• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سورۃ الجن آیت 7 اور قادیانی مذہب

اسامہ

رکن ختم نبوت فورم
وَّ اَنَّہُمۡ ظَنُّوۡا کَمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ یَّبۡعَثَ اللّٰہُ اَحَدًا سورۃ الجن آیت 7 اور قادیانی تحریف کا جواب


از
محمد اسامہ حفیظ



آیت


وَّ اَنَّہُمۡ ظَنُّوۡا کَمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ یَّبۡعَثَ اللّٰہُ اَحَدًا
اور یہ کہ : جیسا گمان تم لوگوں کا تھا ، انسانوں نے بھی یہی گمان کیا تھا کہ اللہ کسی کو بھی مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں دے گا ۔
سورۃ الجن آیت 7


قادیانی کہتے ہیں کہ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے پہلے کفار انسان اور کفار جنات یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ نبوت بند ہے۔اب بھی جو یہ عقیدہ رکھے وہ کافر ہے۔


جواب


پہلی بات تو یہ ہے کہ اس آیت میں بعثت انبیاء کا ذکر نہیں بلکہ کفار کے بقول قیامت کے دن دوبارہ زندہ ہونے کا انکار ہے۔یعنی کفار کے بقول اللہ تعالی مرنے کے بعد دوبارہ کسی کو کھڑا نہ کرے گا۔اس آیت کی وضاحت دوسری جگہ موجود ہے ۔
زَعَمَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنۡ لَّنۡ یُّبۡعَثُوۡا ؕ قُلۡ بَلٰی وَ رَبِّیۡ لَتُبۡعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلۡتُمۡ ؕ وَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرٌ
جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ یہ دعوی کرتے ہیں کہ انہیں کبھی دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا ۔ کہہ دو : کیوں نہیں؟ میرے پروردگار کی قسم ! تمہیں ضرور زندہ کیا جائے گا ، پھر تمہیں بتایا جائے گا کہ تم نے کیا کچھ کیا تھا ، اور یہ اللہ کے لیے معمولی سی بات ہے ۔
سورۃ التغابن آیت 7

ثابت ہوا کہ ان کا انکار بعثت بعد الموت سے تھا۔
قادیانیوں کا یہ کہنا کہ ان کا عقیدہ یہ تھا کے اب کوئی رسول نہیں آئے گا صرف اور صرف تحریف قرآن ہے اور کچھ بھی نہیں۔
دوسری بات اگر بالفرض محال اسے تسلیم کر بھی لیا جائے کہ ان کا یہ عقیدہ تھا کہ اب کوئی نبی نہیں آئے گا تب بھی قادیانیوں کا دعویٰ ثابت نہیں ہوتا کیونکہ یہ صرف کفار جنات اور کفار انسانوں کا ظن تھا ( جو کہ غلط تھا) اللہ کا فیصلہ نہیں تھا۔( اور اس کی تفصیلات میں نے "سورۃ المؤمن آیت 34 اور قادیانی تحریف کا جواب" میں عرض کر دی تھی وہاں دیکھی جاسکتی ہیں)

اب اگر قادیانی کہیں کہ یہ عقیدہ رکھنے والا کافر ہے تو

1_بعد خاتم النبین کسی رسول کا آنا جائز نہیں۔ ( روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 511)

2_بعد ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی رسول دنیا میں نہیں آئے گا۔ ( روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 431)

3_ اور ہاں جناب صلی اللہ علیہ وسلم کے اس امت کے لیے کوئی نبی نہیں آئے گا۔ ( روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 414)

قادیانیوں مرزا صاحب کو اس کفر سے بچا کر دکھا دو۔

آخری بات یہ ہے کہ
جس وقت ان لوگوں نے کہا کہ اب کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا( بقول قادیانی مذہب) اس وقت نبوت جاری تھی اب نبوت ختم ہے۔ جب جارہی تھی تو اس کو بند کہنے والا کافر تھا اب جب بند ہے تو اس کو جاری کہنے والا کافر ہے۔
 
Top