• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(دو بدر سے مراد؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(دو بدر سے مراد؟)
مولانا محمدظفر احمد انصاری: ’’بلکہ حق یہ ہے کہ آنحضرتﷺ کی روحانیت، چھٹے ہزار کے آخر میں (یعنی ان دنوں میں) بہ نسبت ان سالوں کے (جس کا پہلے ذکر ہے، یعنی پانچویں) اکمل اور اشد ہے، بلکہ چودہویں رات کے چاند کی طرح ہے اور اس لئے ہم اس تلوار اور لڑنے والے گروہ کے محتاج نہیں اور اسی لئے خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کی بعثت کے لئے صدیوں کے شمار کو رسول کریمﷺ کی ہجرت کے بدر کی راتوں کے شمار کے مانند اختیار فرمایا، تاکہ وہ شمار اس مرتبے پر، جو ترقیات کے تمام مرتبوں سے کمالِ تام رکھتا ہے، دلالت کرے، اور وہ ۴۰۰ چار سو کا شمار … (اور وہ ۴۰۰ کا … کچھ ترجمہ بھول گئے ہیں… ۱۰۰۴ ایک ہزار چار سو کا شمار) خاتم النّبیینa کی ہجرت کے بعد ہے۔‘‘
فارسی میں ترجمہ ٹھیک ہے: (فارسی)
911’’صاحب!دین کے غلبے کا وعدہ جو کتاب مبین میں پہلے ہوچکا تھا، پورا ہوجائے۔ یعنی خدا تعالیٰ کا یہ قول کہ: ’’ لقد نصرکم اللّٰہ ببدر وأنتم أذلّۃ ‘‘ پس بیناؤں کی طرح اس آیت میں نگاہ کر۔ کیونکہ یہ آیت یقینا وہ بدر پر دلالت کرتی ہے۔ اول وہ بدر جو پہلوں کی نصرت کے لئے گزرا۔ دوسرا وہ بدر جو پچھلوں کے لئے ایک نشانی ہے‘‘…
مرزا ناصر احمد: یہاں پر تو پہلی ہلال کا کوئی ذکر ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں …
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: … اب یہ ’’روحِ انسانیت کی حقیقت ہے‘‘ ’’Review of Religions‘‘(ریویو آف ریلیجنز ) میں…
مرزا ناصر احمد: یہ اس کے متعلق اگر آپ ہمیںیہ لکھا دیں تو دوسری سٹنگ میں شام کو آپ کو بتاکے… نکال کے دے دیں گے۱؎۔
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: یہ ذرا…
جناب یحییٰ بختیار: میں نے لکھا دیا ہے جی۔
Mr. Chairman: The answer the answer.
(جناب چیئرمین: جواب۔ جواب)
جناب یحییٰ بختیار: یہ حوالہ تھا، میں نے پہلے بھی لکھوا دیا تھا، یہ میں نے نوٹ کیا ہے۔
Mr. Chairman: yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں)
جناب یحییٰ بختیار: یہ میں نے نوٹ کیا، یہ میں نے لکھایا تھا۔
مرزا ناصر احمد: پہلے اگر آپ نے لکھایا تھا…
جناب یحییٰ بختیار: تو پھر آپ verify (تصدیق ) کریں گے؟
912Mr. Chairman: The reference should be given to the witness. (جناب چیئرمین: گواہ کو حوالہ دیا جائے)
جناب یحییٰ بختیار: آپ نے کہا کہ verify (تصدیق) کریں گے؟
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: اور میں نے یہاں نوٹ کیا’’ to verify‘‘(تصدیق)
Mr. Chairman: The reference.
(جناب چیئرمین: حوالہ)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ مرزا قادیانی کی کفریات جب سامنے آئیں ، جواب نہ بن سکا تو پیشی لے لی۔ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزا ناصر احمد: تو وہ جو شعر تھا، اس کے متعلق آپ نے حوالہ لکھوایا تھا’’اعجاز المسیح‘‘ کا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزا صاحب…
مرزا ناصر احمد: ’’خطبۂ الہامیہ‘‘ کا نہیں۔
 
Top