(سورۃ فاتحہ کی تفسیر کے متعلق سوال)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں وہ بھی ٹھیک ہے۔ نہیں، مگر آپ بتادیں ناںجی، کتاب میں سورۃ فاتحہ کی سات۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: سورۃ فاتحہ کی یہ تفصیل جو مجھ سے لی ہوئی ہے، میں نے یہ کہا تھا کہ میرے اندازے کے مطابق ۷۰فیصد ایسا ہے جو پہلی کتب میں نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں صرف یہ عرض کر رہا تھا کہ چھوٹی سورت ہے، سات آیات ہیں 1397اس میں۔ کسی ایک پر آپ یہ بتادیجئے۔۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: یہ ساری اس کی تفسیر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: کسی ایک کو آپ Mark (نشان) کردیجئے۔ تاکہ میری Attention (توجہ) کے لئے آپ کہہ دیجئے کہ اس Page (صفحہ) پر اس سورۃ سے۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ پڑھ لیجئے تاکہ آسانی ہو۔
مرزا ناصر احمد: یہاں لکھ دیتا ہوں پہلے، یعنی ’’علاوہ اور مضامین کے صفحہ۸۲ بھی دیکھ لیں۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، ہاں، ٹھیک ہے۔
مرزا ناصر احمد: وہ آجائے گا یہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی اس صفحے پر۔
مرزا ناصر احمد: اس کے شروع میں لکھ دیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، ہاں۔
مرزا ناصر احمد: ایک اور حوالہ یہاں کل ’’چشمہ معرفت‘‘ کا ۲۱۸، یہ زبانوں کے متعلق ہے، اِلہام کس زبان میں ہوتا ہے۔