(ذریۃ البغایا میرے مخالف کنجریوں کی اولاد)
مولوی مفتی محمود: جناب والا! عربی کا حوالہ میں پڑھ دیتاہوں،اس میں ہے:’’تلک کتب ینظر الیھا کل مسلم بعین المحبۃ والمودۃ وینتفع من معارفھا یقبلنی و یصدق دعوتی الا ذریۃ البغایا الذین ختم اﷲ علی قلوبہم فہم لایقبلون‘‘
جناب چیئرمین: اس کا ترجمہ بھی کردیں اورحوالہ بھی دیں۔
مولوی مفتی محمود: ترجمہ یہ ہے:’’یہ وہ کتابیں ہیں جن کی طرف دیکھتاہے ہر مسلمان محبت اور موودت کی آنکھ سے، اور اس کے علوم سے نفع اٹھاتاہے اورمجھے قبول کرتا ہے اور میری دعوت کی تصدیق کرتاہے۔ مگر وہ لوگ جو کنجریوں کی اولاد ہیں، جن کے دلوں پر اﷲ نے مہر لگا دی، و ہ قبول مجھے نہیں کرتے۔‘‘
جناب چیئرمین: حوالہ؟حوالہ بھی دیں۔
568مولوی مفتی محمود: یہ’’آئینہ کمالات‘‘صفحہ ۵۴۷،(خزائن ج۵ص ایضاً)
Mr. Chairman: This book may also be given to the witness. (جناب چیئرمین: یہ کتاب بھی گواہ کو دی جائے)
Mr. Yahya Bakhtiar: This is.... Sir, this is a question because Mirza Sahib said whatever was referred to in the previous question was with reference to Christians; he will give a detailed reply later. Now I ask about the Muslims; what Mirza Sahib said.
(جناب یحییٰ بختیار: یہ سوال اس لئے ہے کہ مرزاصاحب کی کیا ہے کہ پچھلے سوال کا تعلق عیسائیوں سے تھا اور حوالہ بھی عیسائیوں کے بارے میں تھاا ور یہ کہ وہ (گواہ) تفصیلی جواب بعد میں دے گا۔ اب میرا سوال مسلمانوں کے بارے میں ہے۔ جن کے متعلق مرزا صاحب نے کہا
مرزاناصر احمد: یہ کہاںکاحوالہ ہے؟ہاں ،ابھی جو صفحہ ۵۴۷…
جناب یحییٰ بختیار: میں نے وہ ریفرنس کے لئے نکالاتھا۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، بس ٹھیک ہے۔ یہ جو جتنے ہیں ناں، یہ گالیاں دینے وغیرہ کا الزام، یہ سب پڑھ دیں تواکٹھا ہم جواب دے دیںگے اس کا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، مجھے جو ہے ناں،کچھ ریفرنسز مل رہی ہیں اس وقت،کچھ جو نہیں مل رہیں وہ میں ڈھونڈ رہاہوں۔
مرزاناصر احمد: نہیں،میرامطلب ہے کہ ہم پر جتنے اعتراض ہے…یہ تو فرسودہ ہے سوال، آٹھ دس سال سے ہورہا ہے…تواس کاجواب دے دیںگے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،اگر ان کے جواب آپ ابھی دے سکتے ہیں،ابھی دیکھیں ناں یہاں:’’کل مسلمانوں نے مجھے قبول کرلیا اورمیری دعوت کی تصدیق کرلی…‘‘
مرزاناصر احمد: یہ کتاب مجھے بھیجوادیجئے۔
جناب چیئرمین: کتاب آگئی ہے۔ کتاب دیکھ کے آپ بتادیں کہ یہ ہے یا نہیں ہے۔
569مرزاناصر احمد: اس میں ’’ذریتہ البغایا‘‘جو لفظ ہے۔ وہ جس معنی میں عربی میں استعمال کرتے ہیں…
Mr. Chairman: No. This is an explanation. Now, first, the witness has to say whether the writing exists in the book or not.
(جناب چیئرمین: نہیں۔ یہ وضاحت ہے۔ گواہ کو پہلے یہ بتانا ہوگا کہ تحریر کتاب میں موجود ہے یا نہیں)
مرزاناصر احمد: ہاں، یہ الفاظ یہاں ہیں۔
Mr. Chairman: Now the explanation can come.
