• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سورۃ الصافات آیت 71 اور قادیانی مذہب

اسامہ

رکن ختم نبوت فورم
وَ لَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَہُمۡ اَکۡثَرُ الۡاَوَّلِیۡنَ سورۃ الصافات آیت 71 اور قادیانی تحریف کا جواب


از
محمد اسامہ حفیظ



آیت

وَ لَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَہُمۡ اَکۡثَرُ الۡاَوَّلِیۡنَ

اور ان سے پہلے جو لوگ گذر چکے ہیں ، ان میں سے اکثر لوگ بھی گمراہ ہوئے ۔

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِیۡہِمۡ مُّنۡذِرِیۡنَ

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ان کے درمیان خبردار کرنے والے ( پیغمبر ) بھیجے تھے ۔

(سورۃ الصافات آیت 71،72)

قادیانی کہتے ہیں کہ ان آیات سے پتہ چلتا ہے کہ جب لوگوں کی اکثریت گمراہ ہو جاتی تھی تو اللہ نبی بھیجتا تھا۔اب بھی جب لوگوں کی اکثریت گمراہ ہو گی تو اللہ نبی بھیج دے گا۔


جواب



پہلے امتوں میں گمراہی کی پہلی وجہ یہ تھی کہ ان کے انبیاء کی تعلیمات محفوظ نہ رہیں۔اس میں ترمیم و اضافہ کر دیا گیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات الحمدللہ محفوظ ہیں اور محفوظ ہی رہیں گی ان شاءاللہ۔جیسے کہ اللہ کا فرمان ہے

اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّکۡرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ
حقیقت یہ ہے کہ یہ ذکر ( یعنی قرآن ) ہم نے ہی اتارا ہے ، اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔
سورۃ الحجر آیت 9

اس لئے حضور صلی اللہ وسلم کی امت سابقہ امتوں کی طرح من حیث المجموع گمراہ نہیں ہوسکتی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
لا تجتمع أمتي علي الضلالة
(عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری جلد 2 صفحہ 52 ،مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح جلد 1 صفحہ 224، تفسیر الرازی جلد 14 صفحہ 197)
یعنی میری امت گمراہی پر جمع نہیں ہوگی۔
اور دوسری وجہ پہلی متوں کے گمراہ ہونے کی یہ تھی کہ پہلے شریعتیں وقتی خاص خاص موقعوں کے لئے تھیں۔اسی لئے حالات کے مطابق نبی آتے رہے اور احکام نازل ہوتے رہے۔مگر اسلام کامل اور مکمل ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے دین مکمل ہو گیا (اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ وَ اَتۡمَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ نِعۡمَتِیۡ وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا) اور قرآن میں اللہ نے تمام احکام کو بیان فرما دیا اور ان کی تفصیل احادیث میں مکمل طور پر آچکی اب کسی نئے حکم یا نبی کی کوئی ضرورت نہیں۔
باقی رہا اصلاح اور تبلیغ کا کام تو وہ صالحین امت اور علمائے دین کے سپرد ہے
وَلۡتَکُنۡ مِّنۡکُمۡ اُمَّۃٌ یَّدۡعُوۡنَ اِلَی الۡخَیۡرِ وَ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
اور تمہارے درمیان ایک جماعت ایسی ہونی چاہئیے جس کے افراد ( لوگوں کو ) بھلائی کی طرف بلائیں ، نیکی کی تلقین کریں ، اور برائی سے روکیں ۔ ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں ۔
سورۃ آل عمران آیت 104

پس ثابت ہوا کہ اس امت میں اب کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا۔جھوٹے کو اس کے گھر تک پہنچانے کے لیے ان کے "نبی" اور "مسیح موعود" کا حوالہ بھی پیش کر دیتا ہوں۔
مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ

اگر کوئی کہے کہ فساد اور بدعقیدگی اور بداعمالیوں میں یہ زمانہ بھی تو کم نہیں پھر اس میں کوئی نبی کیوں نہیں آیا تو جواب یہ ہے کہ وہ زمانہ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل) توحید اور راست روی سے بالکل خالی ہو گیا تھا اور اس زمانہ میں 40 کروڑ لا الہ الا اللہ کہنے والے موجود ہیں اور اس زمانہ کو بھی خدا تعالیٰ نے مجدد کے بھیجنے سے محروم نہیں رکھا
(روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 339)
 
Top