• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(سیدۂ مریم علیہا السلام کی اہانت کے حوالہ جات،معاذاﷲ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(سیدۂ مریم علیہا السلام کی اہانت کے حوالہ جات،معاذاﷲ)
جناب یحییٰ بختیار: یہاں جو ایک جگہ ذکر آجاتا ہے:’’اور مریم کی وہ شان ہے جس نے ایک مدت تک اپنے تئیں نکاح سے روکا۔ پھر بزرگان قوم کے نہایت اصرار سے بوجہ حمل… بوجہ حمل… کے نکاح کر لیا۔‘‘ (کشتی نوح ص۱۶، خزائن ج۱۹ ص۱۸)
مرزاناصر احمد: یہ کیا؟ کہاں ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ ہے جی (کشتی نوح ص۳۷) شروع کی تین چار لائنیں چھوڑ کر جی، میرے ایڈیشن میں۔
مرزاناصر احمد: بانی سلسلہ احمدیہ نے یہاں یہ لکھا ہے: ’’کیونکہ یہ سب بزرگ مریم بتول کے پیٹ سے ہیں اور مریم کی وہ شان ہے جس نے ایک مدت تک اپنے تئیں نکاح سے روکا، پھر بزرگان قوم کے نہایت اصرار سے بوجہ حمل کے نکاح کرلیا۔ گو لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ برخلاف تعلیم توریت عین حمل میں کیوں کر نکاح کیاگیا اور بتول ہونے کے عہد کو کیوں ناحق توڑا گیا اور تعدد ازدواج کی کیوں بنیاد ڈالی گئی۔ یعنی، باوجود یوسف نجار کی پہلی بیوی کے ہونے کے پھر مریم کیوں راضی ہوئی کہ یوسف نجار کے نکاح میں آوے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ سب مجبوریاں تھیں جو پیش آگئیں۔ اس صورت میں وہ لوگ قابل رحم تھے نہ قابل اعتراض۔‘‘
555جناب یحییٰ بختیار: تو یہ جو ہے…
مرزاناصر احمد: یہ ’’کشتی نوح‘‘ کا حوالہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ اشارہ جو ہے۔ یہ اس حضرت مریم کی طرف ہے جن کا ذکر قرآن کریم میں ہے؟ یا ان کی طرف ہے جن کا عیسائی ذکر کرتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: اس کی یہ پہلی سطر ہے۔ اس کے صفحے کی پہلی سطر:’’وہ شخص جو مجھے کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی عزت نہیں کرتا، بلکہ مسیح تو مسیح، میں تو اس کے چاروں بھائیوں کی بھی عزت کرتا ہوں۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں یہ پوچھ رہا ہوں ناں جی، یہ اشارہ جو ہے۔ یہ تحریر جو ہے…
مرزاناصر احمد: اس تحریر میں ذکر ہے ان حضرت مریم کا جن کاذکر قرآن کریم میں آیاہے۔لیکن حوالے بعض اعتراضات کے جواب میں قرآن کریم سے دیئے گئے۔ نہ قرآن کریم سے۔ نہیں بائبل سے دیئے گئے۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی یہ جو حضرت مریم کا ذکر ہے، یہ وہ حضرت مریم ہیں۔ جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے اوران کے متعلق جو کہا ہے…
مرزاناصر احمد: جو اعتراضات ہیں۔ ان کے جواب بائیبل سے دیئے گئے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: حمل سے مجبور ہوکے نکاح کیابزرگوں کے کہنے پر؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ،یہ…
مرزاناصر احمد: بائیبل سے لیاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ انجیل سے لیا ہے اور اس کو Justify (جائز) کر رہے ہیں: 556’’مگر میں یہ کہتاہوں کہ یہ سب مجبوریاں تھیں جو پیش آئیں۔ اس صورت میں وہ لوگ قابل رحم تھے۔‘‘
مرزاناصر احمد: ’’وہ قابل رحم تھے نہ قابل اعتراض۔‘‘
بائبل میں جو ہے ان کے بارے میں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: He is justifying or explaining?
(جناب یحییٰ بختیار: وہ اس کو صحیح قرار دے رہیں یا وضاحت کر رہے ہیں)
Mirza Nasir Ahmad: Explaining the situation, justifying the act.
(مرزاناصر احمد: صورتحال کی وضاحت کر رہے ہیں۔ معاملے کو جائز قرار دے رہے ہیں)
 
Top