(دشمن کون تھے؟)
جناب یحییٰ بختیار: اس مضمون کا ، جو وہ کہہ رہے ہیں ’’دشمن‘‘ کہہ رہے ہیں، میں یہ آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ ۱۹۴۹ء میں کون سا حادثہ تھا جو انہوں نے کہا؟ ’’دشمن‘‘ کون تھے؟
مرزا ناصر احمد: نبی اکرمﷺ کے دشمن۔ اتنی وضاحت سے یہ اس میں الفاظ آئے ہوئے ہیں۔ اس میں تو کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ کچھ Confusion (ابہام ) ہے، کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ: ’’میں فنا فی الرسول ہوں۔ میں محمد ہوں۔‘‘
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں، وہ تو بالکل…
جناب یحییٰ بختیار: ’’تو ہم دشمن سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ…‘‘اپنی طرف سے ’’محمد‘‘ کہہ رہے ہیں۔
مرزا ناصر احمد: میں یہ کہتا ہوں کہ اپنی طرف سے نہیں کہہ رہے اور نہ کہنے والے اپنی طرف سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ تو خلیفہ ثانی ہیں۔