد شریف اور مُبارکہ کی آمین“ صفحہ 56)

قادیان کی حاضری بمنزلہ حج کے ہے

مرزا بشیر الدین محمود پسر مرزا قادیانی اپنے ایک خطبہ میں فرماتے ہیں یہ ہمارا جلسہ بھی حج کی طرح ہے اور جیسا حج میں رفث اور فسوق اور جدال منع ہے ایسا ہی اس جلسہ میں بھی منع ہے (خطبات محمود: فرمودہ 25 دسمبر 1914ء صفحہ 254)۔ گویا کہ آیت فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ (البقرہ 187) قادیان کے جلسہ میں نازل ہوئی ہے۔ لا حول ولا قوۃ الا باللہ

قادیان میں مسجد حرام اور مسجد اقصی

”مسجد اقصٰی سے مراد مسیح موعود کی مسجد ہے جو قادیاں میں واقع ہے.....پس کچھ شک نہیں جو قرآن شریف میں قادیان کا ذکر ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ(روحانی خزائن جلد ۱۶- خُطبۃً اِلھَامِیَّۃً: صفحہ 21)

ایک اور جگہ لکھتے ہیں
والمسجد الاقصٰی ھو المسجد الذی بناہ المسیح الموعود فی القادیان(روحانی خزائن جلد ۱۶- خُطبۃً اِلھَامِیَّۃً: صفحہ 25)
ترجمہ: اور یہ مسجد اقصٰی وہی ہے کہ جس کو مسیح موعود(نقلی اور جعلی) نے قادیان میں بنایا ہے“

قادیان میں بہشتی مقبرہ

قادیان میں ایک بہشتی مقبرہ ہے مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ جو اس زمین میں دفن ہو گا وہ بہشتی ہے(ملفوظات احمدیہ جلد 8 صفحہ 324)

اور پھر الہام ہوا کہ ” کل مقابر الأرض لا تقابل ھٰذہ الأرض “ یعنی کہ ”رُو ئے زمین کے تمام مقابر اس زمین کا مقابلہ نہیں کرسکتے“(تذکرہ صفحہ 710 طبع سوم)

مرزا صاحب کی امت

مرزا صاحب نے جابجا اپنے ماننے والوں کو اپنی امت بتایا ہے۔

مرزا صاحب کے مریدین بمنزلہ صحابہ ہیں

امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرح مرزا صاحب کی امت میں طبقات ہیں، مرزا صاحب کو دیکھنے والے صحابہ کہلاتے ہیں۔(روحانی خزائن جلد ۱۶- خُطبۃً اِلھَامِیَّۃً: صفحہ 258و259) تو ان کو دیکھنے والے تابعین اور تبع تابعین۔ معاذ اللہ

مرزا صاحب کے اہل و عیال بمنزلہ اہل بیت ہیں

اور مرزا صاحب کے خاندان کو خاندان نوبت کے نام سے پکارا جاتا ہے اور قرآن اور حدیث میں اہل بیت اور زوی القربی کے جو حقوق اور احکام آئے وہ سب مرزا صاحب کے خاندان اور اہل بیت کے لیے ثابت کیے جاتے ہیں۔(الفضل تقریر مرزا محمود)

مرزا صاحب کے اہل و عیال بمنزلہ اہل بیت ہیں

حکیم نور الدین کو قادیانی خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرح مانا گیا ہے اور مرزا بشیر محمود خلیفہ ثانی کو اس امت کا عمر فاروق اعظم کی طرح کہا جاتا ہے۔ کسی نے خوب کہا ہے

گربہ میرو سگ وزیر و موش راویو ان کند
ایں در چنیں ارکان دولت ملک را ویران کند


مرزا صاحب پر مستقل صلوۃ و سلام کی فرضیت

اور مرزا صاحب کے مریدین اور کنبہ کی اس میں شرکت اور شمولیت
”پس آیت ” يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيماً “ کی رو سے اور ان احادیث کی رو سے جن میں درود شریف کی تاکید پائی جاتی ہے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھیجنا ضروری ہے حضرت مسیح موعود(مرزا صاحب) پر ورود بھیجنا بھی اسی طرح ضروری ہے“ (رسالہ درود شریف مصنفہ محمد اسماعیل قادیانی صفحہ 302) ”سنت نبویہ کی رو سے مسیح موعود پر تصریح کے ساتھ درود بھیجنا بھی ضروری ہے....اجمالی درود پر ہی کفایت نہیں کرنی چاہیے بلکہ تفصیلی طور پر بھی تمام آل نبوی پر عموماً اور حضرت مسیح موعود پر خصوصاً درود بھیجنا چاہیے“ (رسالہ درود شریف مصنفہ محمد اسماعیل قادیانی صفحہ 311)

چودھری ظفر اللہ کا سلام ٹریکٹ

دس نبی اور ایک بندے کا انتخاب


خدا کے راست باز نبی رامچندر پر سلامتی ہو
خدا کے راست باز نبی کرشن پر سلامتی ہو

خدا کے راست باز نبی بدھ پر سلامتی ہو
خدا کے راست باز نبی زرتشت پر سلامتی ہو

خدا کے راست باز نبی کیفنوس پر سلامتی ہو
خدا کے راست باز نبی ابراہیم پر سلامتی ہو

خدا کے راست باز نبی موسی پر سلامتی ہو
خدا کے راست باز نبی مسیح پر سلامتی ہو

خدا کے راست باز نبی محمد پر سلامتی ہو
خدا کے راست باز نبی احمد پر سلامتی ہو

خدا کے راست باز نبی بابا نانک پر سلامتی ہو

(چودھری ظفر اللہ خان قادیانی بیرسٹر کا ٹریکٹ مارچ 1933ء میں بتقریب یوم التبلیغ شائع ہوا)

اس ٹریکٹ سے چودھری ظفر اللہ کے ایمان کی حقیقت بھی واضح ہو جاتی ہے کہ ان کے نزدیک حضر ت ابراہیم اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام کی طرح رام چندر اور کرشن بھی نبی اور رسول تھے۔ اہل اسلام کے نزدیک تو سرور عالم محمد صلی اللہ علیہ و سلم اور دیگر حضرات انبیاء کو رام چندر اور کرشن کے ساتھ ذکر کرنا سراسر گستاخی اور گمراہی ہے۔

البتہ مرزا غلام احمد کو کرشن اور رام چندر کے ساتھ ذکر کرنا نہایت مناسب ہے۔ سب کے سب آئمۃ الکفر اور کافروں کے پیشوا ہیں۔
 
Top