• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(دیکھ لیجئے کہ آپ کی پبلی کیشن ہے؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(دیکھ لیجئے کہ آپ کی پبلی کیشن ہے؟)
1016جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! وہ جو کتاب تھی آپ کی، کل جو آپ پڑھ رہے تھے، وہ کاپی میرے پاس بھی ہے۔ یہ دیکھ لیجئے کہ آپ کی یہ پبلی کیشن ہے؟ کیونکہ مجھے غلط نہ مل گئی ہو۔ مرزا صاحب ! یہ وہی ہے۔ Outside Musalmans"، "Outside Musalmans" والی جو ہے ناں…
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، دکھا دیجئے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ دیکھ لیجئے ذرا آپ اس سے وہ فوٹو سٹیٹ آیا تھا۔ یہ ہے وہ۔ آپ کا جو ہے ناں، ۱۹۱۶ء کا ایڈیشن ہے، یہ ۱۹۲۴ء کا یا ۱۹۲۱ء کا ہے، ویسے یہ بھی قادیان سے پبلش ہوا ہے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، یہ ۱۹۲۴ء کا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزا ناصر احمد: اور یہ بھی دوسرا ایڈیشن ہے اردو کا، ’’ سیرت مسیح موعود‘‘ جس میں: ’’…احمدی اپنے آپ کو مسلمان لکھوائیں۔ گویا اس سال آپ نے اپنی جماعت کو احمدی، کے نام سے مخصوص کرکے دوسرے مسلمانوں سے ممتاز کردیا۔‘‘ ایک ممتاز فرقہ، اسلام کے اندر۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اس سے میں نے ایک دو سوال پوچھنے تھے، اس لئے میں نے کہا کہ آپ …
مرزا ناصر احمد: ہاں جی۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، یہ وہی ہے۔
مرزا ناصر احمد: اس میں میں نے صرف یہ عرض کی تھی کہ انہوں نے جو عنوان باندھ دیئے ہیں، وہ اصل کتاب کے نہیں ہیں۔
1017جناب یحییٰ بختیار: نہیں وہ میں سمجھ گیا، ٹھیک ہے جب آپ اوریجنل سے دیکھیں گے، اردو میں…
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں (اپنے وفد کے ایک رکن سے) رکھو سامنے۔
جناب یحییٰ بختیار: پیشتر اس کے کہ مرزا صاحب! میں پھر بات بھول جاتا ہوں۔ یہاں ایک اور چیز بھی میری نظر میں تھی کہ میں نے کہا کہ وہ عام طور پر لکھ دیتے ہیں کہ ’’ہمارا آفیشل آرگن ہے‘‘ یہ یہاں ایک ہے: ’’خاکسار منیجر ’’الفضل‘‘ قادیان، ضلع گورداسپور، سلسلہ عالیہ احمدیہ کا آرگن‘‘
’’اخبار الفضل ہی، بفضل خدا ایک ایسا پرچہ ہے جس کو جماعت احمدیہ کا مسلمہ آرگن کہا جا سکتا ہے۔‘‘ یہ بھی آپ دیکھ لیجئے۔
مرزا ناصر احمد: ’’کہا جا سکتا ہے۔‘‘ ’’کہا جاتا ہے‘‘ نہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: نہیں Whatever it means, that the committee will judge.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اس کا جو بھی مطلب ہے، وہ کمیٹی دیکھ لے گی)
مرزا ناصر احمد: اگر یہ ہوتا ناں کہ ’’ کہا جاتا ہے بڑا وزن ہوجاتا آپ کی بات میں۔ لیکن یہاں ’’کہا جا سکتا ہے۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: وہ میں تو توجہ دلا رہا ہوں، باقی وہ تو کمیٹی دیکھے گی کہ کیا مطلب ہے اس کا؟
مرزا ناصر احمد: نہیں، ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: Page 58، جو میرا پرچہ ہے۔ آپ کا کچھ اور ہو۔
مرزا ناصر احمد: ہاں جی، دیکھ لیتے ہیں۔ ہاں۔
1018جناب یحییٰ بختیار: اس میں تو میں نے آپ کو ایک "Separatist tendency" کی طرف توجہ دلائی تھی کہ:
"Ahmadis form a separate community from the outside Musalamans".
آپ نے کہا ہے Heading ٹھیک نہیں ہے، اوریجنل میں نہیں ہے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہے ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اس کے بعد یہ تھا کہ:
"The year 1901 was the year of census. The Promised Messiah issued a notice to his followers asking them to get themselves recorded in the census pages, under the name of "Ahmadia Musalman". This was, therefore, the year when, for the first time, he differentiated his followers from the other Muslims by the name of Ahmadiya".
(’’(سیرت مسیح موعود ص۵۳، طباعت دسمبر۱۹۲۶ئ) کی عبارت یہ ہے: ۱۹۰۱ء میں مردم شماری ہونے والی تھی، اس لئے ۱۹۰۱ء کے اواخر میں آپ نے اپنی جماعت کے نام ایک اعلان شائع کیا کہ ہماری جماعت کے لوگ کاغذات میں اپنے آپ کو احمدی مسلمان لکھوائیں۔ گویا اس سال آپ نے پنی جماعت کو احمدی کے نام سے مخصوص کرکے وسرے مسلمانوں سے ممتاز کردیا۔‘‘)
مرزا ناصر احمد: یہ تو وہی ہے جس کی کل بات …
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ اس سے دو Pages پہلے آپ…
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، اس سے دو Pages پہلے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ وہ ہے، 54، 58 اس میں ہے جی۔ چونکہ Heading یہاں ہے:
"Injunctions to Ahmadis regarding Marriage".
تو یہ ہیڈنگ انگلش میں ہوگا، اردو میں تو شاید ہیڈنگ نہ ہو اس کا۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، ہیڈنگ ہے یہ کوئی نہیں۔ لیکن نکال لیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، انگلش میں آپ دیکھ لیں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔ پہلے…
1019مرزا ناصر احمد: ہاں، یہ ہے: ’’اس سال آپ نے اپنی جماعت کے شیرازہ کو مضبوط کرنے…‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ہاں یہ میں پڑھ دیتا ہوں، آپ دیکھیں پھر ٹرانسلیشن اس کا۔
"The same year…"
That is, 1898 کیونکہ اس سے پہلے جو مضمون چل رہا ہے…
مرزا ناصر احمد: ہاں جی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: "The same year, with a view to strengthen the bonds of the community and to preserve its distinctive features, he promulgated rules regarding marriage and social relations and forbade the Ahmadis to give their duaghters in marriage to Non-Ahmadis".
ابھی اردو ترجمہ کیا ہے، وہ آپ دیکھ لیں جی یہ کوئی خوش، ناخوش کی بات نہیں تھی کہ وہ تجربے کی بات ہو۔ وہ آرڈر۔
مرزا ناصر احمد: ناں، ناں رول ہے ہی کوئی نہیں۔
Mr. Yayaa Bakhtiar: Injunctions.
Mirza Nasir Ahmad: No, no. ’’تحریک کی‘‘
 
Top