(دوسرے ممالک میں انگریز کی تائید میں کتابیں بھیجنا صلیب توڑنا تھا؟)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہاں تو میں… وہ تو میں نے عرض کیا وہ تو میں سمجھ گیا ہوں۔ جس بات کو میں نہیں سمجھ سکا وہ یہ تھا کہ یہاں مذہبی آزادی تھی، اس لئے انہوں نے کہا کہ اس کی اطاعت کرو۔ مگر باہر ان مسلمانوں کے ملکوں میں ایک تو مذہبی آزادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہاں آزادی نہ ہو۔ افغانستان ہے، مصر ہے، وہاں انگریز کی تائید میں کتابیں بھیجنا، یہ کیا صلیب توڑنا تھا یا صلیب پھیلانا تھا؟
مرزاناصر احمد: بیچ ایک لفظ، فقرہ چھوڑ گئے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اس لئے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
1165جناب یحییٰ بختیار: … آپ نے Explain کر دیا، مگر میں ایسے ہی کہہ رہا ہوں…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں ایک، ایک لفظ بیچ میں جو رہ گیا ہے، اگر وہ غائب ہو تو مطلب نہیں سمجھ آئے گا۔ وہاں تائید یہ کہہ کے کی کہ اس لئے ہم ان سے جہاد کو جائز نہیں سمجھتے کہ یہ مذہبی آزادی دیتے ہیں اور جہاد کی شرائط نہیں پوری اور اس طرح پر دنیا سے فتنہ وفساد دور کرنے کی کوشش کی تاکہ امن میں ان سے تبلیغ اسلام ہوسکے۔