• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(سیدنا حسینؓ کی اہانت، معاذاﷲ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(سیدنا حسینؓ کی اہانت، معاذاﷲ)
جناب یحییٰ بختیار: پھر انہوں نے کہا ہے کہ:

’’کربلا ئے ست سیرہر آنم
صد حسین است درگریبانم‘‘
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ص۴۷۷)


مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ کہا ہے انہوں نے؟
مرزاناصر احمد: یہ کہا ہے آپ نے اوریہ شیعہ حضرات میں ایک محاورہ چل رہا ہے۔ (اپنے وفد کے ایک رکن سے)وہ نکالیں۔(اٹارنی جنرل سے کہا)یہ شیعہ لٹریچر میں یہ حوالہ ہے اور یہ جو ہے شعر، اس کو سمجھنے کے لئے بانی سلسلہ احمدیہ نے اس سے پہلے جو اشعارکہے ہیں، وہ جاننے ضروری ہیں۔آپ فرماتے ہیں:

گشتہ اونہ یک نہ دونہ ہزار
این قتیلان او بیرون زشمار

ہر زمانے قتیل تازہ بخواست
غازئہ روئے اودم شہداء است

ایں سعادت چوں بود قسمت ما
رفتہ رفتہ رسید نوبت ما

کربلائے ست سیرہر آنم
صد حسین است در گریبانم


392یہ قبل اس کے کہ میں اس کا مطلب بتاؤں…
جناب یحییٰ بختیار: میں سمجھ گیا…
مرزاناصر احمد: …یہ علامہ نوعی جو شیعہ عالم ہیں۔ بڑے مشہور، پرانے زمانے کے عالم،علامہ نوعی، ان کی یہ فوٹو سٹیٹ کاپی انڈیا آفس ریکارڈ وہاں سے…اصل میں یہ جو سارے اعترضات ہیں۔ وہ بڑے فرسودہ ہیں، پرانے۔ تو اس سلسلے میں یہ منگوائی گئی تھی۔ اب ان کا شعر بھی، شعر بھی سنئے:

کربلائے عشقم لب تشنہ سرتاپائے من
صد حسین کشتہ درہرگوشہ صحرائے من

تو یہاں ’’صد حسینؓ نہیں بلکہ ہر گوشہ صحرائے من میں صد حسین‘‘ ہے۔تو یہ شیعہ حضرات کا ایک محاورہ ہے جو محبت کے اظہار کے لئے اورعظمت کے اظہار کے لئے ہے۔ یہ تحقیر اور تذلیل کا اظہار کرنے کے لئے نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: صحراء میں تو مرزا صاحب ایک اورچیز ہے اور یہ کہہ دینا کہ:
صد حسین است درگریبانم
مرزاناصر احمد: اوریہ کہہ دینا کہ: ’’صد حسین کشتہ در ہر گوشئہ صحرا من‘‘ میں اورہے؟
جناب یحییٰ بختیار: خیر، پھر میں آپ سے آگے پوچھتاہوں۔
مرزاناصر احمد: نہیں،ابھی میرا نہیں ختم ہوا جواب۔
جناب یحییٰ بختیار: پڑھ لیجئے آپ۔
مرزاناصر احمد: جی۔
جہاں تک حضرت امام حسینؓ اوردوسرے اہل بیت کی ہتک کے الزام کا تعلق ہے۔ اس دکھ دہ امر کے اظہار کے بغیر چارہ نہیں کہ جماعت احمدیہ کے ساتھ مسلسل ناانصافی کا یہ طریق اختیار393 کیا جارہا ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے اقتباس کو ادھورا پیش کیاجاتاہے۔ حالانکہ جس رنگ میں ان اقتباسات کو پیش کیاجاتاہے۔ خود اس کی تردید میں حضرت بانی سلسلہ کی واضح عبارت موجود ہوتی ہے۔ زیرنظر الزام میں…
جناب چیئرمین: یہ آپ لکھاہواپڑھ رہے ہیں؟
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ اپنا Explanation دے رہے ہیں؟
مرزاناصر احمد: اورآگے میں نے اقتباس پڑھنا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے۔
Mr. Chairman: It can not be. It is an answer to a question? (جناب چیئرمین: یہ ہونا ممکن نہیں۔ یہ ایک سوال کا جواب ہے)
مرزاناصر احمد: یہ جو …جو میں آگے…
Mr. Yahya Bakhtiar: He is explaining; and let him reply. He is reading out the explanation.
(جناب یحییٰ بختیار: وہ سمجھا رہے ہیں ان کو جواب دینے دیں۔ وہ اپنی وضاحت پڑھ کر سنا رہے ہیں)
مرزاناصر احمد: …حضرت امام حسینؓ کے بارے میں ’’اعجاز احمدی‘‘ کی جو عبارت پیش کی جاتی ہے۔ وہاں مضمون میں توحید وشرک کا موازنہ کیاجارہاہے۔ حضرت امام حسینؓ کے متعلق حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں۔ یہ اقتباس ہے: ’’حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ، طاہر اورمطہرتھا اوربلاشبہ وہ ان برگزیدوں میں سے ہے جن کو خداتعالیٰ اپنے ہاتھ سے صاف کرتا ہے اوراپنی محبت سے معمور کردیتاہے اور بلاشبہ وہ سرداران بہشت میں سے ہے اور ایک ذرہ کینہ رکھنا ان سے موجب سلب ایمان ہے…‘‘
 
Top