(جناب چیئرمین: اس کے بعد وضاحت آئے گی)
مرزاناصر احمد: اور یہ Explanation (وضاحت)ہم دیں گے بعد میں۔ ٹھیک ہے، درست ہے۔ یہ ریکارڈ کرلیں۔
Mr. Chairman: The witness is....
جناب یحییٰ بختیار: ابھی نہیں دے سکتے آپ؟ اس میں مرزا صاحب!کوئی Difficult (مشکل)مسئلہ آپ کے لئے تو نہیں ہونا چاہئے۔
مرزاناصر احمد: نہیں’’ذریتہ البغایا‘‘ کی بحث کرنا ضروری، اس کے لئے عربی لغت کی کتب کاحوالہ ضروری ہے،محاورے کا بھی ضروری ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کل سے فرما رہے ہیں کہ مسلمان کون ہے؟ آپ کہتے ہیں کہ: ’’ کل مسلمانوں نے مجھے قبول کرلیا اور میری دعوت کی تصدیق کرلی مگر کنجریوں اور بد کاروں کی اولاد نے…‘‘
مرزاناصر احمد: ’’…ذریتہ البغایا نے…مگر ذریتہ البغایہ نے قبول نہیں کیا۔‘‘ ذریتہ البغایا کا معنی کنچنیاں نہیں ہیں۔’’ذریتہ البغایا ‘‘ کا معنی کنچینوں کی اولاد نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’بدکاروں کی اولاد اورکنجریوں کی اولاد‘‘کے کیامعنی ہیں جو آپ سمجھتے ہیں؟
570مرزاناصر احمد: سارے حوالے دے کے میں آپ کو Convince (قائل) انشاء اﷲ کراؤں گا کہ اس کے معنے غلط لئے جارہے ہیں اور دوسرے جو اعتراض ہیں کہ گالیاں دیں سخت الفاظ استعمال کئے۔ وہ سارا ایک وقت میں حل ہو جائے گا۔ مسئلہ یہی حل ہونا چاہئے ناں کہ گالیاں دی ہیں یا نہیں۔ اگر دی ہیں تو کیوں دی ہیں۔ ان کا جواب کیاہے۔ ایک وقت میں حل ہو جائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر ایک اورریفرنس ہے جی، وہ بھی میں دیکھ لوں گا۔ مگر یہاں جو میرے پاس نوٹ کیاہواہے، وہ آپ نوٹ کرلیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں نوٹ کر لیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جائے گا کہ اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے۔‘‘ (انوار الاسلام ص۳۰، خزائن ج۹ ص۳۱)
مرزاناصر احمد: اس کا حوالہ کیاہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’انوار الاسلام ص۳۰‘‘
مرزاناصر احمد: یہ بھی دیکھ لیں گے۔
Mr.Yahya Bakhtiar: Page may be verified page 30. (جناب یحییٰ بختیار: صفحہ کی تصدیق کر لیں)
جناب چیئرمین: اگر کتاب ہے تو کتاب دے دیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اس پر میں آپ سے یہ Request (درخواست) کروں گا کہ یہ جو ہے:’’ہماری فتح‘‘سے کیا مراد تھی مرزاصاحب کی؟
مرزاناصر احمد: غلبہ اسلام۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ایک چیز جو Establish (ثابت)ہوگی یا ہوگئی؟
مرزاناصر احمد: ہوگی۔
571جناب یحییٰ بختیار: توقائل توپھر Future (مستقبل) میں ہوگا۔ پہلے سے ’’ولد الحرام بننے کا شوق‘‘ اس کو کہہ دیا۔
مرزاناصر احمد: جو مستقبل میں اسلام اتنا غالب آجائے گا…
آپ نے دوسری جگہ لکھا ہے:’’ساری دنیا میں اسلام غالب آ جائے گا اور نوع انسانی محمدa کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی اور یہ حالت ہو گی کہ جو لوگ نبی کریمa کو ماننے والے نہ ہوںگے ان کی حالت ہوگی چوڑھوں چماروں کی طرح۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ’’ولدالحرام بننے کا شوق‘‘دیکھئے،مرزاصاحب! میرے پاس شاید یہ عبارت غلط ہو۔اس واسطے میں کہہ نہیں سکتا۔ مگر جو لکھا ہواہے اس کا میں یہ کہہ رہا ہوں، کہتے ہیںکہ:’’اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا توصاف سمجھا جائے گا…‘‘
