• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(سب قادیانی حقیقی مسلمان نہیں؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(سب قادیانی حقیقی مسلمان نہیں؟)
جناب یحییٰ بختیار: یعنی آپ کے علم میں ہیں جو اس تعریف کے اندر آتے ہیں۔ پھر دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آپ علم میں اور آپ کے نقطۂ نظر سے سب احمدی اس میںنہیں آسکتے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں نہیں آسکتے۔ میں نے صاف کہہ دیا، نہیں آسکتے۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: ان میں کچھ تعداد ہوگی جو مدعی اسلام ہوں گے، کچھ حقیقی ہوں گے، ان میں بھی اب یہاں جو انہوں نے کہا ہے مرزاصاحب نے میں اس کی طرف پھر توجہ دلادینا چاہتا ہوں826۔ آپ کی اور وقت ضائع کر رہا ہوں، وہاں جو ہے یہ سوال نہیں ہے کہ مدعی اسلام کون ہے اور حقیقی اسلام میں کون، وہاں یہ ہے کہ… غیراحمدیوں کے متعلق مسلمان کا لفظ دیکھ کر لوگ دھوکہ نہ کھائیں۔ مرزاصاحب!
مرزاناصر احمد: جی بالکل ٹھیک ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ قادیانی حضرات توجہ فرمائیں۔ حقیقی مسلمان کی تعریف میں تمام قادیانی شامل نہیں۔ گویا مرزاقادیانی کو مان کر قادیانی، کافر کے کافر رہے۔ مبارک ہو موجودہ قادیانیوں کو،کہ:’’نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم‘‘
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Mr. Yahya Bakhtiar: This is غیر Ahmadi a
nd only غیراحمدی to whom he is referring کہ ان کو حقیقی نہ سمجھیں۔
(جناب یحییٰ بختیار: یہ صرف اور صرف غیراحمدیوں کے بارے میں کہا جارہا ہے)
مرزاناصر احمد: جب آپ ختم کر لیں تو مجھے بتادیں۔ میں جواب دوں یہاں کوئی اس سے اتفاق کرے یا نہ، یہی کہا گیا ہے کہ ہمارے نزدیک تمام وہ جو احمدی نہیں مدعیان اسلام ہیں۔ یہاں یہ نہیں کہاگیاکہ تمام وہ جو احمدی نہیں وہ حقیقی مسلمان ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ پھر دیکھ لیں۔
مرزاناصر احمد: پھر میں نے دیکھا یہاں یہ کہاگیا ہے کہ تمام وہ جو احمدی نہیں مدعیان اسلام ہیں اور احمدیوں میں سے بھی بہت سارے مدعیان اسلام ہیں اور حقیقی مسلمان نہیں ہیں اس سے انکار ہی نہیں کیاگیا اس میں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں ایک دفعہ پھر پڑھ کے پھر اس سوال کو چھوڑ دیتا ہوں اور پھر آگے آپ کو تکلیف دوں گا۔ ’’معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کو بھی بعض وقت اس بات کا خیال آیا ہے کہ کہیں میری تحریروں میں غیراحمدیوں کے متعلق مسلمان کا لفظ دیکھ کر…‘‘ کبھی عیسائی تو مدعی اسلام ہو ہی نہیں سکتا۔ یہودی ہو نہیں سکتا۔ مشرک ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ تو صرف غیراحمدی مسلمان جو ہیں وہی ہوسکتے ہیں۔ ’’غیراحمدیوں کے متعلق مسلمان کا لفظ دیکھ کر لوگ دھوکہ نہ کھائیں اس لئے آپ نے کہیں کہیں بطور ازالہ کے غیراحمدیوں کے متعلق ایسے الفاظ بھی لکھ دئیے کہ وہ لوگ جو اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں تاجہاں کہیں بھی مسلمان کا لفظ ہو اس سے مدعی اسلام سمجھا جاوے نہ کہ حقیقی مسلمان۔‘‘
827مرزاناصر احمد: نہ کہ حقیقی مسلمان اس کی تعریف بھی آگئی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Clearly outside the pale of Ahmadi Musalman. If I mean, if I write Musalman I mean people who claim to be Musalman or pretend to be Musalman. This is the impression from the plain, simple reading of the passage. After that if you want to add something more, Sir, That will come on the record.
(جناب یحییٰ بختیار: صریحاً احمدی مسلمان کے دائرے سے خارج، اگر میں کہوں اگر میں لکھوں ’’مسلمان‘‘ تو میرا مطلب ان سے ہے جو اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں۔ یاخود کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں۔ یہ اس پیرا کا صاف اور سادہ مطلب ہے۔ اس کے باوجود آپ کچھ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ ریکارڈ پر آجائے گا)
مرزاناصر احمد: میں کچھ اور کہنا چاہتا ہوں جو عبارت ابھی پڑھی گئی ہے وہ بانی سلسلہ احمدیہ کی نہیں۔ معلوم ہوتا ہے ’’حضرت مسیح موعود کو بھی بعض وقت اس بات کا خیال آیا ہے… یہ آرٹیکل لکھنے والے کا اپنا استدلال ہے۔ جس کے متعلق انہوں نے یہ اظہار کیا ہے کہ مجھے بھی اپنے استدلال پر پختہ یقین نہیں اس لئے لفظ استعمال کیا معلوم ہوتا ہے۔ ’’معلوم ہوتا ہے‘‘ ایک پختہ بات کے لئے نہیں استعمال کیاگیا بلکہ پختہ بات ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ یہ بات ہے، یہاں یہ ہے کہ معلوم ہوتا ہے اور یہ آپ کا استدلال ہے اور آگے جو کہا کہ وہ لوگ جو اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں کہیں مدعی اسلام سمجھا جاوے، حقیقی مسلمان جو اس تعریف کے اندر آتا ہے جس میں سارے احمدی بھی نہیں وہ نہ سمجھا جائے۔ یہ سارا ایک استدلال ہے۔ اس مضمون کے لکھنے والے کا…‘‘
جناب یحییٰ بختیار: وہ کہتے ہیں غیراحمدی کے بارے میں جب میں مسلمان کہتا ہوں…
مرزاناصر احمد: یہ استدلال ہے مضمون لکھنے والے کا، اور میں نے بتایا کہ یہ کہنا میرے نزدیک تمام غیراحمدی اس تعریف کے مطابق حقیقی مسلمان نہیں، اس کا اس سے یہ نہیں منطقی نتیجہ نکلتا۔ منطق اس کے خلاف کہتی ہے۔ ہمیں The logical conclusion is not that (اس کا منطقی نتیجہ یہ نہیں) کہ جو احمدی ہیں وہ سارے حقیقی مسلمان ہیں۔ فقرہ یہ ہے کہ جو احمدی نہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Sorry Sir, one minute
(جناب یحییٰ بختیار: جناب والا! معاف کیجئے گا۔ ایک منٹ…)
آپ کے نقطہ نظر سے عقیدے سے کوئی غیراحمدی بھی حقیقی مسلمان ہے؟
 
Top