(دین کو قائم کرنے کے لئے نبی کی ضرورت نہیں)
703جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب!کیا یہ فرض نبی کا دعویٰ کئے بغیر کوئی شخص نہیں کر سکتا؟
مرزاناصر احمد: کرسکتاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: کرسکتاہے؟
مرزاناصر احمد: بالکل کر سکتاہے۔یہ…
جناب یحییٰ بختیار: چونکہ آپ نے کل فرمایا کہ وحی تو اور بزرگ ہو،ولی ہو…
مرزاناصر احمد: یہ کرسکتاہے۔ لیکن چونکہ آپ نبی تھے۔ اس لئے آپ نے وہ مثالیں دے دیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے ویسے ہی…
مرزاناصر احمد: جی،بالکل کر سکتاہے۔ ہر…
جناب یحییٰ بختیار: اگر تو پھر شریعت وہی ہے…
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: …اور امت محمدیہؐ کے ہیں وہ، اوروہ کام کرنے کے لئے صرف آئے ہیں جو صرف ایک اوراولیاء کی حیثیت سے،محدث کی حیثیت سے، بزرگ کی حیثیت سے، اﷲ کی وحی کے ذریعہ روشنی حاصل کرنے کے بعد کر سکتے تھے توپھر اس نبوت کا فائدہ کیا ہے؟ اس کا اﷲ کا مطلب کیاتھا؟
مرزاناصر احمد: دیکھیں نا، ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اﷲ نے آپ کو’’نبی‘‘ کہا اس لئے اس عقیدے کے بعد میں یہ جرأت کیسے کرسکتاہوں کہ اﷲ نے کیوں ایسا کیا۔ یہ تواﷲ ہی بتاسکتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں،مرزاصاحب!میں اس پرذراتھوڑی دیر کے بعدکچھ اور سوال پوچھوں گا،کیونکہ کئی سوالات آتے ہیں اور اس سے ہم کسی اور ہی چیز میں چلے جاتے ہیں۔ میری کوشش ہے اور آپ کو بھی تکلیف دی،اتنے دنوں تک یہ چیز چل رہی ہے۔ پھر سوال او ر آتے ہیں جن کی طرف میں بعد میں آؤں گا، کہ جو مہدی نے آناتھا یا مسیح نے آناتھا،اس کے بارے میں حدیث میں کیاہے،حضرت مریم کے بیٹے ہوںگے،دمشق میں آئیںگے،یہ چیزیں جو ہیں۔ میں اس اسٹیج پرنہیں جاتا۔کیونکہ اس میں مجھے معلوم ہے کہ آپ کے بھی اپنے جواب ہیں۔ مگر ہم ریکارڈ704 کے لئے یہ چیزیں…تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔ Clarification (وضاحت) کی ضرورت ہوگی۔ اس لئے بعد میں کچھ سوالات پوچھوں گا۔
(Interruption)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب!ایک اورمضمون تھا جس کے متعلق میں نے آپ سے کچھ سوالات پوچھے تھے اورمیں نے عرض کیاتھا کہ میری سمجھ کے مطابق جو میں نے آپ کا لٹریچر تھوڑابہت پڑھا ہے یا جو مجھے سوالات دیئے ہیں اسمبلی کے ممبران صاحبان نے پوچھنے کے لئے،ان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ…کہ آپ…
(Interruption)
Mr. Yahya Bakhtiar: Mr. Chairman, I request that the members should pay attention because my question… I will wait till they have concluded the discussion, then I will proceed.
(جناب یحییٰ بختیار: جناب چیئرمین صاحب!میں اراکین سے درخواست کروں گا کہ وہ میرے سوال اوربحث کی طرف متوجہ ہوں۔ وہ آپس میں بحث ومباحثہ کریں۔ اس وقت تک میں کارروائی روک لوں گا اوراس کے بعد مزید کارروائی ہوگی)
(pause)