(دشمن کے مذہب کو ہم کھا جائیں گے،قادیانی خلیفہ کا اعلان)
مرزاناصر احمد: ہم دیکھ لیںگے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ ’’لوگ گھبراتے ہیں کہ ان کی مخالفت کیوں کی جاتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ان کی عداوت کیوں کی جاتی ہے کہ انہیں دکھ کیوں دیا جاتاہے۔ لیکن اگر دکھ دینے کی یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارا شکار ہیں توپھر ہمیں گھبرانا نہیں چاہئے اور وہ کسی قسم کافکر…اورکسی قسم کا مکر کرنا… اور نہ کسی قسم کا فکرکرنا چاہئے۔ بلکہ ہمیں خوش ہونا چاہئے کہ دشمن…‘‘ یہاں بریکٹ میں’’(غیر احمدی مسلمان)‘‘لکھاہواہے۔ جو میرے خیال میں وضاحت کے لئے لکھاہے۔ ہوگانہیں وہاں۔ یہ میں خود ہی کہہ رہاہوں۔ وہاں ہوگا نہیں۔ یہ مجھے سمجھانے کے لئے ہے۔
مرزاناصر احمد: جی،جی،ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’…کہ دشمن…‘‘ وہاں ’’دشمن‘‘لکھا ہواہے: ’’…دشمن یہ محسوس کر تاہے کہ اگر ہم میں کوئی نئی حرکت پیداہوگی توہم اس کے مـذہب کو کھا جائیں گے۔‘‘
تومرزاصاحب!یہاں یہ ہے کہ ’’دشمن‘‘سے ان کی کیامرادتھی؟میں نہیں کہتاکہ بریکٹ میں صحیح باتیں لکھی ہوئی تھیں…
مرزاناصر احمد: ہاں،ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: …اور یہ کس کامذہب تھا؟…
مرزاناصر احمد: مذہب سے کیامرادہے؟
706جناب یحییٰ بختیار: ہاں،کیامراد ہے؟اورکیاکھا جائیںگے؟اور پھر یہ’’میں اور وہ‘‘ گھبراتے ہیں’’اور‘‘ڈراتے ہیں اور’’فکر کرتے ہیں‘‘اور’’دکھ دیتے ہیں۔‘‘دوسیکشن Separate (الگ)ظاہر کررہاہے’’دشمن‘‘دو Different camps (علیحدہ کیمپ) ظاہر کررہاہے۔
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اس پرآپ…
مرزاناصر احمد: جی، یہ چیک کرکے…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، چیک کرنے کے بعد…
مرزاناصر احمد: …Context میں دیکھ کے…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی۔
مرزاناصر احمد: …مجھے بھی پتہ لگے گا کہ اس طرح کیوں آگئی شکل۔ جس طرح وہابیوں کا اہل حدیث کے ساتھ کبھی جھگڑا رہا ہے۔ یا بریلویوں کا رہا مختلف فرقوں کا،تو یہ اس قسم کاجھگڑا یہاں کیسے پیداہوگیا۔
جناب یحییٰ بختیار: اورمیرے دماغ میں جو اس سے اثرپڑا ہے۔ اس کے لئے Clarification (وضاحت)چاہتاہوں آپ سے…
مرزاناصر احمد: جی،ٹھیک ہے، میں دیکھ کے…
جناب یحییٰ بختیار: …کہ یہ Tendency یہ ظاہرکررہاہے کہ آپ مسلمانوں سے مختلف ہیں اور ان کو دشمن سمجھتے ہیں…
مرزاناصر احمد: جی،یہ عرض کردوںگا۔
جناب یحییٰ بختیار: …اور ان کو دشمن سمجھتے ہیں۔
مرزاناصر احمد: تو یہ آج چھ بجے انشاء اﷲ meet (ملاقات)کریں جب تو اس وقت یہ اس کے اوپر روشنی…
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی۔ اور اسی کے ساتھ میں آپ کو ایک اوربھی…
مرزاناصر احمد: جی،جی۔
707جناب یحییٰ بختیار: …اس پر توجہ دیں تاکہ وہ بھی دیکھ سکیں۔ یہ بھی مرزاصاحب سے منسوب کیاگیاہے،اور یہ ہے ’’الفضل‘‘۳؍جولائی ۱۹۵۲ئ۔
مرزاناصر احمد: ۳؍جولائی یا۳۰؍جولائی؟
جناب یحییٰ بختیار: یہاں میرے پاس۳؍جولائی لکھاہواہے جی۔
مرزاناصر احمد: اچھا۔
جناب یحییٰ بختیار: ممکن ہے غلط ہو،میں پھر چیک کرالیتاہوں…
مرزاناصر احمد: نہیں،مجھے نہیں پتہ۔
جناب یحییٰ بختیار: …کیونکہ’’الفضل‘‘ کے کچھ ہمارے پاس پرچے ہیں اور کچھ آپ سے مانگے تھے وہ،مگر…
مرزاناصر احمد: پہنچے نہیں ابھی۔
جناب یحییٰ بختیار: پہنچے نہیں ہیں یا وہ ویسے بہت زیادہ ریکارڈ تھا،آپ نہیں پہنچا سکتے تھے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ میں سمجھ گیا۔ اگر اجازت دیں تو میں دو فقروں میں ویسے بتا دوں۔بہت دوستوں کے ذہن میں بھی ہوسکتاہے۔ ہماری لائبریری جو بڑی محنت سے اکٹھی کی گئی تھی۔ ۱۹۴۷ء میں ہم اس کا شاید۱۰فیصد بھی یہاں نہیں لاسکے۔ نہیں لانے دیاوہاں کی حکومت نے ظلم کرکے اورپرانے ریکارڈ میں سے بڑے قیمتی مواد، جو ویسے عیسائیوں وغیرہ کے خلاف بھی تھے۔ وہ ساری لائبریری وہاں چھوڑناپڑی اور یہاں کوئی ۱۰فیصد حصہ آیاہوگا۔ اس کے بعد ہم نے یہاں کوشش کی ہے۔ لیکن وہ پوری نہیں ہوسکی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں ایک اورنقطہ نظر سے کہہ رہاتھا کہ مجھ سے جب یہاں کہا گیا کہ یہ ریکارڈ ہے، تو میں نے کہادیکھیں!ایک اخبار ہے، اس کا تیس سال کا ریکارڈ جو ہے۔ جب تک کہ ہم کم از کم منہ سے نہ کہہ دیں،بڑامشکل ہے لانا۔ پوری لاری لانی پڑتی ہے۔ تو یہ بھی Difficulty (مشکل)تھی۔ بعض چیزیں جو Definite تھیں…
مرزاناصر احمد: ٹھیک،یہ چیک کر لیںگے۔
708جناب یحییٰ بختیار: ہاں، وہ چیک کرلیں۔ میرے خیال میں آپ کے پاس ہے، اور…
مرزاناصر احمد: ۳؍جولائی یا تیس جولائی؟
جناب یحییٰ بختیار: ۳؍جولائی۔
مرزاناصر احمد: ۳؍جولائی۔۳؍جولائی؟
جناب یحییٰ بختیار: …۱۹۵۲ء
مرزاناصر احمد: …۱۹۵۲ء
جناب یحییٰ بختیار: اس میں وہ میراخیال تھا…
مرزاناصر احمد: یہ بھی چیک کرکے تواکٹھے ہی آجائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ وہ، وہ جوخاص حوالہ ہے۔ جس کی طرف میں آپ کی توجہ دلانا چاہتاہوں، وہ میں سنا دیتا ہوںآپ کو: