2017﷽!
سیاسی پس منظر
۳۰؍جون(۱۹۷۴ئ) کو قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہماری قرارداد میں مرزاغلام احمد کے جہاد کو ختم کرنے کی کوششوں کا بھی ذکر ہے اور یہ کہ وہ سامراج کی پیداوار تھا اور اس کا واحد مقصد مسلمانوں کے اتحاد کو تباہ کرنا تھا اور یہ کہ مرزائی خواہ انہیں کوئی بھی نام دیا جائے اسلام کے فرقہ ہونے کا بہانہ کر کے اندرونی اور بیرونی طور پر تخریبی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔سیاسی پس منظر
ہم ان حسب ذیل چارباتوں کا جائزہ مرزائی تحریرات اور ان کی سرگرمیوں اور عزائم کی روشنی میں لیتے ہیں۔
الف… مرزائیت سامراجی اور استعماری مقاصد اور ارادوں کی پیداوار ہے۔
ب… ان مقاصد کے حصول کے لئے جہاد کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پورے عالم اسلام میں قطعی حرام ناجائز اور منسوخ کرانا۔
ج… ملت مسلمہ کے شیرازہ اتحاد اور وحدت ملت کو منتشر اور تباہ کرنا۔
د… پورے عالم اسلام اور پاکستان میں تخریبی اور جاسوسی سرگرمیاں۔