• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سلمان احمد

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
تمام دوستوں کی خدمت میں اسلام علیکم!
سلمان احمد میرا قلمی نام ہے ۔ تعلیم بی۔اے ہے ۔ ایل ایل بی کلاسیں تو اٹینڈ کی تھیں لیکن بوجوہ امتحان نہیں دے سکا ۔
مطالعہ کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔ ہر قسم کا مطالعہ کرتا ہوں لیکن ترجیح دینی مطالعہ ہی کو ہے ۔
میری اپنی چھوٹی سی ذاتی لائبریری بھی ہے اندازاً ہزار سے اوپر ہی کتب ہوں گی ۔
دوست بھی زیادہ تر وہی ہیں جو کسی نہ کسی حوالے سے کتاب دوست ہوں ۔
اوائل جوانی میں فرقہ وارانہ مطالعہ بہت کیا ۔ فرقہ وارانہ بحث و مباحثہ کا بھی بہت شوق رہا ۔ تقریباً تمام مکاتب فکر کا مطالعہ کیا ۔
اب مسلکاً کسی کے ساتھ منسلک نہیں ۔
خشک مزاج نہیں چیزوں کو انجوائے کرتا ہوں ۔ موسیقی خاص طور پر غزل کو بہت پسند کرتا ہوں اور غزل میں سے بھی وہ جو طبلہ ہارمونیم کے ساتھ ہو ۔( ہو سکتا ہے بعض دوستوں کے نزدیک یہ ایک قابل اعتراض بات ہولیکن میں ذاتی طور پر اسے کسی اور رنگ میں لیتا ہوں )۔خود بھی گانے کا بہت شوقین ہوں احباب کہتے ہیں کہ تماری آواز اچھی ہے ۔ یہ ان کا حسن ظن ہے حقیقت کیا ہے معلوم نہیں ۔
روحانی سلسلوں اور تصوف سے بھی دلچسپی رکھتا ہوں ۔
کئی ایک کاروبار کئے لیکن کچھ عرصہ چل کر ختم ہو گئے ۔ تادم تحریر فارغ ہوں اور ختم نبوت کی خدمت میں حسب استطاعت مشغول ہوں ۔
خواہش یہی ہے کہ کوئی آمدنی کا ایسا سلسلہ بن جائے کہ ہمہ وقت پوری دلجمعی سے ختم نبوت کا کام کر سکوں
دیکھیں جو اللہ کریم کو منظور ۔
اپنے ایک دوست جو کہ عالم بھی ہیں اور صاحب مطالعہ بھی ہیں کے ساتھ مل کر کچھ کام ختم نبوت کے حوالے سےکام کر رہا ہوں ۔ میرے ان دوست کی کاوشوں سے اس وقت ہمارے پاس احتساب قادیانیت کی 52 جلدیں موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ روحانی خزائن مکمل سیٹ، مجموعہ اشتہارات ، ملفوظات اور تفسیر صغیر بھی موجود ہے ۔ باقی بھی آہستہ آہستہ ارینج کر رہے ہیں ۔
اسلامی کتب ، تفاسیر ، اسمائے رجال کی کتب وغیرہ بھی موجود ہیں ۔
فی الحال اتنا ہی دوستوں سے دعا کی درخواست ہے ۔
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
ماشا اللہ سلمان احمد کتاب و قلم سے تو ہمارا بھی پرانا رشتہ ہے اور ایسے دوستوں سے مل کر تو دلی مسرت ہوتی ہے آپ کا تعارف پڑھ کر مجھے لگا شاید آپ میرے حالت رقم کر رہے ہیں :)
 
Top