• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(دین کے معاملہ میں باقی مسلمانوں سے مختلف ہیں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(دین کے معاملہ میں باقی مسلمانوں سے مختلف ہیں)
جناب یحییٰ بختیار: یہ ایک آپ کو جو اس میں کوئی نظر نہیں آیا: ’’دین کے معاملے میں تو آپ باقی مسلمانوں سے مختلف ہیں‘‘ آپ کہتے ہیں ۔ ’’دنیا کے معاملے میں ہندو، پارسی جیسے ہیں، ویسے مسلمان ہوئے؟
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں، دین کے معاملہ میں، اسلام کے اندر رہتے ہوئے، جو بہتر(۷۲) تہتر(۷۳) فرقے ہیں، ان کا جو آپس کا اختلاف ہے، اسی طرح کا اختلاف ہمارا دوسروں کے ساتھ ہے۔ اسلام کے اندر رہتے ہوئے۔
932یہ ایک سوال تھا ’’مکتوبات احمدیہ‘‘ صفحہ:۲۴ کا جو کہا گیا تھا کہ وہاں ایسی ہی کوئی عبارت ہے۔ ہمیں ایسا کوئی حوالہ نہیں ملا۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب ’’البدر‘‘ تو آپ نے سارے ۱۹۰۶ء سے دیکھے اور بڑے وثوق سے کہا کہ کسی جگہ اس کی Interpretation (تصریح) نہیں مل رہی۔ اس واسطے میں آپ سے گزارش کروں گا، جب آپ انکار کردیتے ہیں تو اس سے اگر بعد میں کوئی چیز مل گئی تو بڑا بُرا Inference (قیاس)ہوتا ہے…
مرزا ناصر احمد: میں یہ یہاں…
جناب یحییٰ بختیار: چونکہ یہ تو ہم آپ سے Witness (گواہ) والی بات نہیں کررہے …
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ (مکتوبات احمدیہ ج۳،نمبر۴ص۲۳،۲۴) ’’مسیح کا چال چلن کیا تھا، ایک کھاؤ پیو، شرابی، نہ عابد ، نہ زاہد، نہ حق کا پرستار، متکبر ، خود بیں، خدائی کا دعویٰ کرنے والا۔‘‘
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزا ناصر احمد: جی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: You are holding very important position.
(جناب یحییٰ بختیار: آپ ایک نہایت ہی اہم منصب پر فائز ہیں)
مرزا ناصر احمد: تو میں اس کا جواب دوں؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، تو میں اس واسطے کہہ رہا ہوں…
مرزا ناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: … آپ ، آپ کہہ رہے ہیں جی کہ ’’ہمیں اس صفحہ پر نہیں مل رہا، فلاں جگہ پر نہیں ملا۔‘‘ اگر آپ کے علم میں نہیں ہے تو بالکل ٹھیک ہے، ہاں، ہم Accept (قبول) کررہے ہیں آپ کا لفظ۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، میں جب یہ کہتا ہوں… ایک جگہ میں نے خود کہا تھا کہ اس جگہ نہیںہے، فلاں جگہ ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہ، یہی… ہماری توقع یہ ہے کہ جو آپ کہیں گے ’’نہیں ہے‘‘ تو نہیں ہے…
مرزا ناصر احمد: ہاں، جو ہمیں ملے گا۔
933جناب یحییٰ بختیار: مگر اس کا جو Inference (قیاس) ہوگا کہ اگر تھا … یہ Presume (فرض) کیا جاتا ہے کہ احمدیت کے بارے میں جتنی بھی Important (اہم) چیزیں ہیں وہ آپ کے علم میں ضرور ہوں گی۔
مرزا ناصر احمد: یہ Inference (قیاس) جو ہے ، میرے نزدیک درست نہیں، اس لئے کہ میرا یہ دعویٰ نہیں کہ وہ لاکھوں صفحوں کی کتب جو … جس کا … جس کی اشاعت قریباً ۹۰ سال پر پھیلی ہوئی ہے، میں اس کا حافظ ہوں، اور ہر حوالہ مجھے یاد ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں آپ کو چھوٹی سی مثال دیتا ہوں…
مرزا ناصر احمد: لیکن میں… میری ابھی بات ختم نہیں ہوئی… لیکن جب میں کہتا ہوں کہ ’’میرے علم میں نہیں ہے‘‘ تو آپ کو یقین رکھنا چاہئے کہ میرے علم میں نہیں ہے۔
 
Top