• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

رشاد خليفہ۔ مدعی نبوت

محمد منیب الرحمٰن

رکن ختم نبوت فورم
رشاد خليفہ۔ مدعی نبوت
نمبر ۱۹۳۵ تا جنوری ۱۹۹۰ ،۔۔۔۔۔ عمر ۵۵ سال
۱۹ نومبر جائے پیدائش مصر
بیچولر کی ڈگری عين شمس یونیورسٹی مصر سے حاصل کی اسکے بعد بائیو کیمسٹری میں ماسٹر کرنے کے لیے امریکہ چلا گیا اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کیلیفورنیا یونیورسٹی سے حاصل کی ۔
اس کا دعوی تھا کہ سورہ یٓسین کی ٓیت ۳۳ ’’ بے شک آپ رسولوں میں سے ہیں۔ ‘‘ جبرائیل ؑ کی طرف سے اس پر وحی ہوئی تھی ۔
اس کا دعوی ہے کہ مجھے کوئی ایک اچھی دلیل دیں جس کے مطابق میں خدا کا رسول نہیں ہوسکتا کہتا ہے کہ

I have given you hundreds of solid Quranic proofs that I am God's Messenger of the Covenant. Can you give me one, just one, good reason why I could not be God's messenger?

یعنی میرے پاس سینکڑوں قرآنی ثبوت ہیں کہ میں خدا کے عہد کا رسول ہوں ، کیا کوئی مجھے ایک دلیل دے سکتا ہے جس کی بنا پر میں رسول نہیں ؟
http://www.masjidtucson.org/publicati…/…/1989/feb/page1.html
اس کے بعد کچھ خود ساختہ دلائل پیش کرتا ہے
۱۱۔ محمد ﷺ خدا کے آخری رسول ۔ اس عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ آپ ﷺ آخری رسول ہیں ۔ آپ ﷺ آخری نبی ہیں نہ کہ آخری رسول ۔ اس کے لیے قرآن کی کچھ آیات پیش کرتا ہے 7:35, 16:2, 33:40, ۔ 40:15۔ ۔۔ ( یہی آیات مرزائی پیش کرتے ہیں ) ۔ اس کے بعد وہی مرزائیوں والا فراڈ پیش کرتے ہوئے کہتا ہے کہ قرآن ہمیں آپ ﷺ کو آخری رسول کہنے سے منع کرتا ہے بلکہ حضرت یوسف کی وفات کے بعد لوگوں نے یہی گمان کیا کہ سورہ ۴۰ آیت ۳۴ کے مطابق لوگوں نے کہا کہ یوسف کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا لیکن یوسف ؑ کے بعد نبی آئے ۔،
۲۲۔ لفظ نبی اور رسول ایک ہی ہیں ۔ اس عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ اس کا ماننا ہے کہ نبی اور رسول میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔ یہ ختم نبوت کے منکر ہیں ۔ اور مانتے ہیں کہ آپ ﷺ کے بعد کوئی تشریحی نبی نہیں آسکتا ۔ اس کے لیے ایک بے تکی دلیل یہ دیتے ہیں کہ ’’ آپ ﷺ کو خاتم النبین کہا گیا ہے یعنی آپ ﷺ آخری نبی ہیں آخری رسول یعنی پیغام پہنچانے والے نہیں ۔ ؛؛
۳۳۔ نبی صاحب کتاب نہیں ہوتا جبکہ رسول ایک نئی کتاب لاتا ہے ۔ اس عنوان کے تحت کہتا ہے کہ یہ بات بھی غلط ہے درست یہ ہے کہ نبی وہ ہوتا ہے جو کتاب لائے اور رسول وہ ہوتا ہے جو اس کتاب کی تصدیق کرے ، اس کے لیے آیت پیش کرتا ہے سورہ آل عمران کی آیت ۸۱ ْْ اس کے بعد کہتا ہے کہ اس آیت کو کسی بھی ترجمہ کے ساتھ پڑھ لو ۔
۴۔ ہارون ؑ کو نبی کہا گیا ۱۹ : ۵۳ لیکن ان کے پاس کتاب نہ تھی کیونکہ کتاب موسی ؑ کے پاس تھی ۔ اس عنوان کے تحت کہتا ہے کہ اگر آپ قرآن پڑھتے ہیں تو یہ بات بھی غلط ثابت ہوجاتی ہے کیونکہ قرآن میں 37:117 کے مطابق موسی اور ہارون دونوں کو کتاب عطا کی گئی
۵۵۔ محمد ﷺ عہد کے آخری رسول تھے ۔ اس عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ قرآن کے مطابق محمد ﷺ ان میں سے ایک تھے جنہیں خدا کے معاہدے پر یقین کرنے کے لیے بنایا گیا ۔

