سید عطاء اللہ شاہ بُخاری کی سادگی کی انتہاء ( صدرِ مملکت سکندر مرزا کو ملنے سے بھی انکار کر دیا)
٭ ایک دفعہ مملکت کے ایک سابق صدر (سکندر مرزا) نے کوشش کی کہ شاہ صاحب ان سے ملیں ۔ شاہ جی نے انکار کر دیا۔ پھر اس نے پوچھ بھیجا کہ میں خود آکر مل لوں ۔ تو فرمایا کہ مجھ فقیر سے صدرِ مملکت کا کیا کام ہے ۔ اگر جماعتی بات ہے تو صدرِ مجلس سے کرلیں۔
اقتباس : ( امیر شریعت سید عطاء اللہ ؒ شاہ بخاری کی باتیں، مصنف سید امین گیلانی ، صفحہ نمبر 95)