(انوار الاسلام ص۳۰،خزائن ج۹ص۳۱)
مرزاناصر احمد: ابھی یہ تواعلان ہی نہیں کیاگیا کہ ہماری فتح ہوگئی ہے۔ مستقبل کے متعلق۱؎…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، میں یہی پوچھنا چاہتاتھا، Clarification (وضاحت) چاہتاتھا۔
مرزاناصر احمد: ہاں مستقبل کی بات ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، میں یہی پوچھنا چاہتاتھا، Clarification (وضاحت) چاہتاتھا۔
مرزاناصر احمد: مستقبل کے متعلق بات ہے۔ آج کے …
جناب یحییٰ بختیار: مستقبل کے متعلق بات۔ اور ساتھ یہ بھی ہے…
مرزاناصر احمد: …اس نسل کے متعلق نہیں ہے۔
572جناب یحییٰ بختیار: کہ:’’اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے‘‘
مرزاناصر احمد: یہ سارے اکٹھے آجائیںگے جواب۔ بڑے کھل کر آئیںگے۔ سارے لکھ دیں گے ہم کہ یہ کہا ہے اوراس کا یہ جواب ہے۔ یہ ساری فہرست اگر ہمیں دے دیں تو ہم…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی،جب تک ہمارے پاس جو حوالے ہیں ہم خود Verify (تصدیق)نہ کرلیں…
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ یہاں پہنچ کر قادیانی حضرات کے مقدر پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ دجال قادیان کا دجال خلیفہ کس طرح سادہ قادیانیوں کے سامنے نہ صرف جھوٹ بولتے بلکہ جھوٹ سے بھی زیادتی کرتے ہیں۔ حوالہ مذکورمیں مرزاقادیانی نے یہ عبارت عبداﷲ آتھم سے مباحثہ سے متعلق لکھی۔ جب عبداﷲ آتھم مرزا کی پیشین گوئی کے مطابق نہ مرا تو مرزاقادیانی نے اس کے نہ مرنے کے باوجود کہا کہ ہماری فتح ہوگئی۔ ’’جو ہماری فتح کا قائل نہ ہوگااس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے۔‘‘مجھ مسکین کی درخواست پر قادیانی حضرات یہ حوالہ اپنے طور پر گھر میں دیکھ لیں کہ جو بات مرزا نے اپنے متعلق کہی، مرزاناصر نے اسے آنحضرتa سے متعلق قرار دے کر دنیاکی آنکھوں میں اپنے دجل کی مٹی ڈالنی چاہی، اورجو بات ماضی کے متعلق ہے۔ اسے مستقبل سے متعلق کردیا۔ قادیانی یہ حوالہ پڑھیں کہ ان کے خلیفہ کتنے بڑے کذاب ہیں۔ و ہ پڑھیں اورفیصلہ کریں ورنہ یاد رکھیں کہ وہ قیامت کے دن یہ نہ کہہ سکیںگے کہ ہمیں کسی نے نہیں سمجھایا تھا۔ مرزا کے حوالہ کی عبارت مرزا ناصر کے استدلال کو قبول کرتی ہے؟ نہیں، ہرگز نہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: نہیں،جو دینا چاہتے ہیں، وہ دے دیں۔ اس کا ایک جواب بڑا واضح اوربڑاروشن اورٹھیک، وہ جو ہے وہ ساراآجائے گا سامنے۔ جو لکھا گیا ہے وہ لکھا ہوا ہے۔ جس وجہ سے لکھاگیا وہ وجہ دنیاکے سامنے آنی چاہئے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں،اسی وجہ سے تو ہم Clarification (وضاحت) چاہتے ہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ورنہ آپ کو تکلیف کیوں دیتے۔
مرزاناصر احمد: نہیں،نہیں وضاحت بڑی ضروری ہے۔