• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

دیباچۂ شہادت القرآن حصہ اول و دوم

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
دیباچۂ شہادت القرآن

حصہ اول(طبع چہارم)
حصہ دوم(طبع سوم)

الحمد للّٰہ وحدہ الصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ.

اما بعد ، اثباتِ حیات مسیح علیہ السلام کے متعلق مولانا محمد ابراہیم صاحب میر فاضل سیالکوٹی کی قابل قدر کتاب ”شہادت القرآن“ کا پہلا حصہ رجب1321ھ میں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی زندگی میں طبع ہوا۔ اس کے بعد اس کتاب کا دوسرا حصہ بھی جس میں مرزائے قادیان کے دلائل متعلقہ وفات مسیح علیہ السلام کا مفصل اور معقول جواب درج ہے، 1323ھ میں مرزا صاحب کی زندگی ہی میں طبع ہو گیا تھا۔ مگر ان دونوں میں سے کسی ایک حصے کے جواب کی ہمت نہ ہوئی۔

پہلا حصہ دوسری مرتبہ صفر؍1330ھ بمطابق فروری؍1912ء میں طبع ہوا اور دوسرا حصہ دوسری مرتبہ مولانا ثناء اللہ امرتسری کے اہتمام سے ذی الحجہ؍1340ھ بمطابق اگست؍1922ء میں شائع ہوا۔ پہلا حصہ تیسری مرتبہ مصنف علام نے ذیقعدہ؍1346ھ بمطابق مئی؍1927ء میں شائع کیا۔

اس کے بعد اس کتاب کی مانگ تو بہت زیادہ رہی، مگر کثرتِ اشعال و قلت فرصت کے باعث فاضل مصنفؒ اس کی طبع چہارم اپنی زندگی میں تو شائع نہ فرما سکے، لیکن انہوں نے اتنا اہتمام ضرور کیا کہ حصہ اول کی طبع سوم کے ایک نسخے میں طبع چہارم کے لیے اپنے دست مبارک سے جگہ جگہ اضافے فرما دئیے اور کتاب کے سر ورق پر یہ الفاظ تحریر فرمائے:

”صحیح کردہ نسخہ طبع چہارم کے لیے“

نیز تاکیداً فرما دیا کہ اس نسخے کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔ مصنف علام کی اس تحریر کی تاریخ 28؍جنوری1950ء بمطابق 9؍ربیع ثانی1329ھ ہے۔ راقم الحروف نے انتہائی کوشش کی ہے کہ مصنف کی دلی آرزو کے مطابق حصہ اوّل کی طبع چہارم میں اس تجویز کردہ اضافے اور ترمیمات اپنے اپنے مقام پر صحت کے ساتھ درج ہو جائیں۔

مصنف علام 12؍جنوری1956ء بمطابق جمادی الاولیٰ1375ھ کو اللہ کے پیارے ہو گئے٭۔ لیکن یہ یقین کر لینا چاہیے کہ حصہ اول کی طبع چہارم گویا انہیں کی نگرانی میں شائع ہو رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ناظرین کو اس سے نفع پہنچائے۔

ناشکری ہو گی اگر صمیم قلب سے اس امر کا اعتراف نہ کیا جائے کہ شہادت القرآن کی یہ اشاعت کلیۃً حضرت اقدس مولانا عبدالقادر صاحب رائپوری دامت فیوضھم کی توجہ خاص کی رہین منت ہے۔ مولانا لال حسین صاحب اختر نے جس فیاضی سے کام لے کر شہادت القرآن کے پر دو حصص کتابت کے لئے پیش فرمائے اللہ تعالیٰ اس کے لئے انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔

26 ذی الحجہ1377ھ برادر زادہ مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی
15 جولائی1958ء عبدالقیوم میر


..............................................................................................................................................................................................................................
مرزا ہادی بیگ صاحب دامن پوری نے مولانا مرحوم کی تاریخ وفات یوں تحریر فرمائی ہے: 1375ھ

2n0ovti.jpg
 
Top