۶۔ کہتا ہے کہ قرآن کے مطابق اگر سچے ہوتو لاو دلیل (2:111, 21:24, 27:644) ۔ اس کے بعد کہتا ہے مرزا غلام احمد اور بہا اللہ دونوں جھوٹے تھے ۔
۷۷ ۔ اس کے بعد اپنے معجزات بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ جدید دور کے مطابق میرے معجزات قرآن کریم کو ریاضیاتی مطالعہ کی بدولت سچا ثابت کرنا ہے اس ضمن میں کچھ دلائل دیتا ہے جو کہ اس لنک پر موجود ہیں
http://www.masjidtucson.org/publicati…/…/1989/feb/page2.html
۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ اسلامی شریعت کا انکار کرتا ہے جیسے غامدی ، مرزائی یا منکرین حدیث کرتے ہیں یعنی شریعت میں نکتہ چینی جیسا کہ کہتا ہے کہ اسلامی شریعت میں چور کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ، اس کے لیے دلیل یہ دیتا ہے کہ قرآن میں جہاں چور کے ہاتھ کاٹنے کی بات ہوئی ہے یہی کاٹنے کا لفاظ حضرت یوسف ؑ کے لیے بھی استمعال ہوا ہے جب عورتوں نے آپ کو دیکھا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ عوتوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لیے ۔
۔۔۔
کہتا ہے کہ حجرہ رسول ﷺ مدینہ منورہ میں بتوں کا مقام رکھتا ہے ( معاذاللہ ) لکھتا ہے کہ
The Prophets tomb in Medina is today's biggest idol
اس کے بعد حدیث پیش کرتا ہے کہ یہود و نصاری پر لعنت جنہوں نے اپنے انبیا کی قبروں کو مساجد بنا لیا ۔

http://www.masjidtucson.org/publicati…/…/1989/feb/page4.html
۔۔۔
اس کا ایک دعوی یہ بھی ہے کہ جو ریاضیاتی معجزات اسے عطا کیے گئے اس بنا پر قرآن سے ۲ آیات اس نے نکال دیں کیونکہ وہ قرآن کا حصہ نہیں تھی وہ ۲ آیات سورہ توبہ کی ۱۲۸ اور ۱۲۹ ہیں جو کہ اس کے مطابق حضرت علی اور حضرت عمر کے درمیان تدوین قرآن کے وقت اختلاف سے وجہ سے شامل کی گئیں ۔

http://www.masjidtucson.org/quran/appendices/appendix24.html
۔۔۔۔
اس کا دعوی جو ابھی تک سمجھ میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ ْْ میں عہد کا رسول ہوں یعنی قرآن کی تصدیق کرنے آیا ہوں ٗ اس کے لیے سورہ آل عمران کی آیت ۸۱ استمعال کرتا ہے ۔

http://www.masjidtucson.org/quran/appendices/appendix2.html
اس کا ترجمہ قرآن ۔ http://submission.org/Quran.html
۔۔۔
وفات مسیح کے بارے میں رفع والی آیت سے استدلال کرتا ہے کہ صلیب سے پہلے ہی وفات دے کر جسم آسمان پر اٹھا لیا گیا ۔
/http://www.masjidtucson.org/publicati…/…/jesus/chapter13.pdf
۔۔۔
اپنے دعوے کے معیار کو پرکھنے کا جو پیمانہ بیان کرتا ہے وہ کچھ یوں ہے ۔
کہتا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی آسکتا ہے تو پھر میرا دعوی خودی ثابت ہوجائے گا ۔ ( لو جی مرزائیوں کو ایک اور نبی مبارک )
کہتا ہے کہ جو شخص یہ مان لے کہ آپ ﷺ کے بعد نبی آسکتا ہے اس کے بعد وہ میرے ریاضیاتی معجزات دیکھے ۔ اسی آرٹیکل میں اس نے اس سوال کا جواب بھی دیا ہے کہ نبی کی ضرورت ہے یا نہیں

http://www.masjidtucson.org/submi…/questions/questions.html…
۔۔۔
یہ کچھ حقائق تھے جو مدعی نبوت رشاد خلیفہ کے متعلق تھے ان کا ماخذ نیٹ ہے میرے خیال سے کچھ ترتیب نہیں رہی لیکن انشااللہ آئندہ اقساط میں مکمل سکین کے ساتھ اس کے دعوے کو پیش کیا جائے گا ، اس کے علاوہ حضرت عیسیؑ کے متعلق اسکا نظریہ بھی ادھورا رہ گیا ایک اندازے کے مطابق اسکا دعوی مسیح ہونے کا بھی تھا لیکن اسکا حوالہ نہیں مل سکا ۔ انشااللہ تلاش کرکے لگایا جائے گا ۔ لیکن ابھی تک جو پیش کیا گیا ہے وہ انکی ویب سائیٹ سے مستند تحریرات ہیں اور اسکا دعوی مرزا قادیانی کی طرح غیر تشریحی نبوت کا ہی ہے ۔ جو کہ قرآن کی تصدیق کرنے کے لیے آیا ہے ۔، اس کا کچھ ایسا عقیدہ بھی ہے کہ ہر کوئی اپنے مذہب میں رہ کر مسلمان بن سکتا ہے جیسا ، ہندو مسلمان ، عیسائی مسلمان ، یہودی مسلمان ، اس پر بھی انشااللہ آئندہ تحقیق پیش کی جائے گی ۔مرزا قادیانی کی طرح اس پر کچھ کیس بھی چلتے رہیں ہیں ان کی تفصیل بھی انشااللہ آگے آئے گی ۔
اب مرزائیوں کو دعوت ہے کہ یہ قرآن سے دلائل دے رہا ہے یا تو اسے بھی اپنا نبی مان لیں یا قرآن کے مطابق اسے جھوٹا ثابت کر دیں ،
تحقیق و ترتیب : احتساب قادیانیت
 
Top